کراچی: میٹرک بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تارٰیخ کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔بورڈ اعلامیے کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 75ہزار طلبا و طالبات امتحانات دیں گے جس کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کردیے گئے ہیں جب کہ مراکز کی لسٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پرجاری کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین بورڈ کا کہنا ہےکہ طلبا و طالبات کوکمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈجاری کیےگئے ہیں ۔بورڈ اعلامیے کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فون یا کسی قسم کی ڈیوائس لے جانےپر سخت پابندی ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی آسامیوں کےتحریری امتحانات کےنتائج کااعلان
قیصر کھوکھر: پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی 113 آسامیاں کے لیے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
کامیاب امیدواروں میں علی حسن، محمد عثمان، علی رضا، فاطمہ نور، محمد بلال، زینب فاطمہ، احمد علی، مریم خالد، محمد وقاص، نوشین افتخار، سلمان طاہر، عائشہ یاسر، حسن احمد، سحر اقبال، عبداللہ یونس، عمارہ سعید، وقار احمد، مہوش فاطمہ، تیمور حسن، اور نداء قمر شامل ہیں۔
افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
پی پی ایس سی نے کامیاب 499 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلانے کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ پی پی ایس سی نے انفورسمنٹ آفیسر اور انویسٹی گیشن آفیسر کی سائیکلوجیکل اسسمنٹ کے شیڈول کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ سائیکلوجیکل اسسمنٹ 16 اپریل سے 18 اپریل تک پی پی ایس سی امتحانی مرکز ہرٹاؤن میں ہوگی۔