UrduPoint:
2025-04-05@01:07:51 GMT

گوجرانوالہ میں نجی چڑیا گھرسے 8 بندرفرار

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

گوجرانوالہ میں نجی چڑیا گھرسے 8 بندرفرار

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)گوجرانوالہ کے ایک نجی چڑیا گھر سے 8 بندر فرار ہو گئے۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ایک شہری کے گھر میں قائم چڑیا گھر سے 8 بندر بھاگ گئے، وائلڈ لائف کا عملہ بندروں کی تلاش میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

وائلڈ لائف کے عملے کے مطابق شہر کے ایک علاقے میں 4 بندروں کی موجودگی کی اطلاعات پر ان 4 بندروں کو پکڑ لیا گیا۔بقیہ 4 مفرور بندروں کو پکڑنے کے لیے وائلڈ لائف کا عملہ سرگرم ہے۔وائلڈ لائف کا عملہ ان بندروں کو مختلف چھتوں، خالی مکانات اور باغیچوں میں تلاش کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وائلڈ لائف

پڑھیں:

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمتوں پر وضاحت

لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے متعلق وضاحت دے دی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا یے کہ چڑیا گھر میں بڑوں کے لیے انٹری ٹکٹ 100 روپے ہی ہے اور 100 روپے میں 98 فیصد چڑیا گھر دیکھا جا سکتا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ایکوریم کا ٹکٹ 200 اور ہولوگرام کا ٹکٹ 300 روپے الگ سے ہے، اس طرح چڑیا گھر دیکھنےکا مکمل پیکیج 500 روپے ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بعض لوگوں نے ایکوریم کے ساتھ ملا کر 300 روپے کے ٹکٹ خریدے تھے اور بعض لوگوں نے ایکوریم اور ہولوگرام کو ملا کر 500 والے ٹکٹ خریدے تھے، اس طرح یہ غلط فہمی پیدا ہو گئی کہ چڑیا گھر کا ٹکٹ 300 یا 500 روپے ہو گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ ایکوریم اور ہولوگرام کے ٹکٹوں کے لیے الگ ونڈوز بنا دی ہیں، سسٹم ٹھیک کر دیا ہے، اب غلط فہمی نہیں ہو گی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ: نجی چڑیا گھر سے 8 بندر فرار
  • گوجرانوالہ: گھر میں بنے نجی چڑیا گھر سے 8 بندر بھاگ نکلے
  • لائف کی سب سے خراب فلم، سلمان خان کی فلم سکندر بُری طرح فلاپ، کتنا کما سکی؟
  • چڑیا گھر  انٹری فیس 100 ،  ہولوگرام کا ٹکٹ 300 کا الگ  ہے: مریم اورنگزیب 
  •  لاہور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ صرف 100 روپے لینے کی ہدایت
  • صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمتوں پر وضاحت
  • مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمتوں پر وضاحت دیدی
  • گوجرانوالہ، گھرمیں گیس لیکج کا دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 6 افرادجاں بحق
  • چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ٹکٹ کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ کردیا۔