لاہور: شاد باغ میں نوجوان کے قتل کا معمہ حل، 24 گھنٹوں میں ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لاہور:
لاہور: تھانہ شاد باغ پولیس نے 18 سالہ نوجوان سلیم کو نہر میں پھینک کر قتل کرنے والے ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ نے گزشتہ روز اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔ تفتیش کے دوران مقتول کے دوست منیب اور زبیر کو حراست میں لیا گیا، جنہوں نے دورانِ تفتیش سلیم کو نہر میں دھکا دے کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
شاد باغ پولیس نے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ نہر میں سرچ آپریشن کیا اور مقتول کی لاش برآمد کر لی۔ تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزمان نے واقعے کو چھپانے کے لیے مقتول کے شاگرد کو بھی ہراساں کیا تھا۔
ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کے مطابق افسوسناک واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے ملزمان کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او شاد باغ محمد شہریار اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان جتنے بھی چالاک ہوں، قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائی، طلباء کو آئس فراہم کرنے والے 2 منشیات سپلائر گرفتار
راولپنڈی کے سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر نصیرآباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کی اور نوجوانوں، خصوصاً طلباء کو آئس فراہم کرنے والے دو بڑے منشیات سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان سے 4 کلو سے زائد آئس برآمد کی، گرفتار ملزمان کی شناخت نوید اور اشتیاق کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: پشاور ایئرپورٹ سے 980 گرام آئس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
ملزمان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو آئس سپلائی کر رہے تھے۔ پولیس نے ملزم نوید سے 3 کلو 100 گرام آئس جبکہ ملزم اشتیاق سے 1 کلو 80 گرام آئس برآمد کی۔
دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اور چین آف سپلائی کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپائی گئی کلو سے زائد آئس برآمد
آئس کی بھاری مقدار کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی اور نصیرآباد پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
سی پی او نے اس موقع پر کہا کہ نوجوانوں کو تباہی کے دلدل میں دھکیلنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