2025-04-07@10:04:59 GMT
تلاش کی گنتی: 8183

«سیاحوں کا»:

    سپر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر سے گفتگو میں کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اہل ہیں مگر انہیں کرکٹ یا وزارت داخلہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے۔ سپر اسٹار @SAfridiOfficial کی پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ شاہد آفریدی نے آرمی چیف کو بتایا کہ پی سی بی بی چئیرمین @MohsinnaqviC42 کرکٹ کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، مخلص شخص ہیں لیکن @TheRealPCB کی ذمے داریاں فل ٹائم ہیں انہیں کرکٹ اور… — Abdul Majid Bhatti (@bhattimajid) April 7, 2025 اس مکالمے کا انکشاف سینیئر اسپورٹس جنرلسٹ عبدالماجد بھٹی نے اپنی ایکس پوسٹ...
    لاہور: قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کا لاہور کے شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ کیا۔ صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف میڈیکل چیک اپ کے بعد شریف میڈیکل سٹی اسپتال سے واپس اپنی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچ گئے۔
    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفی سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے آگیا، حکام نے استعفی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفیٰ سے متعلق خبریں گردش میں ہیں تاہم پی سی بی حکام نے ان افواہوں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ واضح رہے کہ کئی اسپورٹس ویب سائٹ نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے استعفی دے سکتے ہیں بوجہ یہ کہ وہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔
    راؤ د لشاد :سربراہ مسلم لیگ (ن )میاں محمدنوازشریف کی لندن روانگی کا معاملہ،نوازشریف لندن روانگی کاشیڈول تبدیل ہو گیا۔ میاں نواز شریف لندن سے قبل بیلا روس جائیں گے،وہ 9اپریل کووزیر اعظم کےہمراہ بیلا روس جائینگے۔ بیلاروس کے صدر  نے نواز شریف کو دورہ بیلاروس کی خصوصی دعوت دی،اُنہوں نے صدربیلا روس کی دعوت قبول کی اوروزیر اعظم کےہمراہ روانہ ہونگے۔ نوازشریف 10اپریل کو بیلا روس سے لندن روانہ ہو جائیں گے۔ ’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ  کا تعلق کس ملک سے؟
    بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ نے اہلیہ جینیلیا ڈسوزا کے ساتھ اپنے 22 سالہ رشتے اور کامیاب شادی کا راز بتا دیا۔  رتیش اور جینیلیا کی جوڑی کو بالی ووڈ کی سب سے پسندیدہ اور کامیاب جوڑی کہا جاتا ہے کیونکہ ان کا رشتہ کبھی کسی افواہ کا شکار نہیں ہوا اور یہ دونوں مداحوں میں بےحد مقبول ہیں۔ حال ہی میں اپنی کامیاب شادی اور جینیلیا کے ساتھ اپنی بہترین زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے رتیش نے کہا کہ ان دونوں کے درمیان کبھی کوئی بحث نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی چیز کو لے کر ان میں اختلاف رائے ضرور ہوتی ہے مگر کبھی لڑائی یا بحث نہیں ہوتی جس کی وجہ معافی ہے کیونکہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اپریل 2025ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد ممالک پر درآمدی محصولات عائد کرنے کے بعد آج پیر کو دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹیرف کے اعلان کا اثر پاکستانی اور بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں بھی دیکھا گیا۔ بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کی صبح نفٹی میں چار فیصد سے زیادہ کی گراوٹ دیکھی گئی۔ جب کہ سینسیکس میں 2,300 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی۔ امریکی پالیسیوں سے ایشیائی ممالک کیسے متاثر ہوں گے؟ سنگا پور کا انڈیکس 7.37 فیصد گر گیا، ہانگ کانگ میں، ہینگ سینگ انڈیکس میں 9.3 فیصد کی گراوٹ آئی جب کہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 4.4 فیصد گر گیا۔...
    امیر جماعت اسلامی لاہور کا کہنا ہے غزہ میں اسرائیلی بمباری میں معصوم بچوں کی ہوا میں اڑتی لاشیں امت مسلمہ کے بزدل حکمرانوں کی گردنوں پر قرض ہیں، جن کا حساب انہیں بروز قیامت دینا پڑے گا، جنگ بندی کے بعد موجودہ حالات مزید سنگین ہو چکے ہیں پہلے سے زیادہ شدت کیساتھ وحشیانہ بمباری کی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فلسطین عرب و عجم کا نہیں مسلمانوں کے ایمان اور عقیدے کا مسئلہ ہے۔ فلسطینی مسلمانوں کی دادرسی اور مدد امت مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ غزہ کی تشویشناک صورتحال پر پاکستان زیادہ موثر آواز اٹھائے اور فعال کردار ادا کرے۔ اہل فلسطین کی پکار پر...
    نئی دہلی: بھارتی لوک سبھا میں وقف (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (AIMPLB) نے بل کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور قومی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد فضل الرحمٰن مجددی نے اعلان کیا کہ "قیادت کسی قربانی سے گریز نہیں کرے گی" اور "انصاف پسند قوتوں کے ساتھ مل کر ظالمانہ ترامیم کے خلاف ایک مضبوط تحریک چلائی جائے گی۔" انہوں نے کہا کہ تحریک کا آغاز دہلی کے ٹاکٹورا اسٹیڈیم میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے ہوگا، جو عیدالاضحیٰ تک جاری رہے گا۔ تحریک...
    محسن نقوی کے استعفے سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی جانب سے چیئرمین محسن نقوی کے استعفے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔ پی سی بی حکام نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ حال ہی میں محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں جس کے باعث کئی کھیلوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر خبر شائع ہوئی کہ ہوسکتا ہے مصروفیت کے باعث محسن نقوی عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔
    لاہور(نیوزڈیسک)پی سی بی حکام نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے حکام کی جانب سے چیئرمین محسن نقوی کے استعفے سے متعلق بیان سامنے آ گیا۔ حال ہی میں محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں جس کے باعث کئی کھیلوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر خبر شائع ہوئی کہ ہو سکتا ہے مصروفیت کے باعث محسن نقوی عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔ اس کے علاوہ سابق پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استعفیٰ دینے...
