لاہور: گھریلو جھگڑے پر بیوی کا قتل، شوہر کا اعتراف جرم
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
علامتی تصویر۔
لاہور میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ ثنا کو شوہر وجاہت نے گھریلو جھگڑے پر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم وجاہت نے قتل کا الزام ڈھائی سالہ بچے پر لگایا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر جب تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وجاہت سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: رنگ ساز نے موبائل فون کیلئے بیوہ خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کیا، پولیس
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ شکیلہ فضیلت کو رنگ ساز نے قیمتی موبائل کیلئے کرنٹ لگا کر قتل کیا۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے کہا کہ ملزم عظیم خاتون کے گھر پینٹ کر رہا تھا، فون دیکھ کر قتل کی منصوبہ بندی کی، ملزم نے پہلے خاتون کے سر پر بھاری چیز ماری بعدازاں کرنٹ لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ خاتون کی پاؤں پر بجلی کے تار لگی لاش برآمد
محمد نوید نے بتایا کہ ملزم قتل کے بعد خاتون کے گھر سے چاول کی بوری بھی لیکر گیا، گرفتار ملزم کے گھر سے چاول بھی برآمد کر لئے گئے، فون بھی۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم عظیم نے خاتون کو واش روم میں لیجا کر کرنٹ لگایا۔