بھکر:

 تھانہ سٹی دریا خان کی حدود میں باپ کی حیوانیت نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا۔ بیوی سے جھگڑے کے بعد باپ نے غصے میں آ کر اپنی 5 سالہ معصوم بیٹی پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا جس سے بچی شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ملازم حسین کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی بیوی سے تلخ کلامی کے بعد غصے میں آ گیا اور انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی ہی بیٹی کو نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی دریا خان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو آلہ قتل (کلہاڑی) سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ زخمی بچی کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

لاہور میں پولیس نے برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے اقبال ٹاؤن کے فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر برق رفتار کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خواتین اپنی فیملی کے ساتھ چھٹی کے روز گلشن پارک میں تفریح کے لئے آئی ہوئی تھیں، جہاں ملزم وہاب اُن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کر رہا تھا۔

ملزم کو سمجھانے کے باوجود جب وہ نہ مانا تو فیملی نے 15 کال کی اور پھر اقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم وہاب کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن چوہدری اثر علی نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی ہرگز برداشت نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کی پرواز پر سگریٹ پینے سے روکنے پر مسافر کا ایئرہوسٹس پر حملہ، ملزم گرفتار
  • خیبر میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام
  • کراچی، سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی،فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • لاہور میں عید کی چھٹیاں موت کا پروانہ بن گئیں
  • لاہور؛ نشے کی خاطر ساتھی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور میں دکان پر کام کرنے والا لڑکا مالک کے تشدد سے جاں بحق، ملزم گرفتار
  • فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
  • پشاور:تھانہ انقلاب پر دہشت گردوں کا حملہ,پولیس کی جوابی فائرنگ، حملہ آور فرار
  • پشاور میں تھانہ انقلاب پر دہشت گردوں کی فائرنگ، تھانے کے شیشے ٹوٹ گئے