    بالی ووڈ فلم ’’سکندر‘‘ میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ شریا گپتا نے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں اپنے ساتھ ڈائریکٹر کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ شریا گپتا نے سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ’سکندر‘ میں میڈیکل انٹرن کا کردار ادا کیا ہے۔ اداکارہ نے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں اپنے ساتھ پیش آئے کاسٹنگ کاؤچ کے خوفناک تجربے کا انکشاف کیا ہے۔ چنئی میں پلی بڑھی شریا کا کہنا ہے کہ ان کے پاس فلمی صنعت میں کوئی سفارشی رابطے نہیں تھے، اور انہیں اپنے کیریئر کے آغاز میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے انٹرویو میں شریا نے بتایا ’’میں نے چنئی میں کاسٹنگ کاؤچ...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں جاری گرمی کی لہر کو ہیٹ ویو ڈیکلیئر کر دیا ہے۔ ہیٹ ویو کے حوالے سے پہلا باقاعدہ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، خیرپور، جامشورو، حیدرآباد، مٹیاری اور سانگھڑ کے اضلاع میں ہیٹ ویو کے باعث دن کا پارہ 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی، ٹھٹھ، سجاول، بدین، میرپور خاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم و خشک جبکہ منگل اور بدھ کو گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ کراچی میں پیر سے...
    بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے ایک فلم کیلئے 50 کروڑ معاوضہ وصول کرنے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ بھول بھلیاں اسٹار کارتک آریان نے حال ہی میں اپنی 50 کروڑ روپے کی فیس اور بالی ووڈ میں انہیں درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں کارتک نے انڈسٹری میں روایتی سپورٹ سسٹم کی کمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوال کیا کہ اس طرح کی اعداد و شمار والے پے چیک دوسرے لوگوں کو بھی ملتے ہیں مگر تب کسی کی توجہ ان کی طرف کیوں نہیں ہوتی؟ کارتک نے کہا کہ کیا میں ایسا واحد اداکار ہوں جس کو یہ رقم مل رہی ہے؟          View this post on Instagram  ...
    لاہور: پنجاب میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح لاہور سمیت پورا پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور موسم کی شدت بڑھنے کے باعث دفاترز اور گھروں میں پنکھوں و ایئر کنڈیشنز کا استعمال شروع ہو گیا  ہے۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 39ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کل بادلوں کا سلسلہ لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں آنے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔
    ---فائل فوٹو  سندھ کے کئی مقامات ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور ملحقہ اضلاع میں آج موسم گرم رہنے کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور میں دن کا زیادہ سے زیادہ  درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر اور دیگر اضلاع میں بھی دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے جس میں دنیا بھر کے معروف کھلاڑی اور مبصرین شامل ہیں بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس بار پی ایس ایل میں بین الاقوامی اور مقامی کمنٹیٹرز کا امتزاج شائقین کرکٹ کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گا اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک مارک نکولس ڈومینک کارک جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مائیک ہیزمین نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل اور بنگلہ دیش کے اطہر علی خان اس بار کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے اس کے علاوہ آسٹریلیا کی دو بار کی ویمنز...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے حالیہ ٹیرف کے اثرات دیگر ایشیائی اور خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹ کی طرح پاکستان میں بھی دکھائی دینے لگے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے پہلے ہی روز ابتدا سے شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 6250 سے زائد پوانٹس کی کمی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 6287 کی کمی کے ساتھ 112504 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جس کے بعد کاروبار کو روک دیا گیا۔خیال رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف کے باعث امریکی اسٹاک ایکسچینج میں صرف 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر ڈوب...
    سپریم کورٹ کا سپر ٹیکس نفاذ کیخلاف کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس نفاذ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسٹس امین الدین نے کہا ہے کہ سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کیس کی سماعت 15 اپریل سے روزانہ کی بنیاد پر کریں گے، اگر ہائی کورٹس سے کیسز غلط ٹرانسفر ہوئے تو لسٹ بنا کر جمع کرا دیں، کیسز واپس بھجوا دیں گے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل...
    (گزشتہ سے پیوستہ) ان چاروں شخصیات کی پیش بینی کے مطابق اب ایک ایسی دنیا قائم ہو گی جس میں انسان ایک نئی اور جدید ترین تہذیب میں داخل ہو گا جس میں انسان پہلے سے زیادہ ترقی یافتہ ہو گا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آج کے دور میں کسی انسان کے نظریات جتنے زیادہ جدید اور ترقی یافتہ ہوں گے وہ زندگی میں اتنا ہی زیادہ کامیاب ہو سکے گا۔ ایلون مسک اپنی کمپنی نیورولنک کے ذریعے برین کمپیوٹر انٹرفیس بنا کر اسمارٹ فونز کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایپل کا نیا آئی فون ایسا اسمارٹ فون ہو گا جسے اب تک کسی نے نہیں دیکھا یے۔ دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن میں 9 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔(جاری ہے) پیر کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے سرغنہ کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)سعودی ایئر کی نئی فضائی کمپنی کو آپریشنز شروع کرنے کے لیے سرٹیفکیٹ کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات سول ایوی ایشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتائی ہے۔'ریاض ایئر' سعودی عرب کے ' پبلک انویسٹمنٹ فنڈ' کی زیر ملکیت ہے۔(جاری ہے) جس نے اپنے آپریشنز شروع کرنے سے پہلے وہ تمام شرائط پوری کر لی ہیں ۔ جو آپریشنز کے لیے ضروری قرار دی جاتی ہیں۔ ان شرائط میں ریگولیٹری اور حفاظتی اقدامات اہم تر ہوتے ہیں۔اس کامیابی کے بعد ' ریاض ایئر اپنے 100 بین الاقوامی شہروں کے ساتھ رابطے میں آنے کا ہدف حاصل کر لے گی اور...
    جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک ایسا سابق اداکار بھی ہے جس نے تبو اور ایشوریا جیسی بڑی اداکاراؤں یہاں تک کے شاہ رُخ خان کے ساتھ بھی کام کیا تاہم اب وہ نیوزی لینڈ میں گمنام زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مرزا عباس علی کو کئی بڑے ستاروں جیسے مموتی، ایشوریہ رائے بچن، تبو سمیت بہت سے دوسرے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ مرزا ایک زمانے میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بہت مشہور تھے اور انہیں اپنی پہلی فلم کے بعد خوب بہت شہرت ملی تھی۔ انہوں نے انڈسٹری میں 20 سال تک کام کیا، شاہ رخ خان اور کمل ہاسن کی فلم ارے رام میں بھی ایک چھوٹا کردار...
