لاہور(نیوزڈیسک)کرکٹر اورپنجاب کے سابق وزیر کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔لاہور میں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ( او سی یو) عمران کشور نے ایس پی عمران کرامت بخاری ،ایس پی آفتاب احمد پھلروان اور ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کےہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کرکٹراور سابق صوبائی وزیر وہاب ریاض کے بہنوئی اور معروف بزنس مین خواجہ شاہ زیب کے گھر ڈکیتی کرنے والے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

ملزمان سے نقد رقم، 2 کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، ڈائمنڈ جیولری اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں عرفان، طارق، اقبال عرف بالا،مصباح بی بی اور شکوراں بی بی شامل ہیں۔ گرفتار ملزم طارق 50 سے زائد سنگین جرائم کی وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ جس سے جامع تحقیقات جاری ہیں،

پولیس حکام کے مطابق ملزم اقبال عرف بالا بھی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔ آئی ٹی ماہرین، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے ملزمان کو مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پڈعیدن،نواحی علاقوں میں پولیس کاکریک ڈائون،14 ملزمان گرفتار

پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈاؤن 14 ملزمان گرفتار،05 عدد پستول، 1 رپیٹر, 16 رائونڈ، 1120 گرام چرس, 5 بوتلیں وسکی شراب اور 1980 مضر صحت گٹکا برآمد، مقدمات درج۔ سدوجہ، نیوجتوئی، پھل، پڈعیدن اور خانواہن تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں سنگین نوعیت میں مطلوب 6 ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،راشد کھوسو سے پستول 4 رائونڈ،محمد خان سے پستول 3 رائونڈ،رفیق ڈہر سے پستول 3 رائونڈ،شمن بگٹی سے پستول 3 رائونڈ،محمد خان مری سے پستول 3 رائونڈ ،شعیب تنیو سے 01 رپیٹر برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔خانواہن تھانہ کی پولیس نے کارروائی کرکے2مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان آزاد اور صداقت سیال ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں مطلوب تھے۔بھریا سٹی پولیس نے کارروائی کرکے جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے والے ملزم/پتھاریدار کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم علی گوہر رند کیخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ محرابپور، خانواہن، بھریاسٹی اور دریاہ خان مری تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں 5 منشیات فروشان کو گرفتار کرلیا،محمد علی مگنھار سے 600 گرام چرس،اسرار شاہ سے 520 گرام چرس ،فیاض سولنگی سے 5 بوتلیں شراب،اسد ملک سے 1320 گرام گٹکا،قیہر خاصخیلی سے 660 گرام گٹکابرآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • وہاب ریاض کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والا گینگ گرفتار، 2 خواتین شامل
  • ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 6 خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • لاہور: موٹرسائیکل سوار ملزمان نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا
  • لاہور پولیس کی  قحبہ خانوں کیخلاف کارروائیاں،  7 خواتین سمیت 17 ملزمان گرفتار
  • پڈعیدن،نواحی علاقوں میں پولیس کاکریک ڈائون،14 ملزمان گرفتار
  • پولیس کے چھاپے ،34 بھکاریوں سمیت60 ملزمان گرفتار
  • 100 سے زاید ڈکیتیوں میں ملوث 6 رکنی چھوٹو گینگ گرفتار
  • کراچی، ساڑھے 9 کروڑ کی ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
  • کراچی: ساڑھے 9 کروڑ کی ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار