2025-03-06@21:22:30 GMT
تلاش کی گنتی: 32484

«اور ضلع کرم»:

    BEIJING: چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن سے تعلق رکھنے والے سن زے چو نے نے کہا ہے کہ چین 2030 کے لگ بھگ مریخ سے نمونے لینے اور زمین پر واپس آنے کے منصوبے پر عمل درآمد کرے گا۔ اے پی پی کے مطابق سی ایم جی کو انٹرویو میں سن زے چونے کا کہنا تھا کہ مریخ سے نمونے لینے اور واپسی کا مشن 2030 کے لگ بھگ ہوسکتا ہے، اس سے قبل چین چاند پر چار لینڈنگ، مریخ پر ایک لینڈنگ، غیر زمینی نمونے لینے اور پھر زمین واپسی کے دو تجربات حاصل کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریخ کے نمونے لے کر زمین پر واپسی کے عمل درآمد کی بنیاد رکھی گئی...
    فیض احمد فیض نے جب اپنی مشہور نظم ’’بول‘‘ جو ان کے پہلے شعری مجموعہ ’’نقشِ فریادی‘‘ میں شامل ہے لکھی ہوگی تو یقینا اسی خلفشار، ہیجان اور اندرونی کرب سے گزرے ہوں گے جس سے آج سچ بولنے والے اور سچ لکھنے والے قلم کار دوچار ہیں، کہنے کو تو وہ کہہ گئے کہ: بول کہ لب آزاد ہیں تیرے بول زباں اب تک تیری ہے بول یہ تھوڑا وقت بہت ہے جسم و جاں کی موت سے پہلے بول کہ سچ زندہ ہے اب تک بول جو کچھ کہنا ہے کہہ لے لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ پاکستان پر ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب سچائی کو سامنے لانے والوں کی زندگی اجیرن کر دی جائے...
    امریکا فی الوقت دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور طاقتور ترین فوجی قوت ہے۔اسی لیے کہا گیا ہے کہ امریکا دنیا کے ہر ملک کا پڑوسی ہے۔جناب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے پہلے 40 سے کچھ اوپر دنوں میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ 20جنوری کو عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی انھوں نے یہ کہہ کر تلاطم برپا کر دیا کہ کینیڈا کو اپنی آزاد ریاستی حیثیت ختم کر کے امریکا کی ایک ریاست بن جانا چاہیے۔جناب ٹرمپ نے گرین لینڈ پر زورِ بازو سے قبضہ کرنے کا بھی عندیہ دیا ۔اس کے ساتھ ہی پانامہ کینال کو امریکی عملداری میں لینے کا بھی اعلان کیا۔یہ سب تو ہو ہی رہا تھا لیکن ٹرمپ اور پیوٹن کی...
    وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی حکومت کا پہلا سال مکمل ہو گیا ہے۔ اِسی مناسبت سے جناب شہباز شریف نے 4مارچ 2025 کو بڑے تزک و احتشام کے ساتھ، اپنی بھاری بھر کم کابینہ سے، خطاب بھی فرمایا ہے۔ قومی و نجی نشریاتی اداروں نے یہ خطاب قوم کے سامنے پیش بھی کیا ہے ۔ اِسے نون لیگی حکومت کا پہلا سال کہا جائے یا اِسے پی ڈی ایم ٹُو حکومت کے دوسرے دَورِ حکومت کا نام دیا جائے یا مجموعی طور پر شہباز شریف کی وزارتِ عظمیٰ کے ڈھائی سال مکمل ہونے سے موسوم کیا جائے ، واقعہ یہ ہے کہ نون لیگ کے مرکزی صدر ، جناب نواز شریف، کے برادرِ خورد کا یہ اقتدار ہے...
    اخباری اطلاعات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف اتحاد کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت چھوٹی و علاقائی جماعتوں سے رابطوں کے بعد حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسیع کر کے عید کے بعد حکومت کے خلاف متحد ہو کر نئے انتخابات کے لیے تحریک شروع کیے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ملک کی تاریخ میں نئے انتخابات کے لیے جو بھی سیاسی اتحاد قائم ہوئے تھے، ان کے نتیجے میں 1985 سے 2002 تک کوئی سیاسی اتحاد کوئی حکومت نہیں ہٹا سکا تھا جس کے دوران کوئی سیاسی اتحاد حکمران جماعت کو اپنی حکومت ختم کرکے نئے انتخابات پر مجبور نہیں کر سکا تھا۔ اس دوران بڑی تحریک 1977...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عمل بلا تاخیر شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شفیع جان نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازت ختم ہوئے تقریباً 2 ماہ ہو چکے ہیں، وزیراعظم نئے کمشنر کی تعیناتی کے عمل کو جان بوجھ کر روک رکھا ہے۔ شفیع جان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آٸینی ادارہ ہے، نئے سربراہ کا تقرر وقت کا اہم تقاضا ہے، وزیر اعظم اور ان کے اتحادی آٸین کی پامالی اور بے توقیری کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل...
