پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مراد سعید نے پی ٹی آئی کی نئی احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں مطلوب اور اس کے بعد سے مسلسل روپوش رہنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید منظر عام پر آ چکے ہیں، انہوں نے نشتر ہال پشاور میں ورکرز کنونشن کے دوران بڑی سکرین پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، اس دوران مراد سعید نے اپنے خطاب میں پارٹی کارکنوں کو احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کا اعلان کیا۔

بتایا گیا ہے کہ نشتر ہال کنونشن کا باقاعدہ آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا، ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکن شریک ہوئے جنہوں نے اپنے رہنما کے خطاب پر جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، نشتر ہال میں سٹیج پر پارٹی رہنماؤں کی تصاویر والا فلیکس اتار کر عمران خان کو گرفتار کرنے والی تصویر آویزاں کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نہیں بھولے اور نہ ہی ان ہزاروں کارکنوں کو بھولے ہیں جو جیلوں میں قید ہیں، حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کی بہنوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی جو کہ افسوسناک ہے، اگر عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملتی تو منتخب اراکین اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کو سپورٹ کریں، کارکنوں کو ایک بار پھر تحریک کے لیے منظم اور متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ میرے پاکستانیوں آج ہمارے سامنے وہ نوجوان بیٹھے ہیں جنہوں نے ایک سال تک زمان پارک اور بنی گالا میں عمران خان کی حفاظت کی، یہ ہر پیشی پر فرنٹ ہر رہے جس کی وجہ سے ان پر حشر برپا کیا گیا، آج ان نوجوانوں کے سامنے ہم تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ہماری تحریک عمران خان تک رسائی کے لئے نہیں بلکہ عمران خان کی رہائی اور آئین اور قانون کی بحالی کیلئے ہے، عمران خان کی بہنوں نے جو دھرنے کی کال دی ہے، منتخب اراکین سے اپیل ہے کہ ان کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کریں۔

پی ٹی آئی رہنماء کہتے ہیں کہ 26ویں ترمیم ملٹری خونی ترمیم ہے، اس ترمیم کی وجہ سے عدلیہ ختم ہوگئی، پر امن احتجاج کا حق ریڈزون میں گولیاں مار کر لاشیں غائب کر کے چھین لیا گیا، آواز اٹھانے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو اٹھایا جا رہا ہے، ہم کسی کو بادشاہ سلامت اور خود کو اس کی رعایہ تسلیم نہیں کریں گے، ہم اپنی تیاریوں میں مزید تاخیر نہیں کر سکتے، جو سلسلہ آج شروع ہوا ہے وہ اب رکے گا نہیں کیوں کہ ہمارا لیڈر اور ہمارے کارکنان جیل میں ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان کی پی ٹی آئی

پڑھیں:

تحریک انصاف والوں نے خود ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا، خواجہ آصف

تحریک انصاف والوں نے خود ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والوں نے خود ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کے لیے دن رات محنت کی سب نے مل کر کوشش کی کہ ڈالر 600 کا نہ ہو، روٹی مہنگی نہ ہو، وہ کبھی سعودی عرب، یو اے ای اور آئی ایم ایف گئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایسے ایسے افراد بھی ہیں جن کو ان کے گھر والے بھی ووٹ نہیں دیتے، پی ٹی آئی میں جتنے لوگ تھے اتنے ہی اس کے ٹکڑے ہوچکے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے گزشتہ ایک سال کے اندر ناممکن کو ممکن کردکھایا ہے، آئی ایم ایف بھی اس ملک کی ترقی کی معترف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ بجلی سستی ہوجائے گی، کوئی سوچ نہیں سکتا تھا شرح سود 22 سے 12 فیصد پر آجائے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کل امریکا کی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی لیکن پاکستان کی مارکیٹ اوپر گئی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں نہیں آتا تھا، نواز شریف جب بھی آتا ہے ترقی کے دور کا آغاز ہوتا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے مشاورت ہوچکی، احتجاج پر لائحہ عمل کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، شیخ وقاص اکرم
  • متنازع وقف بل کے خلاف بھارتی مسلم قیادت نے قومی تحریک کا اعلان کر دیا
  • نو مئی واقعات میں مطلوب پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید منظر عام پر آگئے
  • طویل عرصے سے روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید منظر عام پر آگئے
  • پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید منظر عام پر آگئے،کارکنوں کو احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کی ہدایت
  • اعظم سواتی نے عمران خان کے ساتھ ملاقات سے متعلق تنازعات پر تفصیلات سامنے لانے کا اعلان کردیا
  • اگلے ہفتے خیبر پی کے سے احتجاجی تحریک کا آغاز ہو گا: جنید اکبر
  • تحریک انصاف والوں نے خود ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا، خواجہ آصف
  • فضل الرحمان سے ملاقات‘ کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہے: شاہد خاقان