پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیاریلوے حکام کے مطابق اپریل کے آخر میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔حکام نے بتایاکہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس 2020 میں کورونا وبا کے دوران بند کی گئی تھی، یہ ٹرین مین لائن 2 پر چلنے والی ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے۔ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرین کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خوشحال خان خٹک ایکسپریس

پڑھیں:

کوٹری: لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار

لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثہ کوٹری اسٹیشن کے قریب پیش آیا جس میں ٹرین کی آخری بوگی کمپلین ٹوٹ کر ٹریک سے اتر گئی اور یہ بوگی دیگر ٹرین سے بھی الگ ہو گئی۔ 

تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر بوگی کو ٹریک پر بحال کرنے اور کمپلین کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ 

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے حیدرآباد سے کوٹری آنے والی ٹرینوں کو حیدرآباد میں روک دیا گیا ہے۔ مرمتی کام میں دو سے تین گھنٹے لگنے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا نیا آغاز: پاکستان کے مختلف حصوں کو جوڑنے والا تاریخی سفر
  • ریلوے کا تین صوبوں کو جوڑنے والی واحد ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان
  • ریلوے کا خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان
  • پاکستان ریلوے کا خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان
  • پاکستان ریلوے کا خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال کرنے کا اعلان
  • ریلوے مسافروں کےلیے خوشخبری : کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان
  • کوٹری: لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار
  • لاہور سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی
  • کوٹری سٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار