”سہولت کی بات، نادرا کے ساتھ“:نہ قطار،نہ انتظار، عوام الناس کو نادرا رجسٹریشن سہولیات گھر کی دہلیز پر اب ایک فون کال پر دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) نادراترجمان کے مطابق لاہور شہر میں نئی نادرا بائیکر سروس کے ذریعے شناختی کارڈودیگردستاویزات کی تجدید و ترمیم اور کارڈوصولی کی تمام تر سہولیات بزرگ اور ایسے مردوخواتین شہری جوکسی وجہ سے نادرا سنٹرزنہیں پہنچ سکتے،اب صرف ایک فون کال پرصبح 8:30بجے سے4:30شام تک اپنے گھریا دفترکی دہلیز پرحاصل کرسکیں گے۔
نادرا بائیکر سروس کے تحت ایگزیکٹوکیٹگری میں پراسیسنگ کے علاوہ ایک ہزار روپے اضافی فیس وصول کی جائے گی۔(جاری ہے)
شہری نادرا کال سینٹر نمبر 051-111-786-100 یا 1777 کے ذریعے باآسانی یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔ قبل ازیں صرف ایک بائیکرسٹاف اس سروس کیلئے کام کررہا تھا، جبکہ اب مزید 4 نادرا بائیکرز سروس کیلئے تعینات کردئیے گئے ہیں،جس کی بدولت اب لاہورشہرکے مزید علاقوں کے لاکھوں عوام نئی نادرا بائیکرزسروس کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ ان میں لاہور کنٹونمنٹ،داتا گنج بخش ٹاؤن، شالیمار ٹاؤن، راوی روڈ، انارکلی، ایجرٹن روڈ، ڈی ایچ اے، گلبرگ، جوہر ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، ویلنشیاٹاؤن، ڈی ایچ اے رہبر، ای ایم ای سوسائٹی،، بحریہ ٹاؤن، بحریہ آرچرڈکے علاقے شامل ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سندھ میں وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں توسیع
کراچی:صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں توسیع کر دی۔
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں 15 مئی 2025 تک کا اضافہ کر دیا۔
عوام اپنی پرانی وہیکل رجسٹریشن بک کو 15 مئی 2025 تک نئی سیکیورٹی فیچرڈ اسمارٹ کارڈز سے تبدیل کروا سکتے ہیں۔
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پرانی وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد 3 اپریل 2025ء تک تھی۔