نومولود کی کفالت کا بوجھ اٹھانے کا خوف اورشوہرکی قید کے باعث غربت سے تنگ ماں کا انھوکہ اقدام،ماں نے بہن اور بہنوئی کےساتھ ملکر نومولود کو مردہ قرار دیکر بہن کے حوالے کردیا۔

رپورٹ کے مطابق وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل ساؤتھ اورآرام باغ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچے کو بازیاب کرالیا، پولیس کی جانب سے نومولود کی دادی کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

نومولود زندہ بچے کو مردہ قرار دینے میں نومولود کی ماں، خالہ اور بہنوئی ملوث نکلے، پولیس حکام کے مطابق بچے کی پیدائش پر ماں نے جھوٹ بولا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا ہے جب کہ حقیقت اس کے برعکس تھی۔

ماں نمرہ کے بہنوئی جنید نے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور قبرستان کی رسیدیں بنوائیں، پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا  ماں نے اپنے بہنوئی کی مدد سے جھوٹا ڈرامہ رچایا اور نومولود کو خالہ کے حوالے کردیا۔

انکوائری مکمل ہونے پرنمرہ نے اپنی غلطی تسلیم کی، پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان معاملات کو تحریری طورپرریکارڈ کیا، دونوں خاندانوں کے درمیان باہمی رضامندی سےصلح کروانے میں پولیس نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا۔

پولیس حکام کے مطابق نومولود کی کفالت کا بوجھ اٹھانے کا خوف اورشوہرکی قید کے باعث غربت سے تنگ ماں نے یہ اقدام اٹھایا جب کہ پولیس خواتین وبچوں کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نومولود کی

پڑھیں:

لاہور: لیہ پولیس کی بڑی کارروائی، غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے سخت احکامات پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے لیہ پولیس بڑی کارروائی عمل میں لائی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لیہ پولیس نے 28لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ چار ملزمان گرفتار کرکے 20800 ڈبی غیر ملکی پلاٹینیم سگریٹس کی برآمد کر لی گئی۔

لیہ پولیس نےاسمگلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان میں امین نادر ،سجاد حسین اور نیاز شامل ہیں ۔تھانہ صدر اور تھانہ کوٹ سلطان پولیس لیہ نے ملزمان کے خلاف الگ الگ کاروائی عمل میں لائی۔

ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ ملزمان دریائی راستے کشتی کے ذریعے نان کسٹم سگریٹس اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ نان کسٹم سامان کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے لیہ پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے ۔

مزید قانونی کاروائی کےلئے ملزمان کو محکمہ کسٹم کے حوالے کیا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: مغوی کی بازیابی کے آپریشن میں زخمی سب انسپکٹر شہید
  • خوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، 8 ہلاک
  • سی ٹی ڈی  نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
  • پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا معاملہ، اہم کیس سماعت کے لیے مقرر
  • پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا معاملہ؛ اہم کیس سماعت کے لیے مقرر
  • پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا معاملہ؛ اہم کیس سماعت کے لیے مقرر
  • لاہور: لیہ پولیس کی بڑی کارروائی، غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی
  • بیرسٹر گوہر کی علی امین سے ملاقات، پارٹی رہنماں کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست
  • بیرسٹر گوہر کی علی امین سے ملاقات، پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست