ویب ڈیسک:  لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر خیبر میل 1 اپ 4 گھنٹے 19 منٹ جبکہ خیبر میل 2 ڈاؤن 2 گھنٹے 51 منٹ تاخیر کا شکار ہوگئی۔

گرین لائن 5 اپ 1 گھنٹے 21 منٹ جبکہ گرین لائن 6 ڈاؤن 1 گھنٹہ 08 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، تیز گام 7 ڈاؤن 23 منٹ سے زائد تاخیر کا شکار جبکہ ہزارہ ایکسپریس 2 گھنٹے 21 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان

اس کے علاوہ ملت ایکسپریس 8 گھنٹے 12 منٹ سے زائد تاخیر کا شکار رہی، پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے جبکہ بولان میل 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی، جس سے ان ٹرینوں کے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے، شہری سٹیشن آنے سے قبل 117 پر رابطہ کریں۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: تاخیر کا شکار دھند کے باعث

پڑھیں:

پہلا ٹیسٹ؛ خراب موسم کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس (دھند) خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہے، امپائرز اب مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے گراؤنڈ کا جائزہ لیں گے۔

دوسری جانب قومی ٹیم نے گزشتہ روز ہی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا تھا، ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم،کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد اور محمد ہریرہ شامل ہیں۔ 

نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ آج ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر اپنا ڈیبیو کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ریلوے کا مزید 7 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
  • لاہور: شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند کر دیے گئے
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ، دھند کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
  • پہلا ٹیسٹ؛ خراب موسم کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
  • پنجاب میں شدید دُھند کا راج، موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
  • پنجاب میں شدید دھند‘ موٹرویز مختلف مقامات پر بند
  • میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹر ویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
  • پنجاب میں آج بھی شدید دھندکا راج ، موٹرویز مختلف مقامات پر بند
  • لاہور میں سردی برقرار، شدید دھند کے باعث موٹروے بند
  • شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند