سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو اداکاروں کے بارے میں نامناسب بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کے متنازع بیان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے اس لیے براہِ کرم بات کرتے ہوئے بہتر اور قابلِ احترام زبان استعمال کریں۔

البتہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کی اس بات کی تائید کی دنیا بدل رہی ہے اور اداکاروں کو بھی خود کو اس میں ڈھالنا چاہیے۔

یاد رہے کہ ایک پوڈ کاسٹ میں ڈکی بھائی نے کہا تھا کہ ٹی وی فنکار احساسِ کمتری کا شکار ہیں، یہ ہدایت کاروں کے اشاروں پر کام کرتے ہیں اور ان کا خود کچھ کام نہیں ہے۔

ڈکی بھائی نے بشریٰ انصاری جیسی اداکارہ کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں انھیں نہیں جانتا۔ مجھے بس یہ معلوم ہے کہ ایک اداکارہ ہیں۔

ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس یوٹیوبر اپنی محنت سے اور اپنی ہی ڈائریکشن میں کام کرتے ہیں اور سخت محنت کے بعد کامیابی حاصل کرتے ہیں جس سے پوری دنیا ان کو جانتی ہے۔

ڈکی بھائی نے یہ بھی کہا تھا کہ اب ٹی وی دیکھنے کا دور گزر گیا۔ اداکاروں کو چاہیے کہ فیلڈ یا اپنا میڈیم تبدیل کریں یعنی سوشل میڈیا پر آئیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فضیلہ قاضی ڈکی بھائی تھا کہ

پڑھیں:

کے پی میں ایک رمضان بازار نہیں لگا مگر 10 ارب روپے بانٹ دیے گئے، عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کو جواب

لاہور:

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی میں ایک رمضان بازار نہیں لگایا مگر صوبائی حکومت نے اپنی پارٹی کے لوگوں میں 10 ارب روپے بانٹ دیے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کو مخاطب کرکے کہا کہ او بھائی! کون سی رمضان سہولت بازاروں کی رپورٹ آپ نے پڑھ لی ہے؟ یا تو آپ کم علم ہیں یا آپ کی ٹیم نالائق ہے کیونکہ پنجاب میں سب سے زیادہ لوگوں کو رمضان پیکج اور سہولت بازاروں میں ریلیف دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے رمضان سہولت بازاروں سے عام آدمی کو ایک ارب 31 کروڑ روپے کی بچت ہوئی، مریم نواز کی زیرنگرانی قائم خصوصی سہولت بازاروں میں اسٹال سے عوام کو اوپن مارکیٹ سے 31 فیصد زیادہ ریلیف ملا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان رمضان سہولت بازاروں سے 3 ارب 11 کروڑ روپے کی تاریخ ساز خریداری ہوئی، خیبر پختونخواہ میں آپ کی حکومت نے اپنے پارٹی کے لوگوں کو 10 ارب روپے رمضان پیکج کے نام پر بانٹ دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں ایک بھی رمضان بازار نہیں لگا سکے، اس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے سے آپ کی کرپشن اور چوریاں چھپ نہیں سکتیں، گنڈاپور واحد وزیراعلیٰ ہے جس کو اپنی ہی کابینہ اور پارٹی کے لوگ کرپٹ اور چور کہہ رہے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز کے منصوبوں پر ایک سال بعد بھی کوئی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکا، پنجاب میں ہر منصوبہ شفافیت اور میرٹ کی اپنی مثال ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بشریٰ انصاری نے ڈکی بھائی کے بیان پر کیا ردعمل دیا؟
  • عظمیٰ بخاری بیان دینے سے قبل پانی کی تقسیم بارے 1991ء کا معاہدہ پڑھ لیں، خورشید شاہ
  • کے پی میں ایک رمضان بازار نہیں لگا مگر 10 ارب روپے بانٹ دیے گئے، عظمی بخاری کا بیرسٹر سیف کو جواب
  • کے پی میں ایک رمضان بازار نہیں لگا مگر 10 ارب روپے بانٹ دیے گئے، عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کو جواب
  • کسی کی دھمکیوں کی پرواہ ہے نہ کسی سے بلیک میل ہوں گی، عظمیٰ بخاری
  • ڈراما آرٹسٹس کے بارے میں نامناسب بیان؛ فضیلہ قاضی کا ڈکی بھائی کو کرارا جواب
  • ساس نے سِل بٹّے پر مسالے پیسنے کا کہا تو فرح خان نے کیا جواب دیا؟
  • ہیوی ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا 12 اپریل کو پلاٹ دوں گا، کامران ٹیسوری
  • فلسطین بارے اخلاقی دیوالیہ پن اور انسانیت کے خاتمے کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان