لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضرورت مند اور نادار بے گھر افراد کیلیے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ اسکیم کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ترجمان ایوان وزیراعلیٰ کے مطابق پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دیے جائیں گے، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں 658، فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں 288، لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 518، بھکر ریجن کی 7 اسکیموں میں 131، ملتان
ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں 270 اور بہاولپور ریجن کی 3 اسکیموں میں 27 پلاٹس دیے جائیں گے۔ حضرو، اٹک، جہلم، گجرات، منڈی بہا ئوالدین، چنیوٹ ماموں کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب، لیہ، وہاڑی، لودھراں، ساہیوال، چیچہ وطنی، فورٹ منرو، راجن پو، بہاولپور اور بہاولنگربھی اسکیم میں شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسکیموں میں

پڑھیں:

وزیراعلیٰ بلتستان نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بجٹ مانگ لیا

گلگت بلتستان (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ ہمیں این ایف سی ایوارڈ کے تحت بجٹ دیا جائے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ این ایف سی فارمولا پر فنڈ دیں گے تو گلگت بلتستان کو 250
ارب روپے ملیں گے، ٹیکس وصولی کا ہدف تقریباً 80 فیصد حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لینڈ ریفارمز کیلیے قانون سازی کی جا رہی ہے، معدنیات کے شعبے میں بھی اصلاحات کی گئی ہیں، قیمتی پتھروں اور دیگر معدنیات کی کان کنی کیلیے مقامی افراد اور کمپنیوں کو ترجیح دیں گے، عوام کو سستی گندم فراہمی کیلیے سبسڈی دی جا رہی ہے۔ گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد:ٹاسک فورس پولیو کا جائزہ اجلاس کی تیاریاں عروج پر
  • موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والے ہو جائیں خبردار !!!اہم پابندی لگا دی گئی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شکرگڑھ آمد ، تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب کابلاسود قرض دینے کا اعلان، آسان کاروبار پروگرام کا اجرا
  • ریکوڈک مائننگ کمپنی کا سہولیات فراہم نہ کرنے پر اظہار تشویش
  • چیمپئنز ٹرافی: کرکٹرز کی اندرون ملک آمد و رفت کیلیے پی آئی اے کا زبردست اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی، کرکٹرز کی اندرون ملک آمد و رفت کیلیے پی آئی اے کا زبردست اعلان
  • بصارت سے محروم افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے: مجتبیٰ شجاع الرحمٰن
  • وزیراعلیٰ بلتستان نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بجٹ مانگ لیا
  • لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے کتنے امکانات؟