    اسرائیل پر راکٹوں سے وار، غزہ پر وحشیانہ کارروائیوں کا ذمہ دار امریکا ہے، حماس WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز غزہ:حماس نے جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی ذمہ دار براہ راست امریکا کے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کو قرار دیا اور القسام بریگیڈ نے کہا کہ اسرائیلی شہر اشدود پر راکٹوں سے حملہ کردیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کی مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے ساحلی شہر پر حملے کا دعویٰ کیا ہے اور بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کہہ رہی ہے کہ غزہ سے کئی راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ قسام بریگیڈ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ساحلی شہر اشدود پر راکٹ حملوں شروع کردیے...
    تہران (نیوزڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سنیچر کو اپنے پارلیمانی امور کے نائب کو انٹارکٹیکا کے مہنگے دورے پر برطرف کر دیا ہے۔ ان کے نائب نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ملک میں شدید معاشی بحران کی وجہ سے افراط زر کی شرح بہت بلند ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ایک تصویر میں برطرف ہونے والے نائب صدر شہرام دبیری کو ایک خاتون کے ساتھ دکھایا گیا ہے جس کی شناخت ان کی اہلیہ کے طور پر کی گئی ہے، اور وہ پلانس کروز جہاز کے قریب کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایرانی صدر نے سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کی طرف...
    شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے 100 سے زائد مقامات باقی ہونے کا انکشاف، سابق صدر بشار الاسد کے دور کی یہ کیمیکل سائٹس شام کی عبوری حکومت کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔ بین الاقوامی معائنہ کاروں کو خدشہ ہے کہ سیرین، کلورین اور مسٹرڈ گیس جیسے مہلک ہتھیار غیر محفوظ ہیں اور اِن کی تعداد ماضی کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ انکشاف کیمیائی ہتھیاروں کی نگرانی کے عالمی ادارے نے کیا ہے، جو اب شام میں داخل ہو کر ان ہتھیاروں کی موجودگی کا جائزہ لینا چاہتا ہے۔ یہ تمام مقامات ممکنہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیق، تیاری اور ذخیرہ اندوزی کے مراکز تھے۔ ماہرین کو یہ بھی تشویش ہے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ جاری تجارتی جنگ کے تناظر میں ٹیرف کے نفاذ پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل نہیں ہوگا، کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے عالمی اسٹاک مارکیٹس میں پیدا ہونے والی ہلچل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "کبھی کبھار آپ کو دوائی بھی لینی ہوتی ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ چین کا ٹریڈ سرپلس ناپائیدار ہے اور اس پر یورپی و ایشیائی رہنماؤں سے بھی بات چیت کی جا چکی ہے۔ چند روز قبل ٹرمپ نے چین سمیت کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کیے تھے، جس کے نتیجے میں صرف دو دنوں میں امریکی اسٹاک مارکیٹ سے 60 کھرب...
    —فائل فوٹو قصور کے نواحی علاقے چونیاں میں پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کے علاقے میں واردات کر کے فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں لاہور سے تعلق رکھنے والے علی نواز اور  گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے شیراز اسلم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ڈاکو انتہائی خطر ناک ہیں جو 40 وارداتوں میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے۔ مختلف کارروائیوں میں 5 رکنی ڈکیت گینگ سمیت 9 ملزمان گرفتارکراچیپولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 رکنی... گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چھینا گیا مال بر آمد ہوا ہے۔زخمی ڈاکوؤں کو علاج کے لیے تحصیل اسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا...
    ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب آپریشن کرتے ہوئے 9 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ شیرین بھی شامل تھا جبکہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ سانحہ سیاچن گلیشئر کے شہداء کی تیرہویں برسی آج منائی جارہی ہے خارجی رِنگ لیڈر شیرین...
    لاہور ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں ”صحت مند پنجاب“ وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا۔ صحت کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم صحت پر پنجاب کے عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، فیلڈ ہسپتال کے ذریعے لاکھوں مریضوں کو محض چند ماہ میں گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں پہلی بار 1250 مراکز صحت کو جدید ترین کلینکس میں تبدیل کیا جارہا ہے، پہلی بار عوام کو ان کی گھر کی...
     مناواں میں دکان مالک کے تشدد سے 18 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق دکاندار نے لڑکے کو عید پرزیادہ چھٹیاں لینے پرتشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب مناواں میں ہی فائرنگ سےکانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔بورڈ اعلامیے کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 75ہزار طلبا و طالبات امتحانات دیں گے جس کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کردیے گئے ہیں جب کہ مراکز کی لسٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پرجاری کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین بورڈ کا کہنا ہےکہ طلبا و طالبات کوکمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈجاری کیےگئے ہیں ۔بورڈ اعلامیے کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فون یا کسی قسم کی ڈیوائس لے جانےپر سخت پابندی ہوگی۔
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع ہے۔ن لیگی قیادت 11 اپریل کو لندن پہنچے گی، ،وزیراعظم بیلاروس کے دورے کے بعد لندن پہنچیں گے، شہباز شریف تین دن جبکہ نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ نواز شریف لندن سے دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، کئی اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن سے دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، اس موقع پر کئی اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ امریکی فوجیوں کی قبروں پر سکوں کی برسات ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ،اہل خانہ حیران رہ گئے
    بھکر:  تھانہ سٹی دریا خان کی حدود میں باپ کی حیوانیت نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا۔ بیوی سے جھگڑے کے بعد باپ نے غصے میں آ کر اپنی 5 سالہ معصوم بیٹی پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا جس سے بچی شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ملازم حسین کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی بیوی سے تلخ کلامی کے بعد غصے میں آ گیا اور انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی ہی بیٹی کو نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی دریا خان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو آلہ قتل (کلہاڑی) سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم...
    فائل فوٹو پنجاب کے علاقے گجرات میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار شادی شدہ خاتون کی شکایت پر گجرات کے تھانا بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان میں حسن مجتبیٰ، سفیر حسین، کلیم عباس، مشاہد رضا اور آفاق حیدر شامل ہیں۔22 سالہ خاتون نے لاہور میں جیو نیوز کے دفتر پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی تھی۔خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ ملزمان 18ہزار روپے اور موبائل فون بھی لے گئے جبکہ پولیس نے شکایت پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے اُلٹا اس کا مذاق اُڑایا۔
    اسلام آباد+ لاہور (خبر نگار خصوصی+  نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے میں وزیر داخلہ نے تیسری بار وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نہروں پر عوامی ردعمل پر بھی بات چیت ہوئی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو افغانیوں کی اپنے ملک واپسی کے لئے جاری آپریشن کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور وزیراعظم کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر بھی مبارکباد دی جبکہ امن و امان سمیت سیاسی صورتحال پر بریف کیا۔ بلوچستان اور کے پی کے میں امن و امان کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی...
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی نظربندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو نظر بندی سے متعلق ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری دینے سے انکار کردیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق انتظامیہ اور پولیس نے اختر مینگل کو بتایا کہ اگر وہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتاری ہوگی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس لیے وہاں موجود ہیں۔ بی این پی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا 10 ویں روز سے جاری ہے۔ اس وقت بی این پی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی بندش کی کال دینا شہریوں کی مشکلات...
    کراچی + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے نجی ہسپتال میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو نے ڈاکٹرز سے اپنے والد کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ ڈاکٹر عاصم نے آصفہ بھٹو کو مختلف رپورٹس سے آگاہ کیا اور بتایا کہ صدر مملکت کی صحت میں مزید بہتری آئی۔ ایک دو روز میں ہسپتال سے گھر شفٹ ہو جائیں گے۔ رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے کہا ہے وہ جلد گھر شفٹ ہوں گے اور جلد اپنے فرائض منصبی سنبھال لیں گے۔ صدر زرداری سے فون پر بات ہوئی وہ روبصحت ہیں۔ وہ اچھے موڈ میں تھے۔ صدر...
    حکومت پی ٹی آئی کے جلسوں سے خوفزدہ ہے عمران خان کی تصویر تک سے ڈرتی ہے، عالیہ حمزہ مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز، جلسوں اور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک کے مطابق پنجاب بھر میں 10 اپریل کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، لاہور میں یہ ریلی دوپہر ایک بجے جی پی او...
    بشریٰ بی بی، علیمہ خانم سمیت مختلف شخصیات پر مختلف دھڑوں کی سرپرستی کا الزام مختلف رہنماؤں کے ذریعے آنے والے پیغامات سے انتشار پیداہورہا ہے ، سینئر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پارٹی میں دھڑے بندی ختم کروانے کے لیے عمران خان سے رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دھڑوں کی سرپرستی بشریٰ بی بی، علیمہ خان سمیت دیگر شخصیات کررہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں دھڑے بندی کے خاتمہ کے لیے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے جلد ہی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرتے ہوئے صورت حال ان کے سامنے پیش کی...
    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن جانے کا امکان ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق لندن میں میاں نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ ہوگا جبکہ نواز شریف لندن میں پارٹی ورکررز کے اوورسیز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن جانے کا قوی امکان ہے۔ میاں نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی بیلاروس سے لندن پہنچیں گے اور لندن قیام کے دوران شریف خاندان کی اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ Tagsپاکستان
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پارٹی میں دھڑے بندی ختم کروانے کیلیے عمران خان سے رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دھڑوں کی سرپرستی بشریٰ بی بی، علیمہ خان سمیت دیگر شخصیات کررہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی میں دھڑے بندی کے خاتمہ کے لیے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے جلد ہی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرتے ہوئے صورت حال ان کے سامنے پیش کی جائے گی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی میں موجود گروپوں کی سرپرستی مختلف شخصیات کررہی ہیں جس سے دھڑے بندی کو فروغ مل رہاہے، پارٹی میں علیمہ...
    GAZA: حماس نے جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی ذمہ دار براہ راست امریکا کے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کو قرار دیا اور القسام بریگیڈ نے کہا کہ اسرائیلی شہر اشدود پر راکٹوں سے حملہ کردیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کی مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے ساحلی شہر پر حملے کا دعویٰ کیا ہے اور بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کہہ رہی ہے کہ غزہ سے کئی راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ قسام بریگیڈ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ساحلی شہر اشدود پر راکٹ حملوں شروع کردیے ہیں۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ حملہ غزہ پٹی میں اسرائیل کے حملوں میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ...
     لندن سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو تھوڑی دیر حراست میں رکھ کر وطن واپس روانہ کر دیا گیا۔  اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی 2 ارکان پارلیمان کو اسرائیل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، برطانیہ نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ لندن سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو تھوڑی دیر حراست میں رکھ کر وطن واپس روانہ کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی حکمران لیبر پارٹی کے ارکان پارلیمان یوان یینگ اور ابتسام محمد گذشتہ رات اسرائیل پہنچے تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کو شبہ تھا کہ برطانوی ارکان پارلیمان اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی سرگرمیاں ریکارڈ کریں گے۔  برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی...
    پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کے پوتے نے کہا کہ ہمیں نئے کینالز نہیں چاہیے، اس نظام کو بہتر کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ سندھو دریا پر کینال منظور نہیں ہے، پورے دریائے سندھ پر ہمارا حق ہے، سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ حیدرآباد میں سندھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ تربیلا اور منگلا میں پانی نہیں، ہم ایک بار پھر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پانی دو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نئے کینالز نہیں چاہیے، اس نظام کو بہتر کریں، سید زین شاہ کو سلام جنہوں نے اس ایشو کو اٹھایا۔  
    سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما کا کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ اہم ہے، ہم چاہتے ہیں ہر پاکستانی کو پانی ملے، ہم تو پریشان ہیں کہ جس طرح آبادی بڑھ رہی ہے آگے چل کر پینے کے لیے بھی پانی نہیں ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری بیان دینے سے قبل پانی کی تقسیم کا 9119ء کا معاہدہ پڑھ لیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری کا بیسک تعلق پیپلزپارٹی سے رہا ہے وہ ایسے بیانات نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے حالات بہتر...
    سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس خود نہیں بلا رہی ہے۔صوبائی حکومت کی ترجمان نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کئی بار مطالبہ کرچکے ہیں کہ اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک سال ہوگیا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، آئین کے مطابق ہر 3 ماہ میں سی سی آئی کا اجلاس بلانا ضروری ہے۔سمعتا افضال نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا بہترین فورم سی سی آئی ہے، جس کا اجلاس نہ بلاکر صوبوں کو ان کے آئینی حق سے...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر سیّد خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر سندھ سے ہی نہیں پنجاب سے بھی آواز اٹھ رہی ہے، ہمارا اس معاملے پر مؤقف بالکل واضح ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عظمیٰ بخاری پیپلزپارٹی میں رہ چکی ہیں، اس لیے وہ ایسے اختلافی بیانات نہ دیں، اور کوئی بھی بات کرنے سے قبل پانی کی تقسیم کا 1991 کا معاہدہ پڑھ لیں۔ یہ بھی پڑھیں بلاول بھٹو نے کہا کینالز کو بننے نہیں دیا جائیگا، یہ سب کے لیے پیغام تھا، شرجیل میمن انہوں نے کہاکہ 1991 کے معاہدے میں پانی کی تقسیم کا معاملہ بالکل...
