لاہور ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں ”صحت مند پنجاب“ وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا۔

صحت کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم صحت پر پنجاب کے عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، فیلڈ ہسپتال کے ذریعے لاکھوں مریضوں کو محض چند ماہ میں گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں پہلی بار 1250 مراکز صحت کو جدید ترین کلینکس میں تبدیل کیا جارہا ہے، پہلی بار عوام کو ان کی گھر کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، ہیلتھ کلینکس میں عوام کو بنیادی مراکز صحت کی نسبت بہتر سہولتیں میسر ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بڑے ہسپتالوں میں علاج معالجہ، طبی ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی کے لئے بھر پور اور موثر اقدامات کیے جارہے ہیں، پنجاب میں پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ جلد فعال ہوجائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام اور ٹرانسپلانٹ کارڈ متعارف کرائے ہیں، پسماندہ علاقوں سے ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو بڑے شہر لیجانے کیلئے ایئر ایمبولینس سروس شروع کی ہے، عالمی یوم صحت ہیلتھ ایشوز پر رائے عامہ اور فیصلہ سازوں کی توجہ مبذول کراتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 2025 کا عالمی یوم صحت کا تھیم زچہ اور بچہ کی صحت اور سلامتی سے متعلق ”صحت مند آغاز، پر امید مستقبل“ ہے، علاج کی سہولتوں کے ساتھ صحت مند طرز زندگی کے شعور کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال، پرامن اور پرسکون معاشرے کی بنیاد ہے، عالمی یوم صحت اچھی صحت کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے، روزمرہ زندگی میں مثبت تبدیلیوں سے صحت اور معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عالمی یوم صحت نے کہا ہے کہ مریم نواز

پڑھیں:

 نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری، نوازشریف کے وژن کے مطابق مہنگائی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے: مریم نواز

لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 13نئے سہولت بازاروں کے زیر تکمیل پراجیکٹس کے لئے اگست تک کی ڈیڈ لائن مقررکر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے بھر میں نئے سہولت بازاروں کے قیام سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ بہاولپور، اٹک اور مری میں اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے سہولت بازار کے قیام کا جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیروالا، سانگلہ اور جلال پور میں سہولت بازار بنیں گے۔ وزیراعلیٰ نے رحیم یار خان، بہاولنگر، اٹک اور مری میں سہولت بازار کے لئے اراضی کی نشاندہی کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم اور ضلعی انتظامیہ کو سہولت بازاروں کیلئے اراضی مختص کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے سہولت بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے   کے لئے 69 کروڑ سے زائد فنڈز کی بھی منظوری دے دی ہے۔ سولر انرجی پر منتقل کرنے سے سہولت بازاروں میں بجلی کی لاگت میں 70 فیصد تک کمی آئے گی۔ بجلی کی لاگت میں کمی کا فائدہ نرخ میں کمی کر کے عوام تک پہنچایا جائے گا۔ ٹاؤن شپ میں پہلا سہولت بازار سولر انرجی پر منتقلی کا پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ وزیراعلیٰ نے جہلم، مظفر گڑھ اور نارووال میں سہولت بازار کے قیام میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سہولت بازار قائم کرنے کا مقصدکمزور اور متوسط طبقے کو اشیائے خورد ونوش کم نرخ پرفراہم کرنا ہے۔ قائد نوازشریف کے ویژن کے تحت مہنگائی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ عالمی یوم ضمیر پر پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ انسانیت کی بقاء کے لئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیر ہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے۔ محبت، امن اور رواداری کی روایات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔ عالمی یوم ضمیر بنیادی آزادی کے احترام کے افاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے۔ انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیرکا مسئلہ 7دہائیوں سے عالمی ضمیر پر مسلسل دستک دے رہا ہے۔ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ علاوہ ازیں مریم نے اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں آتشزدگی سے تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے غم اور دکھ کا اظہارکیا ہے اور کمشنر ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ 20 سال سے بغیر ہیلتھ پالیسی اور ریگولیٹری اتھارٹی کے چل رہا ہے، طبی ماہرین کا انکشاف
  • پہلی مرتبہ عوام کو ان کی گھر کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں: مریم نواز
  • پنجاب حکومت کا صوبے کے مختلف شہروں میں الیکٹرک، فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بسیں چلانے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں پہلی بار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
  • مریم نواز کا صحت کے عالمی دن پر پیغام
  • صحت مند پنجاب ہمارا وژن اور عزم ہے، مریم نواز کا صحت کے عالمی دن پر پیغام
  • امن ہوگا تو کھیل بھی ہوں گے: مریم نواز
  •  نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری، نوازشریف کے وژن کے مطابق مہنگائی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے: مریم نواز
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا عالمی یوم ضمیرپر پیغام