بشریٰ بی بی، علیمہ خانم سمیت مختلف شخصیات پر مختلف دھڑوں کی سرپرستی کا الزام
مختلف رہنماؤں کے ذریعے آنے والے پیغامات سے انتشار پیداہورہا ہے ، سینئر قیادت

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پارٹی میں دھڑے بندی ختم کروانے کے لیے عمران خان سے رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دھڑوں کی سرپرستی بشریٰ بی بی، علیمہ خان سمیت دیگر شخصیات کررہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں دھڑے بندی کے خاتمہ کے لیے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے جلد ہی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرتے ہوئے صورت حال ان کے سامنے پیش کی جائے گی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی میں موجود گروپوں کی سرپرستی مختلف شخصیات کررہی ہیں جس سے دھڑے بندی کو فروغ مل رہاہے ، پارٹی میں علیمہ خانم ، بشریٰ بی بی اور دیگر لوگوں کے اپنے گروپ ہیں۔سینئر قیادت نے کہا کہ مذکورہ شخصیات کی سرپرستی کی وجہ سے پارٹی تقسیم کا شکارہورہی ہے ، یہ پارٹی صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی کے نام پر قائم اور ان کے احکامات کے تحت ہی چل رہی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے درخواست کی جائے گی کہ مخصوص کمیٹی کا اعلان کیا جائے اور ان ہی کے ذریعے پارٹی رہنمائوں اور ورکروں تک ہدایات پہنچائی جائیں، مختلف رہنماؤں کے ذریعے آنے والے پیغامات سے انتشار پیداہورہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر قیادت عمران خان کے سامنے معاملہ اٹھائے گی کہ جورہنما مختلف گروپوں کی سرپرستی کررہے ہیں انھیں ایسا کرنے سے روکا جائے اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایکشن نہ لیاتو اختلافات کم ہونے کی بجائے بڑھتے رہیں گے ، معاملہ جلد بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کرتے ہوئے پیش کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی سینئر قیادت کی سرپرستی دھڑے بندی پارٹی میں

پڑھیں:

عمران خان کے کہنے پر آرمی چیف سے رابطے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی، اعظم سواتی کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد آرمی چیف سے رابطے کی کوشش کی، سوشل میڈیا ٹائیگرز کی اپنی دنیا ہے کہ عمران خان مذاکرات نہیں کرنا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے نیم رضامند، علی امین گنڈاپور کو بات آگے بڑھانے کا سگنل

اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ دسمبر 2022 میں عمران خان نے مجھے کہاکہ وہ آرمی چیف سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

’عمران خان سے مشاورت کے بعد میں نے آرمی چیف کے استاد کے ذریعے رابطے کی کوشش کی، جبکہ عارف علوی کے ذریعے بھی بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکامی ہوئی۔‘

اعظم سواتی نے کہاکہ میں نے عمران خان سے کہاکہ عارف علوی اور ساتھیوں سے مل کر اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں کہ کس سے کہاں رابطہ کررہے ہو۔ اگر ’وہ‘ چاہتے ہیں کہ بات ہو تو میں پہلے دن سے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطوں کا انکشاف

ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور عمران خان کے وزیراعلیٰ ہیں اور میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف اسٹیبلشمنٹ اعظم سواتی انکشاف بانی پی ٹی آئی رابطے کی کوشش عمران خان مذاکرات ناکامی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی رہائی کب ممکن ہوگی؟ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء نے بتادیا
  • عمران خان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جب فیصلہ کر لیا جائے ہم نے اس ملک کوآگے لے جانا ہے. شبلی فراز
  • منی لانڈرنگ کیس میں ارمغان کیخلاف سلور نوٹس کے اجرا کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ
  • عمران خان کی رہائی کب ممکن ہوگی؟ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے بتادیا
  • بشری بی بی، علیمہ خان سمیت دیگر شخصیات دھڑوں کی سرپرستی کررہی ہیں، سینئر قیادت کا انکشاف
  • بشریٰ بی بی، علیمہ خان سمیت دیگر شخصیات دھڑوں کی سرپرستی کررہی ہیں، سینئر قیادت کا انکشاف
  • عمران خان کے کہنے پر آرمی چیف سے رابطے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی، اعظم سواتی کا انکشاف
  • پارٹی کی اندرونی بات میڈیا پر نہ کی جائے، عاطف خان
  • پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے