لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2025ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جب ملک سنبھالا تو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں ریاست کا نعرہ لگایا، ہم نے ریاستی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے سیاسی نقصان کو بالائے طاق رکھا، وزیراعظم نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا، عوام کو ریلیف کے لئے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کر رہے ہیں، ٹیم ورک کی بدولت کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے۔

این اے 127 لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہوں، عوام ہی ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی ہم آج مشکل اور اچھے فیصلے کرنے کے قابل ہوئے ہیں، آپ لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کے درمیان رہوں گا، ہم آپ کے درمیان موجود ہیں، جب نیت اچھی ہو اور محنت کریں تو خدا مدد کرتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے جب اس ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو حالات اچھے نہیں تھے، بہت سے چیلنجز درپیش تھے، لوگ کہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، مہنگائی اور غربت بڑھ جائے گی، حالات بد سے بدترین ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ن لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ دشمن اس طاق میں تھا کہ کیسے اور کب یہ ملک ڈیفالٹ ہو، سیاسی طور پر بھی لوگوں نے اس موقع پر اپنے ریاست کی بجائے اپنے سیاسی مفادات کو ترجیح دی، عوام جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کے لئے خط لکھے گئے مگر وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں سیاست نہیں ریاست کا نعرہ لگایا، یہ ریاست پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان سے ہی ہمارا وجود اور عہدے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم نے ملک کی خدمت کا بیڑا اٹھایا کہ اس ملک کی خدمت کرنی ہے اور مشکل حالات میں ہمت نہیں ہارنی، عوام کے حقوق کے لئے وزیراعظم نے شبانہ روز محنت کی، جب لوگ ناامیدی کو اپنا شعار بنا چکے تھے وہ تب بھی کہتے تھا کہ امید ہے محنت کریں گے ، جان لڑائیں گے اس پاکستان کو عظیم بنائیں گے، وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا وعدہ کیا تھا آج پورا کیا ہے، بجلی سات روپے 41 پیسے سستی کی ہے، یہ معمولی بات نہیں ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے سخت محنت کی بدولت کامیابی ملی ہے، یہ سب عوام کا درد رکھنے سے ہوتا ہے، کھوکھلے نعرے لگانے سے نہیں ہوتا۔

عطاء اللہ تارڑ کہتے ہیں کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی میدان میں کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں، مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے، سٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، بجلی بھی سستی ہوئی ہے اور تمام اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ پاکستان اڑان بھر چکا ہے، اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیز معاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا، صنعتی صارفین کے لئے بھی 7 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کی گئی ہے، سستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ایکسپورٹس میں اضافہ ہوگا، ہماری صنعتیں بڑھیں گی تو نوکریاں ملیں گی، شرح سود بھی نیچے جاچکی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے الیکشن میں وعدہ کیا تھا مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لے کر آئیں گے، 2024ء میں ہی وہ سنگل ڈیجٹ پر آگئی اور آج کم ترین سطح پر ہے، آج عوام تک ریلیف پہنچ چکا ہے، عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور اور فرض ہے، ہم سب مل جل کر ملک کو عظیم تر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، یہ ٹیم ورک ہے، پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا بھی اس میں بھرپور کردار ہے، آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں آئیں گی، جب پانچ سال مکمل ہونے کے بعد آپ کے پاس اپنی کارکردگی کی بناء پر ووٹ مانگنے آئیں گے تو آپ گھروں سے باہر نکل کر خود کہیں گے کہ آپ کی حکومت نے جو کر دکھایا ہے ہم آپ کے ساتھ چلیں گے، ملک کو عظیم بنانے کے لئے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لئے

پڑھیں:

عوامی طاقت سے مشکل فیصلے کیے، پاک فوج کا معاشی استحکام میں کردار اہم ہے، عطاء اللہ تارڑ

عوامی طاقت سے مشکل فیصلے کیے، پاک فوج کا معاشی استحکام میں کردار اہم ہے، عطاء اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز

لاہور:وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردارہے، اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔

لاہور کے اپنے حلقے این اے127میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی مشکل اوردرست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، ارادے مضبوط اور نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا، عوام جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کے لیے خطوط لکھے گئے، مشکل وقت میں وزیراعظم شہبازشریف نے سیاست نہیں ریاست کانعرہ لگایا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے ریاستی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے سیاسی نقصان کو بالائے طاق رکھا، پاکستان سے ہی ہمارا وجود اورعہدے ہیں، قائد محمد نوازشریف کی قیادت میں وزیراعظم نے ملکی خدمت کا بیڑا اٹھایا، شبانہ روز محنت سے مسائل کو حل کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے بجلی سستی کرنے کاوعدہ پوراکردکھایا، گھریلوصارفین کیلئے بجلی 7روپے41 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے سخت محنت کی بدولت کامیابی ملی، عوام کو ریلیف کیلئے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی میدان میں کارکردگی کااعتراف ہورہاہے، بجلی سستی، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر، اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھو رہی ہے، تمام معاشی اشاریے عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان اڑان بھرچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیزمعاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا، صنعتی صارفین کیلئے بھی 7روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی سستی ہوئی ہے، سستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگارکے مواقع پیداہوں گے، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 12 فیصد پر آگیا ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ معاشی کامیابیوں کی بدولت عوام کوریلیف فراہمی میں کامیاب ہوئے، عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور اورفرض ہے، ٹیم ورک کی بدولت کامیابیوں کاسلسلہ آگے بڑھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردارہے، اس ملک کو عظیم بنانے کیلئے مل کرآگے بڑھتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ہمیں سیاسی دشمنی کو ختم کرنا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی
  • ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن، ہم لوگ متحد ہوکر بہتر پاکستان بنا سکتے ہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ہے، عطا تارڑ
  • عوامی طاقت سے مشکل فیصلے کیے، پاک فوج کا معاشی استحکام میں کردار اہم ہے، عطاء اللہ تارڑ
  • عوام کو آنے والے بجٹ میں مزید خوشخبریاں ملیں گی: خواجہ آصف
  • عوام کو مبارکباد، بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی مزید کم ہو گی: نوازشریف
  • بجلی کی قیمت میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور خوشخبری
  • بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی، نواز شریف
  • ملکی معیشت کی ترقی سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، نواز شریف