Jang News:
2025-04-07@22:25:23 GMT

شیخ وقاص نے پارٹی اختلافات کا ملبا میڈیا پر ڈال دیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

شیخ وقاص نے پارٹی اختلافات کا ملبا میڈیا پر ڈال دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پارٹی اختلافات کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے پارٹی میں اختلافات کا سارا الزام میڈیا اور سوشل میڈیا پر ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، جسے میڈیا اور سوشل میڈیا بڑھا چڑھا کر رپورٹ کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ اب جس رہنما نے میڈیا پر اختلاف کی بات کی تو اسے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میڈیا پر

پڑھیں:

وزیراعلیٰ کے پی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے

پشاور:

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور  پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان  اختلافات کھل کر سامنے اگئے جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔ 

پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے لگائے گئے کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں X, Y,Z کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو ہٹانے میں صداقت نہیں تاہم علی امین گنڈا پور نے رہنماؤں پر جو الزامات لگائے  پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے اُس کا نوٹ لے لیا کیونکہ یہ درست الزامات نہیں ہیں۔ 

خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر نے کہا کہ پارٹی میں علی امین ہوں یا تیمور جھگڑا سب بانی کے کارکن ہیں ، پارٹی کی سنئیر قیادت نے وزیر اعلی کے بیانات کا بھی نوٹس لے لیا ہے فریقین کو حالیہ صورتحال میں صبر و تحمل سے کام لینا چایے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ کے منصب کیلیے بانی چیئرمین نے منتخب کیا، اس وقت ہم عمران خان کو جیل سے نکالنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شیخ وقاص نے پارٹی کےاختلافات کا سارا الزام کس پر ڈال دیا ؟خبر آ گئی
  • اندرونی اختلافات پبلک فورم پر نہیں آنے چاہئیں:چیئرمین پی ٹی آئی 
  • اختلاف رائے کو میڈیا بڑھا چڑھا کر رپورٹ کرتا ہے، وقاص اکرم
  • بیر سٹر گوہر سے ملاقات میں علی امین کا اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل
  • عمران خان سے مشاورت ہوچکی، احتجاج پر لائحہ عمل کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، شیخ وقاص اکرم
  • پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات سامنے آگئے، عاطف خان بھی بول پڑے
  • وزیراعلی کے پی اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • وزیراعلیٰ کے پی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے