پورے دریائے سندھ پر ہمارا حق ہے، سمجھوتہ نہیں ہوگا، ذوالفقار جونیئر
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کے پوتے نے کہا کہ ہمیں نئے کینالز نہیں چاہیے، اس نظام کو بہتر کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ سندھو دریا پر کینال منظور نہیں ہے، پورے دریائے سندھ پر ہمارا حق ہے، سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ حیدرآباد میں سندھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ تربیلا اور منگلا میں پانی نہیں، ہم ایک بار پھر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پانی دو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نئے کینالز نہیں چاہیے، اس نظام کو بہتر کریں، سید زین شاہ کو سلام جنہوں نے اس ایشو کو اٹھایا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اٹک؛ دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی
سٹی 42 : دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی، جس میں موجود 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔
اٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی، حادثے کے باعث بوٹ میں سوار 3 افراد ڈوب گئے۔ حادثے کے دوران موقع پر موجود سیاحوں نے تینوں افراد کو زندہ نکال لیا ۔
یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ندی نالوں اور دریاؤں میں نہانے اور پکنک منانے پر پابندی لگا رکھی ہے، مگر پابندی پر عمل درآمد کرانے کے لیئے انتظامیہ کا کوئی اہلکار موقع پر موجود نہیں۔
بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا