اخترمینگل کی گرفتاری کا عندیہ، بی این پی نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کردی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
بلوچستان حکومت نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل پر واضح کر دیا ہے کہ اگر انہوں نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو وہ گرفتار کر لیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔تاہم بی این پی کے سربراہ نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔
صوبائی ترجمان کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی بندش کی کال دینا شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے۔
شاہد رند کے مطابق تمام اضلاع کی انتظامیہ کو واضح ہدایات ہیں کہ قومی شاہراہیں بند نہیں ہونگی۔
شٹرڈاؤن ہڑتالدوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی نے لانگ مارچ کا راستہ روکنے کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
پی این پی کے سینیئر نائب صدر ساجد ترین، آغا حسن بلوچ و دیگر رہنماؤں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ کل صوبے بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد مزید احتجاج کا اعلان کل کیا جائے گا۔
بی این پی کے سینیئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکمران سازش کے تحت عوام کو نفرت کے راستے پر ڈالنا چاہتے ہیں، 28 مارچ سے اب تک ایک گملا نہیں ٹوٹا، ہم پر امن احتجاج کررہے ہیں۔
ساجد ترین کا کہنا تھا کہ آج لانگ مارچ کوئٹہ کی طرف روانہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔لک پاس سے لانگ مارچ کوئٹہ آنے سے روکنے کے لیے بھاری فورس تعینات ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اخترمینگل کے بیٹے سمیت1800 افراد پر مقدمہ، بی این پی نے احتجاجاً شاہراہیں بند کردیں
انہوں نے کہا کہ حکومت پر امن احتجاج کو ڈنڈے کی زور پر روکنے کی کوشش کررہی ہے۔ ہم جمہوری عمل کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی این پی کی پریس کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اختر مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی ترجمان بلوچستان حکومت جمہوری وطن پارٹی راشد رند عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ لک پاس مارچ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اختر مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی ترجمان بلوچستان حکومت جمہوری وطن پارٹی عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ لک پاس نیشنل پارٹی اختر مینگل بی این پی کر دیا
پڑھیں:
نواز شریف کی سیاست میں دوبارہ انٹری، پی ٹی آئی اور جعلی خبریں۔سردار اختر مینگل کا احتجاج
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں