لاہور: عید کے موقع پر لاہور سفاری زو اور چڑیا گھر سمیت صوبے بھر کے وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر پراجیکٹ مدثر حسن کے مطابق لاہور سفاری زو، لاہور چڑیا گھر اور دیگر مقامات پر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ تیاریوں کا زیادہ تر زور لاہور سفاری پارک پر دیا جا رہا ہے۔ عید کے دوران سفاری پارک میں وائلڈ لائف سے متعلق آگاہی کے لیے پلے کیا جائے گا اور روزانہ چار شوز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔

مدثر حسن نے مزید بتایا کہ اس بار سفاری پارک میں فوڈ کورٹس کھلی رہیں گی تاکہ آنے والے افراد کھانے پینے سے لطف اندوز ہو سکیں۔ پارک رات گئے تک کھلا رہے گا، جبکہ ضروری مرمت اور دیکھ بھال کا کام بڑی حد تک مکمل کر لیا گیا ہے، اور باقی کام وقت کے ساتھ مکمل کر لیا جائے گا۔

سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ پولیس کو باضابطہ طور پر درخواست دے دی گئی ہے، جبکہ ٹریفک پولیس اور ایمبولینس سروسز کی مدد بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ تمام حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو عید کے موقع پر محفوظ اور پُرسکون تفریح فراہم کی جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی میں پیڑول پمپ عملے سے ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین

راولپنڈی:

تھانہ صدر بیرونی  کے علاقے میں پیڑول پمپ عملے سے ڈکیتی کی واردات میں پمپ ملازم ہی ملوث نکلا، جسے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق 3 روز قبل صدر بیرونی کے علاقے میں پیٹرول پمپ اسٹاف 19 لاکھ 22 ہزار روپے سے زائد نقدی بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح ملزمان نے نقدی چھین لی اور فرار ہو جانے میں کامیاب رہے۔

سنگین واردات کا سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا جس پر واردات کا مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے تفتیش شروع کی تو واردات میں پیڑول پمپ کے اپنے فیضان نامی ملازم کے ساتھی انظر گل عرف بورہ (افغان شہری) کے ساتھ مل کر واردات کرنے کا انکشاف ہوا جس پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تمام رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے ڈاکوؤں سے برآمد کی گئی رقم مدعی کے حوالے کر دی۔

ڈکیتی کے ملزمان کی قلیل وقت میں گرفتاری اور 100 فیصد برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ  سکتے، ملزمان کو تمام شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

دوسری جانب، ملزمان کی گرفتاری اور سو فیصد رقم کی برآمدگی پر مقدمہ کے مدعی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کے لیے اظہار تشکر بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انجری کے باعث اوپننگ بیٹر عثمان خان دوسرے ون ڈے سے باہر
  • عید الفطر کے موقع پرایدھی فاؤنڈیشن کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
  • پنجاب: زیادہ کرایوں کی وصولی پر کارروائی، مسافروں کو رقم واپس
  • راولپنڈی میں پیڑول پمپ عملے سے ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین
  • عیدالفطر پرموسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی
  • پشاور: عیدالفطر کے سیکیورٹی پلان تیار، اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ
  • مخصوص ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • عید الفطر، پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، بسوں پر نئے نرخ نامے آویزاں
  • لاہور میں تمام سہولتوں سے آراستہ جدید پارک بنے گا ،وزیراعلی مریم نواز کے نام سے منسوب کیاجائیگا