Daily Mumtaz:
2025-04-04@01:08:23 GMT

لاہور: شادی سے چند گھنٹے پہلے لڑکی قتل

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

لاہور: شادی سے چند گھنٹے پہلے لڑکی قتل

لاہور میں افسوس ناک واردات کے نتیجے میں لڑکی جان سے چلی گئی۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں لڑکی کو شادی سے چند گھنٹے پہلے قتل کر دیا گیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق نامعلوم افراد نے لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس نے اس کیس کی مزید تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب لوہاری گیٹ کے علاقے میں بیٹے نے تلخ کلامی پر باپ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی؛ 11سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی:

ابراہیم حیدری پولیس نے نوعمر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے ملزم علی اکبر کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گرفتار کیا ہے جو کہ 11 سالہ لڑکی کو زیادتی کرنے کی نیت سے گھر کے اندر لے آیا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے

متعلقہ مضامین

  • بیمار ماں کو باپ کے ساتھ اسپتال لانے والا 5 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
  • لڑکی کی گلاکٹی لاش؛ قتل سے پہلے 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کی
  • لاہور: بارات والے دن 23 سالہ لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا
  • کراچی؛ 11سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور، بیوی کو چھری مار کر زخمی کرنے والا ملزم ایک گھنٹے میں گرفتار
  • لاہور: موٹروے حادثے میں جاں بحق دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی
  • لاہور: 11 سالہ بچے سے4 لڑکوں کی اجتماعی جنسی زیادتی، 3 ملزم گرفتار
  • ٹانک: اماخیل میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
  • کراچی، لڑکی عمارت کی پہلی منزل سے گر کر زخمی