    پاکستان میں اچھی طرز حکمرانی یا گورننس کے بحران کا واحد حل ایک مضبوط اور خود مختار مقامی حکومتوں کا نظام ہے۔ آج کی جدید دنیا میں حکمرانی کے نظام میں مرکزیت کے مقابلے میں عدم مرکزیت کے نظام کو فوقیت دی جاتی ہے۔یعنی مرکزیت یا صوبائی سطح کے مقابلے میں مقامی سطح پر سیاسی انتظامی اور مالی اختیارات کی تقسیم کو بنیاد بنا کر ہم حکمرانی سے جڑے بحران سے نمٹ سکتے ہیں۔ پاکستان میں 1973 کا دستور بھی تین طرز کی حکومتوں کی تعریف کرتا ہے جن میں وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کی تشکیل شامل ہے۔اسی طرح آئین میں اٹھارویں ترمیم میں یہ اصول طے کر دیا گیا تھا وفاق صوبوں کو اختیارات منتقل کرے گا اور...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف لگانے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے مستقبل میں بھی مزید محصولات عائد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، یوں امریکا کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد اضافی ٹیکس کا نفاذ ہوگیا ہے، جس کے ساتھ ہی چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر بھی اضافی رقوم کا اطلاق شروع ہو گیا ہے، جس کے جواب میں تینوں ممالک نے فوری اور سخت ردعمل دیا ۔  امریکی صدر ٹرمپ اگر ایسی ہی پالیسیوں پر گامزن رہے تو اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ ساتھ عالمی تجارت کی روانی پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت ذرا مختلف ہے۔ وہ اس...
    اسلام آباد: بنوں کی  عوام نے 4 مارچ کو بنوں کینٹ پر حملہ کرنے والے 14 خوارجین کی لاشوں کو ذلت و رسوائی کا نشان بنا دیا۔  ذرایع کے مطابق بھنبھناتی مکھیوں کے درمیان پڑی ان لاشوں پر مقامی افراد نے تھوک دیا، جب پولیس 4 مارچ کو بنوں کینٹ پر حملہ کرنے والے 14 خوارجین کی لاشوں کو شناخت پریڈ کے لیے لے جا رہی تھی تو بنوں کے عوام کے جذبات بھڑک اٹھے۔ زمین پر پڑی ان کی مسخ شدہ لاشیں گواہ تھیں کہ دہشت گردی کا انجام ہمیشہ تباہی اور ذلت ہوتا ہے، ان پر مکھیاں بھنبھنا رہی تھیں، اور ہر گزرتا لمحہ ان کی بے بسی کی داستان سناتا تھا۔ مرنے کے بعد بھی عوام نے ان کے...
    ام المؤمنین حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کے بارے میں حضور ﷺ ارشاد فرماتے ہیں: ’’جب لوگوں نے مجھ پر ایمان لانے سے انکار کیا تو وہ مجھ پر ایمان لائیں، جب لوگوں نے مجھے معاش سے محروم کر دیا تو انہوں نے مال سے میری مدد کی، جب خدا نے دوسری بیویوں سے مجھے اولاد سے محروم رکھا تو ان سے مجھے اولاد عطا فرمائی۔‘‘ حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کو عورتوں میں سے سب سے پہلے حضور ﷺ پر ایمان لانے اور حضور ﷺ کی پہلی بیوی ہونے کی سعادت بھی حاصل ہے، عمر میں بڑی ہونے کے باوجود حضور ﷺ نے آپؓ سے نکاح فرمایا اور آپؓ کے ہوتے ہوئے حضور...
