اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن میں 9 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

انہوں نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے سرغنہ کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے سرغنہ کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کارروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔ صدر مملکت نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا بھی اظہار کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیکیورٹی فورسز صدر مملکت فورسز کی

پڑھیں:

پاک فوج کا بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

سٹی 42: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 4 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟

 ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف علاقے میں متعدد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز، قوم کے شانہ بشانہ، بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

  صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی اہلیہ کا انتقال،نواز شریف تعزیت کے لئے گھرپہنچ گئے

متعلقہ مضامین

  • فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، انتہائی مطلوب خوارج سرغنہ سمیت 9 دہشتگرد ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 9 خارجی ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی آپریشن ، انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ شیرین سمیت 9 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر
  • سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سرغنہ سمیت 9 خوارج ہلاک
  • فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • پاک-افغان سرحد پر کامیاب آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • بلوچستان میںآپریشن 2دہشت گرد ہلاک صدر‘ وزیر اعظم کا فورسز کو خراج تحسین
  • سیکیورٹی فورسز کاضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،فائرنگ کے تبادے میں 2دہشتگرد ہلاک
  • پاک فوج کا بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک