Express News:
2025-04-07@15:28:47 GMT

پنجاب میں شدید گرمی؛ کچھ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

لاہور:

پنجاب میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح لاہور سمیت پورا پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور موسم کی شدت بڑھنے کے باعث دفاترز اور گھروں میں پنکھوں و ایئر کنڈیشنز کا استعمال شروع ہو گیا  ہے۔

آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 39ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کل بادلوں کا سلسلہ لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں آنے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: برکی روڈ پر کوسٹر الٹ گئی، 14 افراد شدید زخمی

لاہور میں برکی روڈ پر مسافر کوسٹر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122  نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں 14 افراد شدید زخمی ہوئے، تمام زخمی افراد کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو1122 نے بتا یا کہ ٹریفک حادثہ میں کسی شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لاہور ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوری طور پر حادثے کی وجہ سامنے نہیں آئی جب کہ متعلقہ حکام اس حوالے سے تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • رواں ماہ درجۂ حرارت کتنا رہے گا ، کل سے کہاں کہاں بارش کا امکان ؟ پی ڈی ایم اے الرٹ جاری
  • پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان، الرٹ جاری
  • محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال اور بارشوں کی پیشگوئی
  • پختونخوا میں موسم خشک، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی
  • سندھ میں گرمی کی حالیہ لہر ہیٹ ویو ڈیکلیئر
  • سندھ: کئی مقامات پر ہیٹ ویو
  • کراچی : موسم گرما کے آغاز پر ہی سورج آگ برسانے لگا
  • کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت میں کتنا اضافہ ہوگا؟
  • لاہور: برکی روڈ پر کوسٹر الٹ گئی، 14 افراد شدید زخمی