    باپ بیٹیوں کی باہمی محبت ضرب المثل کی حیثیت رکھتی ہے لیکن باپ بیٹی کی محبت کی معراج کا جو منظر انسانیت نے حضرت محمد مصطفی ﷺ اور خاتون جنّت حضرت فاطمہ زہراؓ کی صورت دیکھا تاریخ انسانیت اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ جہاں باپ بیٹی کی یہ محبت سنت رسول ﷺ کی شکل میں مسلمانوں کے لیے تا ابد باعث تقلید بن گئی وہیں خداوند عالم نے ان دونوں ہستیوں کے مقام کو عظمت و رفعت کے درجۂ کمال تک پہنچا دیا۔ والد گرامی اگر شافع محشر ﷺ ہیں تو بیٹی خاتون جنّت ٹھہریں، والد گرامیؐ اگر فخر موجوداتؐ ہیں تو بیٹی سیدۃ النساء العالمینؓ ہیں، والد گرامی ﷺ کا اسوۂ اخلاق حسنہ کا نمونہ...
    کراچی: منگھوپیر سے نامعلوم اغوا کاروں نے محنت کش کے چھوٹے بھائی کو اغوا کر کے رہائی کے لیے 6 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا اور صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کرلیں۔ منگھوپیر پولیس نے عمر گوٹھ الجنت سٹی کے قریب رہائشی رشید اللہ کی مدعیت میں اس کے چھوٹے بھائی کو اغوا کر کے تاوان طلب کرنے کا مقدمہ نمبر 190 سال 2025 بجرم دفعہ 365 اے کے تحت درج کرلیا۔ مقدمے میں درخواست گزار نے کہا کہ میرا چھوٹا بھائی 17 سالہ عابد اللہ نویں جماعت کا طالب علم ہے اور 5 مارچ کو وہ میرے ساتھ گھر پر موجود تھا کہ اس نے مجھے سے کہا...
    لاہور: ہر سال رمضان المبارک کے دوران لاہور میں مختلف ادارے اور مخیر حضرات سحر و افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں لبرٹی مارکیٹ میں سردار درشن سنگھ کا افطار دسترخوان اپنی خاص پہچان بنا چکا ہے، جہاں عام شہریوں، مسافروں اور مزدور طبقے کے لیے روزانہ افطاری کا انتظام کیا جاتا ہے۔ سرفراز احمد، جو اس افطاری میں شریک تھے، نے سکھ برادری کے اس عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ انہیں مزید برکت دے۔ سردار درشن سنگھ کے اس نیک کام کی شہرت بیرون ملک بھی پہنچ چکی ہے۔ امریکا سے آئے سردار اندرپریت سنگھ نے ان کے انسان دوستی کے جذبے کی تعریف کی اور بتایا کہ ان کا ذکر امریکا، کینیڈا...
    ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی ٹرانمیشن جاری ہے جو روزانہ دوپہر تین بجے سے افطار تک ٹیلی ویژن پر نشر کی جاتی ہے۔  اس سال رمضان المبارک کے لیے روحانی، رنگا رنگ اور معلوماتی ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض اداکارہ جویریہ سعود انجام دے رہی ہیں۔ پروگرام کو بہتر اور اچھا بنانے کیلیے اس میں مختلف سیگمنٹس بھی رکھے گئے ہیں۔ جویریہ سعود کے ساتھ معروف نیوٹریشنسٹ حنا انیس، شیف سمیعہ، اور مذہبی اسکالر مولانا آزاد جمیل بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔  جو ناظرین کو غذائی مشورے، کھانا پکانے کے گر، اور روحانی رہنمائی فراہم کریں گے۔ حنا انیس پروگرام میں صحت مند کھانے اور تندرستی کے بارے میں بھی رہنمائی بھی فراہم کررہی ہیں۔ قاری حسین آرائیں اور...
    گورنر خیبر پختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی، جن میں گورنر ہاؤس میں ہونے والے زرعی و بلدیاتی کنونشن اور ضلع کرم کے متاثرین کی بحالی کے اقدامات بھی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور بنوں حملے کے حملے اور ضلع کرم میں کشیدگی پر بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال، بنوں حملے، ضلع کرم میں حالیہ کشیدگی، زرعی و بلدیاتی ترقی، اور دیگر...
    اسلام ٹائمز: امریکی صدر نے اپنی تقریر میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ”ایک دہشتگرد“ جو امریکی فوجیوں پر ایک ایسے حملے کا اصل ذمے دار تھا جس میں 13 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس شخص کو پکڑنے میں پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا جسے اب امریکہ لایا گیا ہے۔ اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ امریکہ کے لیے عمران خان کی نسبت پاکستان کی موجودہ حکومت زیادہ اہم ہے جو ” حاضر سروس“ ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مشرق وسطیٰ کو ”پرتشدد پڑوس“ اور روس یوکرین جنگ کو ”سفاکانہ تنازعہ“ کہا اور کہا کہ وہ...
