لاہور: گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور:
چوہنگ کے علاقے بوھڑ والا چرچ محلہ تالاب میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق، 25 سالہ عروج کے بھائی نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی بہن کے خاوند ناظم نے جھگڑے کے بعد اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعے کے نتیجے میں عروج شدید زخمی ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ناظم نامی شخص نے گھریلو تنازع کے بعد یہ سنگین حرکت کی ہے۔
پولیس نے واقعے کی مکمل تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان سے ملنے کیلئے پارٹی رہنماؤں میں جھگڑے، آج کون کون ملاقات کرے گا؟
جمعرات کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ملاقات کے لیے جیل کے حکام کو ملاقاتی افراد کی فہرست دے دی گئی ہے۔ اس فہرست میں اہم سیاسی شخصیات اور دیگر افراد کے نام شامل ہیں جنہوں نے جیل میں ملاقات کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
ملاقاتی افراد میں عمر ایوب، شبلی فراز، ملک احمد بچھر، حامد رضا، علامہ ناصر عباس، نیاز اللہ نیازی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، جمعرات کو فیملی ملاقات کے لیے بھی درخواست دی گئی ہے جس میں علیمہ خان، نورین نیازی، عظمیٰ اور قاسم زمان کا نام شامل ہے۔
یاد رہے کہ منگل کو ملاقات نہ ہونے پر فیملی ملاقات کے لیے دوبارہ درخواست دی گئی تھی۔
ملاقاتی افراد کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کو فراہم کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو علیمہ خان کو حراست میں لیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچی تھی جہاں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کے نام گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں دی گئی فہرست میں شامل نہ تھے، لیکن ملاقات کروانے پر تحریک انصاف کے اراکین نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی ملاقات پر اعتراض اٹھائے، عاطف خان، شبلی فراز اور عمر ایوب نے بھی ملاقاتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
Post Views: 1