لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کی ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے متعلق وضاحت دے دی۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ چڑیا گھر میں بڑوں کیلئے انٹری ٹکٹ 100 روپے ہی ہے اور 100 روپےمیں 98 فیصد چڑیا گھر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایکوریم کا ٹکٹ 200 اور ہولوگرام کا ٹکٹ 300 روپےالگ سے ہے، اس طرح چڑیا گھر دیکھنےکا مکمل پیکج 500 روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے ایکوریم کے ساتھ ملا کر 300 روپے کے ٹکٹ خریدےتھے اور  بعض لوگوں نے ایکوریم اور ہولوگرام کو ملا کر 500 والے ٹکٹ خریدے تھے، اس طرح یہ غلط فہمی پیدا ہو گئی کہ چڑیا گھرکا ٹکٹ 300 یا 500 ہوگیا ہے۔

حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ایکوریم اور ہولوگرام کے ٹکٹوں کیلئے الگ ونڈوز بنا دی ہیں، سسٹم ٹھیک کر دیا ہے، اب غلط فہمی نہیں ہوگی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر

پڑھیں:

 لاہور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ صرف 100 روپے لینے کی ہدایت

عید کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کا رخ کیا، جب کہ لاہور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ کے  معاملے پر ڈی جی پنجاب وائلڈلائف چڑیا گھر پہنچے اور داخلہ گیٹ پر صرف 100 روپے انٹری ٹکٹ لینے کی ہدایت کی۔

عید کے تیسرے اور آخری روز لاہور کے تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش برقرار رہا۔ لاہور چڑیا گھر میں ہالو ورس شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں فیملیز نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے تصاویر بنوائیں اور جنگل کے ماحول سے محظوظ ہوئیں۔ سفاری زو میں بھی گہما گہمی عروج پر رہی، جہاں سیاحوں نے لائن سفاری، ٹائیگر سفاری اور ڈئیر سفاری کا لطف اٹھایا۔

ایک بچے احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہاں آکر بہت مزہ آیا، میں نے پہلی بار شیر کو اتنے قریب سے دیکھا۔" ایک اور شہری فاطمہ کا کہنا تھا، "بچوں کے لیے یہ ایک بہترین تفریحی مقام ہے، جہاں وہ جانوروں کے بارے میں سیکھ بھی سکتے ہیں اور لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں۔"

سفاری پارک میں ہونے والے وائلڈ آن بیٹ تھیٹر شو نے بھی شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ اس ڈرامے میں مختلف جنگلی جانوروں اور جنگی انسانوں کے کسٹیوم پہنے فنکاروں نے جنگلی حیات سے محبت اور ان کی حفاظت کا پیغام دیا۔ بچوں نے اس ڈرامے کو نہایت دلچسپی سے دیکھا اور خوب تالیاں بجائیں۔

لاہور چڑیا گھر میں بعض شہریوں نے شکایت کی کہ پیکج کے نام پر انٹری ٹکٹ 500 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض نے فوری طور پر چڑیا گھر کا دورہ کیا اور ہدایت جاری کی کہ چڑیا گھر کا عمومی انٹری ٹکٹ 100 روپے ہی رہے گا اور کسی شہری کو زبردستی اضافی ٹکٹ خریدنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی زائد قیمتوں کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ عوام صرف 100 روپے میں پورا چڑیا گھر دیکھ سکتے ہیں، جبکہ مخصوص اضافی سہولیات جیسے کہ رینگنے والے جانوروں کا گھر، ایکویریم اور ہولوگرام شو کے علیحدہ ٹکٹ رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر 35 ہزار شہریوں کی آمد ایک نیا ریکارڈ ہے اور عوام کی بڑی تعداد کی وجہ سے بعض انتظامی مشکلات سامنے آئیں جنہیں آئندہ بہتر بنایا جائے گا۔یہ عید الفطر لاہور کے شہریوں کے لیے ایک یادگار موقع بنی، جہاں بچوں اور بڑوں نے خوب انجوائے کیا اور جنگلی حیات کے قریب ہونے کا بھرپور موقع پایا۔

انتظامیہ کی جانب سے ٹکٹ گھر کے باہر 100 روپے ٹکٹ کے بورڈ لگوا دیئے، کسی وزیٹر کو انٹری ٹکٹ کے ساتھ زبردستی دوسری سہولیات کا ٹکٹ نہیں دیا جائیگا۔  نجی کمپنی کے اہل کار شہریوں سے 100 روپے انٹری ٹکٹ کے ساتھ 200 اور 400 روپے دیگر سہولیات کے نام پر وصول کررہے تھے۔

شہریوں کی شکایت پر ڈی جی وائلڈلائف خود چڑیا گھر پہنچے، ہولو ورس، ریپٹائلز ہاؤس، برڈ ایوری، فش ایکوریم کے ٹکٹ الگ ہیں، جو شہری یہ سہولت دیکھنا چاہے اسے ٹکٹ دیا جائے زبردستی ٹکٹ دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نجی کمپنی کا عملہ انٹری ٹکٹ کے ساتھ کسی ایک سہولت کا ٹکٹ لازمی فروخت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگلات میں تھرمل امیجنگ سے نگرانی اور رات کا گشت شروع کر دیا: مریم اورنگزیب
  • پاکستان کرکٹ بورڈ میں مینٹور کی تنخواہیں کتنی ہیں؟ شعیب ملک کی وضاحت
  • چڑیا گھر  انٹری فیس 100 ،  ہولوگرام کا ٹکٹ 300 کا الگ  ہے: مریم اورنگزیب 
  •  لاہور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ صرف 100 روپے لینے کی ہدایت
  • صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمتوں پر وضاحت
  • مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمتوں پر وضاحت دیدی
  • چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ٹکٹ کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ کردیا۔
  • لاہور: چڑیا گھرکا ٹکٹ 80 سے بڑھا کر 300 روپےکردیا گیا
  • روسی پراسیکیوٹر جنرل نے طالبان پر پابندی ختم کرنے کی درخواست دیدی