    بحث میں اپوزیشن جماعتوں کیطرف سے سخت اعتراضات دیکھنے سامنے آئے جنہوں نے بل کو "مسلم مخالف" کیساتھ ساتھ "غیر آئینی" قرار دیا، جبکہ مودی حکومت نے اس بل کو "تاریخی اور اصلاحی" قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں منظور کئے گئے وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف کسی بھی قسم کے احتجاج کو دبانے کی کوشش میں ریاست اترپردیش کے مظفرنگر میں حکام نے 4 اپریل کو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران علامتی احتجاج کے طور پر سیاہ بیج باندھنے پر 300 لوگوں کو لیگل نوٹس جاری کیا ہے اور سبھی کو دو دو لاکھ روپے کے بانڈ جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ سنیچر تک نوٹس پانے والوں کی تعداد 24 تھی لیکن پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی)...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دے دیا۔لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا کہ بیرسٹر سیف آپ نے کونسی رمضان سہولت بازاروں کی رپورٹ پڑھ لی ہے؟انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران پیکیج اور سہولت بازاروں کے ذریعے ریلیف دیا گیا۔ بیرسٹر سیف کی پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی پر تنقیدوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب کے رمضان سہولت بازاروں سے عوام کو ایک ارب 31 کروڑ کی بچت ہوئی۔اُن کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے دوران سہولت...
    پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیاں ملک کیلئے خوش آئند ہیں،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز لانس اینجلس(سب نیوز )پاکستانی نژاد امریکی سیاستدان محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیاں خوش آئند ہیں،شرح سود می کمی،سٹاک ایکسچینج میں بہتری،مہنگائی میں کمی سمیت دیگر مثبت اعشاریے پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری ہیں،حکومت ،سیاستدان، اسٹبلشمنٹ سمیت تمام فیصلہ ساز پاکستان کی بہتری،معاشی استحکام اور سیاسی سطح پر ماحول کی بہتری کیلئے متفقہ فیصلے کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بطور اوور سیز پاکستانی ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے ملک کے ساتھ ہیں،پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانی ملکی معیشت کا اہم ترین حصہ ہیں جن کی طرف سے بھیجا جانے والا قیمتی زر...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مراد سعید نے پی ٹی آئی کی نئی احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں مطلوب اور اس کے بعد سے مسلسل روپوش رہنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید منظر عام پر آ چکے ہیں، انہوں نے نشتر ہال پشاور میں ورکرز کنونشن کے دوران بڑی سکرین پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، اس دوران مراد سعید نے اپنے خطاب میں پارٹی کارکنوں کو احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کا اعلان کیا۔ بتایا گیا ہے کہ نشتر ہال کنونشن کا باقاعدہ آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا، ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں...
    رانا تنویر حسین(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ وہ سیاسی جماعت نہیں مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، بانی پی ٹی آئی سمیت انتشار پسندوں کا ملکی سیاست میں کوئی کردار نہیں۔ شیخوپورہ کے علاقے شرقپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے کے پی حکومت کی حرکتوں پر بڑے صبر سے کام لیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کوئی ایسا ایکشن نہیں لیا جس سے کے پی حکومت ختم ہو۔ یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی دوغلی پالیسی کے ذریعے دھوکہ نہیں دے سکتے، رانا تنویر حسین قومی اسمبلی: رانا تنویر حسین اور اسد قیصر میں تلخ...
      پشاور: وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت پر حکومت کا ایک کامیاب سال مکمل ہونے پر صوبہ بھر کے تمام 36 اضلاع میں یوم تشکر منانے کے لیے خصوصی عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر پشاور یوم تشکر کے مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار ثابت ہوا ملک اور قوم کو ریلیف صرف نواز شریف اور شہباز شریف کی دے سکتے ہیں، ناممکن کو ایک بار پھر ممکن کر...
    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی زیب اور ولید سجاد کے نام سے ہوئی، دونوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ علی پور اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کو مطلوب تھے، گرفتار ملزمان قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے، گرفتار ملزمان کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس کے...
    مولانا راشد محمود سومرو(فائل فوٹو)۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر سب سے پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے۔جے یو آئی سندھ کے زیر اہتمام لاڑکانہ، خیرپور دریائے سندھ کے پل پر دھرنا دیا گیا۔اس موقع پر لاڑکانہ میں جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل سندھ  مولانا راشد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینال کسی بھی صورت میں بنننے نہیں دیں گے۔
    تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے جلسوں سے خوفزدہ ہے اور بانی پی ٹی آئی کی تصویر تک سے ڈرتی ہے۔ عالیہ حمزہ نے اعلان کیا کہ اب ہر یونین کونسل کی سطح پر اجتماعات اور سیاسی سرگرمیاں کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی نے یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز، جلسوں اور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک کے مطابق پنجاب بھر میں 10 اپریل کو احتجاجی...
    قیام امن کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس قیام امن کے سلسلے میں سنجیدہ عملی اقدامات کرے۔ ہم قیام امن کے سلسلے میں پولیس اور حکومت سے مکمل تعاون کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی، چوری، ڈاکے اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی ریلی کی قیادت علامہ مقصود علی ڈومکی، آل ڈومکی اتحاد کے وائس چیئرمین حاجی شاہ مراد ڈومکی، جنرل سیکرٹری عبدالفتاح ڈومکی، ضلعی صدر منصب علی، رحمدل خان ٹالانی، ڈومکی یوتھ ونگ کے صدر مظفر علی ٹالانی، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ صوبہ سندھ  کے نائب صدر...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے حسن خیل کے علاقے میں پاکستان-افغانستان سرحد سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔  وزیرِاعظم نے 8 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے اور چار کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔  شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے فتنہ الخوارج کے پاکستان میں شر انگیزی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا. انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان ملکی سرحدوں سے کسی بھی قسم کی شر انگیزی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے دن رات...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پارٹی اختلافات کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے پارٹی میں اختلافات کا سارا الزام میڈیا اور سوشل میڈیا پر ڈالا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، جسے میڈیا اور سوشل میڈیا بڑھا چڑھا کر رپورٹ کرتے ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ اب جس رہنما نے میڈیا پر اختلاف کی بات کی تو اسے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔
    امریکی کانگریس کا وفد 10 سے 15 اپریل تک پاکستان کا اہم دورہ کرے گا جس کے دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق کانگریس رکن جنرل جیک برگمین اور ٹام سوزی وفد کی قیادت کریں گے، کانگریس کا وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملے گا، وفد مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔ اس کے علاوہ وفد آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کرے گا، وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے جائے گی۔ امریکی وفد کرتارپور راہداری کا دورہ کرے گا اور بابا گرو نانک کے...
    سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  صدر مملکت نے بروقت کارروائی کے دوران 8  خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔   آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملکی سرحدوں کی ہمہ وقت حفاظت کیلئے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔  بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا سکیورٹی فورسز نے افغانستان...
    امریکی کانگریس کے وفد کی پاکستان آمد ،اعلی سطح ملاقاتیں شیڈول WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز امریکی کانگریس کا ایک اعلی۔سطح وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریسی وفد 10 سے 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا، کانگریس رکن جنرل جیک برگمین اور ٹام سوزی وفد کی قیادت کریں گے۔امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں، کانگریسی وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملے گا-وفد مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کرے گا، وفد آزاد جموں و کشمیر...
    لاہور: حافظ نعیم الرحمان نے آج سے جماعت اسلامی کی تمام معمول کی سرگرمیاں موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی آج سے اپنی تمام معمول کی سرگرمیاں موخر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ 11 اپریل کو ملک بھر میں غزہ کی حمایت میں احتجاج کریں گے، 13 اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ ہوگا، 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان سے پارلیمنٹرین کا وفد ترکیہ، ایران، ملائیشیا سعودی عرب، مصر سمیت مسلم ممالک سے بات کرے کہ اسرائیلی گھیراؤ کو توڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں فلسطین کے...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے آج سے پارٹی کی معمول کی تمام سرگرمیاں مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ جمعہ 11 اپریل کو ملک بھر میں غزہ کی حمایت میں احتجاج کیا جائےگا، جبکہ 13 اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں ’سیو غزہ مارچ‘ کرنے پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد سے گرفتار انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرے گی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ غزہ کی صورت حال پر پاکستان سے پارلیمنٹیرینز کا وفد ترکیہ، ایران، ملائیشیا، سعودی عرب، مصر سمیت تمام مسلم ممالک سے بات...
    امریکی کانگریس کا ایک اعلی۔سطح وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریسی وفد 10 سے 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا. کانگریس رکن جنرل جیک برگمین اور ٹام سوزی وفد کی قیادت کریں گے۔امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں.کانگریسی وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملے گا-وفد مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کرے گا.وفد آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کرے گا وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے...
    پاکستان کی لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ میں منعقدہ لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں اپنی شاندار کارکردگی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹیم نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ حریف جنوبی افریقہ کو شکست دے کر نہ صرف ڈبل گولڈ میڈل جیتا. بلکہ ایک نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔چیمپئن شپ سے قبل مارچ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں چار روزہ ونڈ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی، جو 27 سے 30 مارچ تک جاری رہا۔ اس کیمپ کی نگرانی جنوبی افریقی ماہر کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین نے کی۔ کیمپ کا مقصد برطانیہ میں ہونے والی یورپین ایف کلاس ٹیمز چیمپئن شپ 2025 اور ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی...
    بیجنگ: اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر” ریسیپروکل ٹیرف “عائد کرنے میں امریکی غنڈہ گردی کے رویے کے جواب میں ، چین نے جوابی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کرنے کے بعد “امریکہ کی جانب سے عائد غلط محصولات کی مخالفت کے حوالے سے چینی حکومت کا موقف” جاری کیا۔ یہ دستاویز طاقت کی سیاست کا مقابلہ کرنے  اور انصاف برقرار رکھنے کے لئے چین کی اعلی ذمہ داری کے احساس کو ظاہر کرتی ہے ، جس سے بین الاقوامی برادری کو متحد ہونے اور معاشی گلوبلائزیشن کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے عزم نے دوسرے ممالک کے حوصلے اور اعتماد میں...
    بیجنگ :چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی کے ذریعے ترجمہ کردہ کتاب “چینی  طرز کی جدیدیت پر شی جن پھنگ  کے بیانات کے اقتباسات ” کا ہسپانوی ورژن حال ہی میں سنٹرل کمپائلیشن اینڈ ٹرانسلیشن پریس نے شائع کیا ہے، جو اندورن اور بیرون ملک دستیاب ہے۔ کتاب “چینی طرز کی جدیدیت پر شی جن پھنگ کے بیانات کے اقتباسات ” میں چینی صدر شی جن پھنگ کے چینی طرز کی جدیدیت کے موضوع پر کیے گئے اہم بیانات شامل ہیں۔ اس کتاب کا ہسپانوی ورژن اور اس سے قبل شائع ہونے والے انگریزی، فرانسیسی، روسی، عربی اور جاپانی ورژنز بین الاقوامی قارئین کے لیے چینی خصوصیات کے حامل جدیدیت کے نظریاتی...
    اسپیس ایکس (SpaceX) کا فرام 2 مشن (Fram2) مشن، جو زمین کے شمالی اور جنوبی قطبوں کے گرد مدار میں سفر کرنے والا پہلا کراؤڈ مشن تھا، جمعہ کی صبح پیسیفک سمندر میں کامیابی کے ساتھ اسپلاش ڈاؤن کر گیا۔ کیپسول نے اوشن سائیڈ، کیلیفورنیا کے ساحل پر 9:19 صبح PDT پر لینڈ کیا۔ یہ پہلی بار تھا جب انسانوں نے خلا سے پیسیفک سمندر میں واپسی کی، جو 1975 کے Apollo-Soyuz مشن کے دوران ہوا تھا، جس میں 3 ناسا کے خلا بازوں نے اسپلاش ڈاؤن کیا تھا۔ اسپیس ایکس نے اپنی بازیابی کی کارروائیاں فلوریڈا سے منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسی بھی ٹکڑے کا سمندر میں گرنا محفوظ رہے،...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میرا مشن تھیٹر سے فحاشی اور بیہودگی کا خاتمہ کرنا ہے۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تھیٹرز کا ماحول ایسا ہونا چاہیے جہاں فیملیز ڈرامے دیکھنے آئیں۔ تھیٹر مالکان اور فنکاروں کو سدھرنے کے لیے ایک سال تک وقت دیا تھا اور تمام تھیٹر مالکان اور فنکاروں نے تھیٹر کو فیملی تھیٹر بنانے کی گارنٹی دی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود جن لوگوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کرتیں اور نہ ہی کسی سے بلیک میل ہوں گی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا...
    لکپاس میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ کارکن جہاں پھنس چکے ہیں وہیں دھرنا دیں۔ ایک بھی کارکن کو نقصان ہوا، تو اسکی ذمہ داری ریاستی ادارے اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کوئٹہ کے داخلی راستوں پر کنٹیرز کے ذریعے بندش کے باعث لکپاس میں دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ میں رکاؤٹوں کی وجہ سے لکپاس پر دھرنا جاری رہے گا۔ آج سے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پارٹی کارکنوں کا دھرنا شروع ہوگا۔ جب تک ہمیں کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کرنے نہیں دیں گے، لکپاس پر دھرنا بدستور جاری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اپریل 2025ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنےدورہ سری لنکا کے دوران ملکی صدر انورا کمارا ڈیسن نائیکے سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ ان معاہدوں کو جزیرہ نما پڑوسی ملک میں نئی دہلی کے اثر و رسوخ کو مستحکم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو چین کا بہت زیادہ مقروض ہے۔ پانچ سالہ دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت بھارت میں سری لنکن فوجی اہلکاروں کی تربیت اور انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون کیا جائے گا۔ بحر ہند میں سکیورٹی تعاون بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دفاعی تعاون کے معاہدوں کا...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2025ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جب ملک سنبھالا تو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں ریاست کا نعرہ لگایا، ہم نے ریاستی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے سیاسی نقصان کو بالائے طاق رکھا، وزیراعظم نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا، عوام کو ریلیف کے لئے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کر رہے ہیں، ٹیم ورک کی بدولت کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے۔ این اے 127 لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہوں، عوام ہی ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی ہم...
    پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیاریلوے حکام کے مطابق اپریل کے آخر میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔حکام نے بتایاکہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس 2020 میں کورونا وبا کے دوران بند کی گئی تھی، یہ ٹرین مین لائن 2 پر چلنے والی ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے۔ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرین کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔
    وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردارہے، اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔ لاہور کے اپنے حلقے این اے127میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی مشکل اوردرست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، ارادے مضبوط اور نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا، عوام جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے  کے لیے خطوط...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ٹرینر نے اداکار کے فٹنس کے راز سے پردہ اُٹھا دیا۔ دبنگ اداکار سلمان خان اپنے مضبوط اور فٹ جسم کے لئے مشہور ہیں، 60 سال کی عمر میں بھی وہ اپنی فٹنس اور صحت سے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔ ان کے فٹنس ٹرینر نے ایک حالیہ انٹرویو میں سلمان کی فٹنس کے راز اور جسمانی تندرستی کے بارے میں بتایا کہ اداکار ایک سخت ورک آؤٹ روٹین پر عمل پیرا ہیں جس میں چھ دن ورزش شامل ہے۔ A post common by Salman Khan (@beingsalmankhan) ان کی ورزش میں وزن اٹھانے کے ساتھ ساتھ ہائی انٹینسٹی ورک آؤٹس، کارڈیو اور اینڈورنس ایکسرسائزز شامل ہیں۔ وہ بھاری وزن اٹھانے کے...
    نومولود کی کفالت کا بوجھ اٹھانے کا خوف اورشوہرکی قید کے باعث غربت سے تنگ ماں کا انھوکہ اقدام،ماں نے بہن اور بہنوئی کےساتھ ملکر نومولود کو مردہ قرار دیکر بہن کے حوالے کردیا۔ رپورٹ کے مطابق وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل ساؤتھ اورآرام باغ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچے کو بازیاب کرالیا، پولیس کی جانب سے نومولود کی دادی کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ نومولود زندہ بچے کو مردہ قرار دینے میں نومولود کی ماں، خالہ اور بہنوئی ملوث نکلے، پولیس حکام کے مطابق بچے کی پیدائش پر ماں نے جھوٹ بولا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا ہے جب کہ حقیقت اس کے برعکس تھی۔ ماں نمرہ کے بہنوئی جنید نے جعلی ڈیتھ...
    پاکستان تحریک اںصاف خیبرپختونخوا میں پائی جانے والی بے چینی واضح اختلافات کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ ایک طرف پارٹی کی سینیئر قیادت کو کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے تو دوسری طرف وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو اپنے لوگوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں شدت، علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر آمنے سامنے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے رہنما اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے بعد اب ایک اور سینیئر رہنما عاطف خان بھی علی امین گنڈا پور کے متنازع انٹرویو کیخلاف بول پڑے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے وزیراعلیٰ کے پی، کے اس متنازع انٹرویو سے متعلق...
    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ رکھ کر درآمدی بل میں اضافہ روکنے کا منصوبہ بنالیا، جس کے تحت پیٹرولیم لیوی کی شرح بلند رکھ کر طلب بڑھنے کا راستہ روکا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات اور پیٹرولیم لیوی کا فارمولا تیار کرنےکاپلان بنالیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پرتیل کی قیمتیں بڑھنے سے درآمدی بل میں اضافہ ہوتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی راشننگ کرکے درآمدی بل کوقابو میں رکھا جاسکتا ہے، زیادہ قیمتوں کےذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کوبڑھنےسے روکا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق تیل کی زیادہ قیمتوں کے دوران پیٹرولیم لیوی کم کرنےسےکھپت میں اضافہ ہوگا، حکومت کا پلان...
    ہیجانی سیاست کی ماہر تحریک انصاف آج کل پریشان پریشان سی ہے۔ جماعت کے سیاسی قلعے خیبر پختونخواسے آنے والی خبریں کچھ اچھی نہیں۔ایسا لگتا ہے کہ جماعت میں تقسیم در تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا کی دو دھاری تلوار نت نئے زخم لگا رہی ہے ۔یہ وہی شمشیر بے نیام ہے جس کے ذریعے انصافی ہرکاروں نے سیاسی مخالفین کو بھی لہو لہان کیا اور ریاستی اداروں کو بھی گہرے زخم لگائے۔ بیرون ملک مقیم سوشل میڈیائی ہرکارے اپنا کام دکھا رہے ہیں ۔یہ بچھو جیسی فطرت رکھتے ہیں۔ یہ صرف ڈسنا جانتے ہیں۔ کل تک یہ انصافی گروہ کے اشارہ ا برو پر مخالف سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کو ڈسا کرتے تھے۔ آج...
