مصرکے چڑیا گھر میں شیر نے رکھوالے کو مار ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے شہر فیوم میں واقع چڑیا گھر میں شیر نے پنجرے میں موجود رکھوالے سعید جابر پر اچانک حملہ کر کے اس کو ہلاک کر دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شیر نے 47 سالہ رکھوالے کے سر کا کچھ حصہ بھی چبا ڈالا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اس نے شیر کا پنجہ پنجرے کے تاروں میں پھنسا دیکھ کر اسے مشکل سے نجات دلانا چاہی لیکن شیر نے اچانک حملہ کر کے اس کو دبوچ لیا۔ حملہ اتنا برق رفتار تھا کہ موقع پر موجود چڑیا گھر کے دیگر عملے کو اسے بچانے کا موقع نہیں مل سکا۔ دوسری جانب مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
آئی ایل ٹی 20، گلف جائنٹس پلے آف کی دوڑ میں موجود
ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20کے میچ میں گلف جائنٹس نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا اس جیت سے گلف جائنٹس تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے اور پلے آف کے امکانات روشن ہوگئے۔ ایم آئی امارات اور ڈیزرٹ وائپرز پہلے ہی پلے آف کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
مقابلے میں زندہ رہنے کے لئے ایک جیت کی ضرورت تھی گلف جائنٹس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے نائٹ رائیڈرز کو 123 رنز تک محدود کردیا جواب میں انہوں نے گرہارڈ ایراسمس اور ٹام کرن کے درمیان 70 رنز کی شاندار شراکت اور شمرون ہیٹمائر کی عمدہ اننگز کی بدولت فتح حاصل کی۔
جائنٹس نے پاور پلے میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز بنائے ۔ ولی اور سنیل نارائن کی محتاط باؤلنگ کی بدولت جائنٹس کی بیٹنگ متاثر ہوئی اور وہ نصف اوورز 2 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز ہی بنا سکی۔
11 ویں اوور کرن نے آندرے رسل کو چوکا، ایک چھکا اور پھر چوکا لگا کر 17 رنز بنائے۔ اس شاندار اوور نے جائنٹس کو وہ حوصلہ دیا جس کی انہیں ضرورت تھی انہوں نے ٹیرنس ہندس کے 13 ویں اوور میں مزید 12 رنز حاصل کئے جائنٹس کا اس وقت اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز تھا۔
ہیٹمائر نے اپنی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابرار احمد کو مڈوکٹ پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد ووننگ ہٹ لگاکر گلف جائنٹس کو 7 وکٹوں سے فتح دلادی ۔
اس سے قبل ابوظبی نائٹ رائیڈرز نے ابتدائی تین اوورز کے اندر ہی اپنے دونوں اوپنرز کائل میئرز اور اینڈریز گوس کو کھو دیا تھا۔ ان میں سے ہر ایک نے ایک رن بنایا اور نائٹ رائیڈرز کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 4 رنز تھا روسٹن چیز نے پاور پلے کے اختتام پر چند چوکے لگا کر ٹیم کو 2 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز پر پہنچایا۔
وہ بلیسنگ مزاربانی کے فوری بعد 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ولی میدان میں اتر گئے۔ انگلش بلے باز نے جو کلارک کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لئے 29 رنز کی شراکت قائم کی12 اوورز میں کلارک آوٹ ہوئے اس وقت اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 55 رنز تھا۔
نائٹ رائیڈرز نے اپنے بیٹنگ آرڈر میں کافی تبدیلیاں کیں اور رسل اگلے نمبر پر آئے۔ ان کی آمد نے ٹیم کو فائدہ ہوا ۔ اس دوران ولی نے 2 چوکے اور 2 چھکے مارے۔ 15 ویں اوور کے اختتام پر نائٹ رائیڈرز کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز تھا اور تیز کھیلنے کی ضرورت تھی ۔ ولی نے ذمہ داری نبھائی اور مارک اڈیئر کو چھکا مارا۔ 29 گیندوں پر 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
رواں سیزن میں نائٹ رائیڈرز کے بہترین بلے بازوں میں شامل یواے ای کے کھلاڑی علی شان شرفو کو ڈیتھ اوورز میں ذمہ داری ملی۔ انہوں نے باؤنڈری لگا کر رنز میں اضافہ کیا نائٹ رائیڈرز آخری 4 اوورز میں صرف 3 چوکے لگا کر اسکور کو 123 رنز تک پہنچاسکے۔