Nawaiwaqt:
2025-04-02@20:06:39 GMT

لاہور چڑیا گھر کا ٹکٹ 80 سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

لاہور چڑیا گھر کا ٹکٹ 80 سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا

لاہور میں چڑیا گھر (زو) کا ٹکٹ 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا۔

عیدالفطر پر بچوں کو تفریح کےلیے چڑیا گھر لانے والے شہری ٹکٹ قیمت میں بہت زیادہ اضافے سے پریشان ہوگئے۔

لاہور میں چڑیا گھر کی تفریح بھی غریب کی پہنچ سے دور کردی گئی، چھوٹی فیملی کو بھی سیر کےلیے ہزاروں روپے چاہئیں، داخلہ ٹکٹ کے ریٹ بھی آویزاں نہیں۔

شہریوں نے شکوہ کیا کہ چڑیا گھر ہم غریبوں کے بچوں کے لیے سستی تفریح تھی، اس کو بھی مہنگا کردیا گیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کے اندر بھی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

شہریوں نے مزید کہا کہ بچوں کے ساتھ تفریح کیلئے چڑیا گھر آئے تھے، ٹکٹوں کی قیمت دیکھ کر واپس لوٹ رہے ہیں

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چڑیا گھر

پڑھیں:

کراچی: لوگوں نے آگ کو تفریح کا ذریعہ بنالیا

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگنے والی آگ کو شہریوں نے تفریح مقام بنادیا۔

عید کی پہلی رات لوگ آگ دیکھنے آگ کے مقام آگئے، سیلفیاں بنائیں۔

موقع پر تعینات پولیس اہلکار لوگوں کو آگ کے قریب جانے سے روکنے کے بجائے تماشا دیکھتے رہے۔

 فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر فائر بریگیڈ عملہ بھی موقع پر موجود ہے.  

متعلقہ مضامین

  •  لاہور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ صرف 100 روپے لینے کی ہدایت
  • صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمتوں پر وضاحت
  • مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمتوں پر وضاحت دیدی
  • چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ٹکٹ کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ کردیا۔
  • لاہور: چڑیا گھرکا ٹکٹ 80 سے بڑھا کر 300 روپےکردیا گیا
  • بچوں کی عید کے دوسرے دن بھی نان اسٹاپ تفریح
  • دوسرا دن، مزیدار کھانے، میل ملاقاتیں، موج مستی، سیر و تفریح
  • 75 روپے کا نوٹ؛ دکانداروں کا صاف انکار، شہری پریشان
  • کراچی: لوگوں نے آگ کو تفریح کا ذریعہ بنالیا