نوازشریف کی لندن روانگی کاشیڈول تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
راؤ د لشاد :سربراہ مسلم لیگ (ن )میاں محمدنوازشریف کی لندن روانگی کا معاملہ،نوازشریف لندن روانگی کاشیڈول تبدیل ہو گیا۔
میاں نواز شریف لندن سے قبل بیلا روس جائیں گے،وہ 9اپریل کووزیر اعظم کےہمراہ بیلا روس جائینگے۔
بیلاروس کے صدر نے نواز شریف کو دورہ بیلاروس کی خصوصی دعوت دی،اُنہوں نے صدربیلا روس کی دعوت قبول کی اوروزیر اعظم کےہمراہ روانہ ہونگے۔
نوازشریف 10اپریل کو بیلا روس سے لندن روانہ ہو جائیں گے۔
’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ کا تعلق کس ملک سے؟
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے،اعلی سطح کاروباری وفد بھی ہمراہ ہوگا
وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے،اعلی سطح کاروباری وفد بھی ہمراہ ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل بروز جمعرات بیلاروس کا دورہ کریں گے۔شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی بیلاروس جائیں گی۔وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کے صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے اورپھر پاکستان واپس آئیں گے۔ بیلاروس سے واپس آکر وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گے۔شہباز شریف لندن سے واپس آجائیں گے تاہم نواز شریف لندن میں دو ہفتے گزاریں گے۔
نواز شریف لندن میں اپنا طبی معائنہ کروائیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز بیلاروس کا دورہ ختم کرکے 11 اپریل کو ترکیہ چلی جائیں گی جبکہ مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب بھی بیلاروس سے ترکیہ جائیں گی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز 12 اپریل کو چوتھے اناطولیہ ڈپلومیٹک فورم سے خطاب کریں گی اور 13 اپریل کو اناطولیہ ڈپلومیٹک فورم میں متفقہ قرارداد کے بعد واپس آئیں گی۔