لاہور: گھر کی دہلیز سے تاجر اغوا، ،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
لاہور تھانہ ہیئر کے علاقے سے تاجر کو گھر کی دہلیز سے اغوا کر لیا گیا جب کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلال شفیق نامی تاجر کو گزشتہ روات اغوا کیا گیا، اغواکار تاجر بلال شفیق کوگاڑی میں زبردستی بٹھا کر لے گئے۔
پولیس نے مغوی کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، حکام کا کہنا تھا کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی، حکام نے کہا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ مغوی کی بیوی کرینہ بی بی کی مدعیت نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا، ایس ڈی پی او برکی غلام دستگیر خان کو فوری ملزم ٹریس کر کے مغوی کو بازیاب کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مغوی کو جلد بازیاب کروا لیا جائیگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی مدد سے
پڑھیں:
غزہ سے اظہار یکجہتی، تاجر برادری کا پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
کراچی:فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت میں پاکستان بھر کی تاجر برادری نے 26 اپریل کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا اور تمام ذیلی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی ریلیاں منعقد کریں گی۔
تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری اور دیگر تاجر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 26 اپریل کا فیصلہ چاروں صوبوں کی تاجر تنظیموں اور آزاد کشمیر کی تنظیم کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں اور عوام سے اپیل ہے کہ اسرائیل کی مصنوعات یا اس کو فائدہ پہنچانے والی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور اپنی دکانوں سے ایسے مال کو فوری ہٹا دیں۔
تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے کہا کہ فلسطین غزہ اور اقصیٰ کے عوام آج ظلم و زیادتی کا شکار ہیں، قبلہ اول کی حرمت کو نقصان پہنچ رہے، تمام اسلامی ممالک خاموش ہیں اور ان کی بے حسی افسوس ناک ہے۔