پاکستان کی لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ میں منعقدہ لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں اپنی شاندار کارکردگی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹیم نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ حریف جنوبی افریقہ کو شکست دے کر نہ صرف ڈبل گولڈ میڈل جیتا. بلکہ ایک نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔چیمپئن شپ سے قبل مارچ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں چار روزہ ونڈ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی، جو 27 سے 30 مارچ تک جاری رہا۔ اس کیمپ کی نگرانی جنوبی افریقی ماہر کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین نے کی۔ کیمپ کا مقصد برطانیہ میں ہونے والی یورپین ایف کلاس ٹیمز چیمپئن شپ 2025 اور ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی تیاری تھا۔ٹیم ایونٹس میں، وائس پریذیڈنٹ ٹیم میچ میں پاکستان نے 1200 میں سے 1168 اسکور کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ چیئرمینز ٹیم کپ میں 1200 میں سے 1174 کا شاندار اسکور کرکے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔پاکستانی ٹیم میں لیفٹیننٹ جنرل احسن، اسد وحید، عبید ابراہیم، حذیفہ گل، جنید وقاص، لیفٹیننٹ کرنل جنید علی اور سپاہی ولید شامل تھے، جنہوں نے اپنی مہارت اور مہارت سے پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ جنوبی افریقی کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین نے ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں۔انفرادی مقابلوں میں بھی پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 11 تمغے حاصل کیے، جن میں 5 گولڈ، 3 سلور اور 3 برونز شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے سب سے زیادہ 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 برونز میڈل جیت کر انفرادی سطح پر بہترین کارکردگی دکھائی، جبکہ سکاٹش سوورڈ میچ میں سپاہی ولید نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان کی اس تاریخی کامیابی نے نہ صرف عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا بلکہ آنے والے عالمی مقابلوں کے لیے ایک مضبوط پیغام بھی دیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیمپئن شپ گولڈ میڈل

پڑھیں:

ہانیہ عامر کا شادی کی تقریب میں شاندار رقص، مداحوں کے دل جیت لیے۔

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے ایک شادی کی تقریب میں بالی ووڈ گانے پر زبردست رقص کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر کو ایک نجی شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں وہ اپنے گروپ کے ہمراہ رقص کر رہی تھیں۔ ویڈیو میں ہانیہ کو خوبصورت سنہرے رنگ کے لہنگا چولی میں ملبوس دیکھا گیا، جس پر نفیس کڑھائی کی گئی تھی جبکہ دوپٹہ بھی خوبصورتی سے ترتیب دیا گیا تھا، جو ان کے دلکش انداز کو مزید نکھار رہا تھا۔ہانیہ عامر رقص کے دوران پوری توانائی، شوخی اور جوش کے ساتھ نظر آئیں۔رقص کے دوران بھی وہ پراعتماد اور پرکشش نظر آئیں اور ان کا انداز ایسا تھا کہ شرکا کی نظریں ان پر ہی مرکوز رہیں۔یہ تقریب معروف میوزیشن ماریہ اونیرا کی شادی کی تھی، جس میں ہانیہ عامر نے نا صرف بھرپور شرکت کی بلکہ تقریب کی رونق بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کی ویڈیو انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ ہوتے ہی لاکھوں صارفین نے دیکھی اور مثبت تبصروں کے ساتھ اسے پسند بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیریوں کو انصاف ملنے تک جنوبی ایشیاءمیں امن قائم نہیں ہو سکتا: علی رضا سید
  • ہانیہ عامر کا شادی کی تقریب میں شاندار رقص، مداحوں کے دل جیت لیے۔
  • پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقا میں تاریخ رقم کردی
  • اسپیس ایکس کا فرام 2 مشن بحرالکاہل میں اسپلاش ڈاؤن کے ساتھ کامیابی سے مکمل
  • پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی
  • روڈن انکلیو میں چینی وفد کا شاندار استقبال، بلائنڈ فیڈریشن سے تعاون پر اتفاق
  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار
  • پہلی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب آج ہوگی
  • راحت فتح علی خان کا باکمال بیٹا گائیگی کے میدان میں اترنے کے لیے تیار