بھیڑ-بلی کی جوڑی نے ‘کپل آف دی ایئر’ کا ایوارڈ جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
جنگ زدہ یوکرین کے اوڈیسا چڑیا گھر نے اعلان کیا کہ ایک بھیڑ اور بلی کی غیر معمولی جوڑی نے ’کپل آف دی ایئر‘ کا مقابلہ جیت لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور چڑیا گھر بھی نیلام کردیا گیا؟
چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا مطلع کیا گیا کہ مسازک نامی بلی اور بیگل نامی بھیڑ کو اس سال کے جوڑے کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
اس مقابلے میں لیمر، ٹائیگرز اور پورکیپائنز سمیت کئی ایک ہی نسل کے جوڑے شامل تھے، جو یہ اعزاز جیتنے میں ناکام رہے۔
فاتح جوڑے کا اعلان یوٹیوب ویڈیو میں کیا گیا جبکہ جیتنے والے جوڑے کی نقاب کشائی فیس بک پر کی گئی۔
مسازک کو، جس کے نام کا ترجمہ ’مساج تھراپسٹ‘ ہوتا ہے، اکثر بیگل کی پیٹھ پر بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔
عوامی تقریب میں ان دونوں کو سرکاری طور پر سال کے بہترین جوڑے کا خطاب دیا گیا۔
واضح رہے کہ ’کپل آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ چڑیا گھر میں ایک سالانہ روایت ہے۔ پچھلے سال یہ ایوارڈ میٹیڈ بھیڑوں کے جوڑے نے جیتا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلی بھیڑ چڑیاگھر کپل آف دی ایئر.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
ڈینور ایئرپورٹ، امریکی ایئر لائنز کے طیارے میں آتشزدگی
ڈینور ایئرپورٹ پر امریکی ایئر لائنز کے طیارے میں آگ لگ گئی.
امریکی میڈیا کے مطابق طیارے سے 178مسافروں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔
امریکی طیارہ گیٹ سی 38 پر موجود تھا کہ اس میں آگ لگنے سے ہر طرف دھواں پھیل گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
Post Views: 2