    ریاست کی پہچان اس کی رٹ سے ہوتی ہے، اور اگر رٹ کا تصور مصلحت، سیاسی منافقت، یا بزدلی سے بدل دیا جائے، تو وہ ریاست نہیں رہتی، سرکس بن جاتی ہے،جہاں تماشائی ہر روز خون کا تماشا دیکھتے ہیں۔ پاکستان کو بھی بعض سیاسی گدھ اسی انجام سے دو چار کرنے کی کوشش میں ہیں۔ان کے نزدیک قاتل عزت دار اور وفادار مجرم قرار پا رہے ہیں، ملک دشمنی فن اور ریاستی وفاداری جرم بنادی گئی ہے۔ جس ملک کی بنیاد کلمۂ حق پر رکھی گئی، وہاں دہشت گردوں، علیحدگی پسندوں اور قاتلوں کے لیے نرم گوشے پیدا کیے جا رہےہیں ۔ اختر مینگل اور اس کا لانگ مارچ کیا حیثیت رکھتا ہے؟ کون نہیں جانتا، سگا بھائی جاوید...
    سٹی42: لاہور چڑیا گھر میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ، لاہور سمیت مختلف شہروں سے آئے سیاح  اور  ننھے پھول بندروں کی اٹھکیلیوں سے لے کر شیروں کی دلکش حرکات تک، چڑیا گھر کے جانور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ شیروں کے شوقین سیاح شیر کے وجود اور ان کی حرکات سے محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ ریچھ بھی کسی سے کم نظر نہیں آتے اور عوام کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ فش ایکویریم میں موجود میرین مچھلیاں بھی سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا چڑیا گھر کے ہولو ورس میں سیاح جانوروں کے بارے میں آگاہی حاصل کر رہے ہیں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے لاہور میں این اے 127 میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہی ہماری طاقت ہیں اور عوامی حمایت کی بدولت ہی حکومت مشکل فیصلے کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ارادے مضبوط اور نیت صاف ہوتی ہے، تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے اس موقع پر بتایا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک کو کئی چیلنجز درپیش تھے، اور کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو خطرے میں ڈالا۔ تاہم، وزیراعظم شہباز شریف نے “سیاست نہیں ریاست” کا نعرہ لگا کر ریاستی مفادات کو ترجیح دی اور سیاسی نقصان کو پس پشت ڈالا۔ انہوں نے عوام کو...
    بلوچستان حکومت نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل پر واضح کر دیا ہے کہ اگر انہوں نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو وہ گرفتار کر لیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔تاہم بی این پی کے سربراہ نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔ صوبائی ترجمان کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی بندش کی کال دینا شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے۔ شاہد رند کے مطابق...
     میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے بھیجی گئی دوسری امدادی کھیپ متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایات پر 70 ٹن پر مشتمل امدادی سامان کی بروقت روانگی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا گیا۔پاکستان کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے 35 ٹن امدادی سامان کی دوسری کھیپ یانگون ایئرپورٹ پر میانمار حکام کے حوالے کی گئی، میانمار میں پاکستانی سفیر نے یانگون کے وزیر اعلیٰ کو امداد حوالے کی۔یانگون کے وزیر اعلیٰ نے فوری امداد کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا، امدادی سامان میں تیار کھانا، کمبل، ترپالیں، خیمے، ادویات اور پانی کے ماڈیولز شامل ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ...
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور غزہ کی صورتحال پر عالمِ اسلام کی دانستہ خاموشی المیہ ہے۔اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ کہ غزہ خوفناک خونریزی کا شکار ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بے بسی اور بے حسی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے ملک گیر جدوجہد کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے۔
    کلیم اختر:سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا ای زی فائل پورٹل میں "کارپوریٹ اکاؤنٹ کھولنے" کانیا سیکشن متعارف کروانیکافیصلہ۔کارپوریٹس کیلئےایک ہی دن میں اکاؤنٹ کھولنےبارےاقدامات اٹھانےکاعمل شروع کر دیا گیا، ایس ای سی پی نےسنٹرل ڈپازٹری کمپنی کیساتھ مشاورت سےایک کانسپٹ پیپرتیارکرلیا۔اس عمل سے ای زی فائل پورٹل کو اسی دن کارپوریٹ بینک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے مزیدبہتربنایاجاسکےگا، کانسپٹ پیپر تیار کا مقصد ضوابطی، تکنیکی و ڈیجیٹل طریقہ کار کو بینکنگ نظام کیساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرنے کے ساتھ کارکردگی کو بھی مزید بہتر کیا جا سکے گا، کاروبار میں آسانی کو فروغ، مالی شمولیت کو بڑھانا و معاشی ترقی کی حمایت کرنا خصوصیات میں شامل ہے۔تصدیق شدہ ڈیٹا بغیر کسی رکاوٹ...
    نیوزی لینڈ کے ساتھ ون ڈے سیریز میں بابر اعظم بطور بیٹر کامیاب رہے البتہ ٹیم مین کی حیثیت سے ناکام رہے۔ بابر اعظم نے 3 میچز میں 43 کی اوسط سے سب سے زیادہ 129 رنز بنائے، اس میں 2 نصف سنچریاں شامل رہیں، ان کی بہترین انفرادی کاوش 78 رنز رہی، البتہ وہ کوئی میچ فنش نہ کر پائے اور پاکستان کو کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا۔ فہیم اشرف نے 2 میچز کھیل کر 38 کی اوسط سے 76 رنز نام بنائے، سلمان علی آغا نے 3 مواقع ملنے پر 26 کی اوسط سے 78 رنز بنائے، ان کی بہترین کاوش 58 رنز رہی۔عثمان خان نے 2 میچز میں 25.50 کی اوسط سے 51 رنز بنائے، ان...
    سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو اداکاروں کے بارے میں نامناسب بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کے متنازع بیان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے اس لیے براہِ کرم بات کرتے ہوئے بہتر اور قابلِ احترام زبان استعمال کریں۔ البتہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کی اس بات کی تائید کی دنیا بدل رہی ہے اور اداکاروں کو بھی خود کو اس میں ڈھالنا چاہیے۔ یاد رہے کہ ایک پوڈ کاسٹ میں ڈکی بھائی نے کہا تھا کہ ٹی وی فنکار احساسِ کمتری کا شکار ہیں، یہ ہدایت کاروں کے...
    وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق لیگی قیادت 11 اپریل کو لندن پہنچے گی، وزیراعظم بیلاروس کے دورے کے بعد لندن جائیں گے، شہباز شریف تین دن جبکہ نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن سے دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، اس موقع پر کئی اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