لاہور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ صرف 100 روپے لینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
عید کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کا رخ کیا، جب کہ لاہور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ کے معاملے پر ڈی جی پنجاب وائلڈلائف چڑیا گھر پہنچے اور داخلہ گیٹ پر صرف 100 روپے انٹری ٹکٹ لینے کی ہدایت کی۔
عید کے تیسرے اور آخری روز لاہور کے تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش برقرار رہا۔ لاہور چڑیا گھر میں ہالو ورس شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں فیملیز نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے تصاویر بنوائیں اور جنگل کے ماحول سے محظوظ ہوئیں۔ سفاری زو میں بھی گہما گہمی عروج پر رہی، جہاں سیاحوں نے لائن سفاری، ٹائیگر سفاری اور ڈئیر سفاری کا لطف اٹھایا۔
ایک بچے احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہاں آکر بہت مزہ آیا، میں نے پہلی بار شیر کو اتنے قریب سے دیکھا۔" ایک اور شہری فاطمہ کا کہنا تھا، "بچوں کے لیے یہ ایک بہترین تفریحی مقام ہے، جہاں وہ جانوروں کے بارے میں سیکھ بھی سکتے ہیں اور لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں۔"
سفاری پارک میں ہونے والے وائلڈ آن بیٹ تھیٹر شو نے بھی شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ اس ڈرامے میں مختلف جنگلی جانوروں اور جنگی انسانوں کے کسٹیوم پہنے فنکاروں نے جنگلی حیات سے محبت اور ان کی حفاظت کا پیغام دیا۔ بچوں نے اس ڈرامے کو نہایت دلچسپی سے دیکھا اور خوب تالیاں بجائیں۔
لاہور چڑیا گھر میں بعض شہریوں نے شکایت کی کہ پیکج کے نام پر انٹری ٹکٹ 500 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض نے فوری طور پر چڑیا گھر کا دورہ کیا اور ہدایت جاری کی کہ چڑیا گھر کا عمومی انٹری ٹکٹ 100 روپے ہی رہے گا اور کسی شہری کو زبردستی اضافی ٹکٹ خریدنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی زائد قیمتوں کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ عوام صرف 100 روپے میں پورا چڑیا گھر دیکھ سکتے ہیں، جبکہ مخصوص اضافی سہولیات جیسے کہ رینگنے والے جانوروں کا گھر، ایکویریم اور ہولوگرام شو کے علیحدہ ٹکٹ رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر 35 ہزار شہریوں کی آمد ایک نیا ریکارڈ ہے اور عوام کی بڑی تعداد کی وجہ سے بعض انتظامی مشکلات سامنے آئیں جنہیں آئندہ بہتر بنایا جائے گا۔یہ عید الفطر لاہور کے شہریوں کے لیے ایک یادگار موقع بنی، جہاں بچوں اور بڑوں نے خوب انجوائے کیا اور جنگلی حیات کے قریب ہونے کا بھرپور موقع پایا۔
انتظامیہ کی جانب سے ٹکٹ گھر کے باہر 100 روپے ٹکٹ کے بورڈ لگوا دیئے، کسی وزیٹر کو انٹری ٹکٹ کے ساتھ زبردستی دوسری سہولیات کا ٹکٹ نہیں دیا جائیگا۔ نجی کمپنی کے اہل کار شہریوں سے 100 روپے انٹری ٹکٹ کے ساتھ 200 اور 400 روپے دیگر سہولیات کے نام پر وصول کررہے تھے۔
شہریوں کی شکایت پر ڈی جی وائلڈلائف خود چڑیا گھر پہنچے، ہولو ورس، ریپٹائلز ہاؤس، برڈ ایوری، فش ایکوریم کے ٹکٹ الگ ہیں، جو شہری یہ سہولت دیکھنا چاہے اسے ٹکٹ دیا جائے زبردستی ٹکٹ دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نجی کمپنی کا عملہ انٹری ٹکٹ کے ساتھ کسی ایک سہولت کا ٹکٹ لازمی فروخت کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لاہور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ کے شہریوں کی
پڑھیں:
ایک کلو چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی
لاہور (نیوز ڈیسک) ایک کلو چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی، قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں عید کی چھٹیوں کے دوران مرغی کے گوشت نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے اور حکومتی ادارے قیمتیں کنٹرول کرنےمیں ناکام رہے، ایک کلو چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی۔
تاہم آج نئی سپلائی کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت ایک ہزار سے کم ہو کر 9 سو 35 روپے فی کلوگرام تک آگئی ہے۔
مرغی فروشوں نے اعتراف کیا کہ عید کی چھٹیوں میں لیبر نے اپنی مزدوری کئی گنا بڑھالی تھی ، جس کے نتیجے میں مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ مرغی فروش جتنے بھی عذر پیش کرلیں حقیقت تو یہ ہے کہ فارمز مالکان اور دکانداروں کی من مانیاں بھی اس وقت چلتی ہیں جب انتظامیہ بے بس ہو۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کمیٹیاں اور اقدامات کارکردگی پر سوالیہ بن گیا ہے۔