    منیجر آئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکیورٹی نے چیمیپئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان منیجرآئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکیورٹی ڈاکٹر ڈیومسکر نے چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے پاک آرمی ، رینجرز اور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر ڈیومسکر نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ٹیموں کو پاکستان آنے پر تحفظات تھے تاہم پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا انہوں نے...
    کراچی: گلوکار شیری رضا اور نعت خواں احمد رضا قادری رمضان ٹرانسمیشن کے دوران عامر لیاقت کی تحریر کردہ نعت پڑھتے ہوئے پروگرام کے دوران آبدیدہ ہوگئے جبکہ اداکارہ جویریہ سعود بھی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپریس انٹرٹینمنٹ ہرسال کی طرح امسال بھی رنگ و نور سے بھرپور رمضان ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ نشر کی جارہی ہے، پروگرام روزانہ دوپہر کو 3 بجے سے افطار تک ایکسپریس انٹرٹیمنٹ پر نشر کیا جارہا ہے۔ رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض اداکارہ جویریہ سعود انجام دے رہی ہیں جبکہ گلوکار شیری رضا اور نعت خواں احمد رضا قادری بھی پروگرام کا حصہ ہیں جو اپنی خوبصورت اور مسحور کن آواز سے پروگرام کی روحانیت کو بڑھا رہے ہیں۔ پروگرام...
     سٹی 42: صدر مملکت اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا ایڈمرل (ریٹائرڈ) افتخار احمد سیروہی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے  آئی ایس پی آر کے مطابق  ایڈمرل (ریٹائرڈ) افتخار احمد سیروہی سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف نیول اسٹاف رہےاللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے، آمین صدر مملکت آصف علی زرداری کا  سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی و سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ افتخار احمد سروہی کی وفات پر اظہار تعزیت  کیا ،صدر مملکت کا مرحوم افتخار احمد سروہی کے اِنتقال پر لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کیا صدر مملکت نے ملک کے دفاع کیلئے مرحوم افتخار...
    اپنے ایک بیان میں وائٹ ہاوس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان جیسے علاقائی شراکت دار سے انٹیلیجنس کا تبادلہ کیا، شریف اللہ نے افغانستان، روس اور ایران میں حملوں کا اعتراف کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 13 امریکی ہیروز کی فیملی کو انصاف دلوایا۔ ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان جیسے علاقائی شراکت دار سے انٹیلی جنس کا تبادلہ کیا، شریف اللہ نے افغانستان، روس اور ایران میں حملوں کا اعتراف کیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ شریف اللہ نے اعتراف جرم پاکستانی حکام کے سامنے کیا، امریکی حکام پاکستان گئے تو شریف اللہ نے ان کے سامنے بھی اعتراف جرم کیا۔...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے طلبی کے نوٹس جاری کردیئےہیں ۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ان افراد کیخلاف تحقیقات کر رہی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف زہرافشانی کی اور بے بنیاد الزامات عائد کیے۔جے آئی ٹی کا مقصد قانون کے مطابق مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنا ہے۔طلبی کے نوٹسز جن افراد کو جاری کیے گئے ان کے نام یہ ہیں:’’آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اورعلی حسنین ملک‘‘ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا...
    سٹی42:  پی ٹی آئی کے ایک لیڈر نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات نہ ہونے کا اعتراف کیا تو دوسرے دن دوسرا لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہونے  کا دعویٰ لے کر سامنے آ گیا۔ پی ٹی آئی کی سیاست عملاً موت کے کنویں میں گھومنے والی موٹر سائیکلوں جیسی ہو کر رہ گئی ہے، یہ موٹر سائیکلیں شور تو بہت کرتی ہیں، بظاہر اوپر نیچے بھی جاتی ہیں، حیران کن سٹنٹ دکھاتی ہیں لیکن ابتدا سے آخر تک کنویں سے باہر نہیں نکلتیں۔ کھیل ختم ہو تو سب کچھ وہیں موجود ہوتا ہے جہاں شروع ہوا تھا۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے ایک ہی دن پہلے اڈیالہ جیل کے باہر  پی...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی افتخارسروہی کے  انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا۔  افتخار سروہی 1955 میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے۔  انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا۔ وہ  1986 تا 1988 پاک بحریہ کےسربراہ رہے۔  افتخار احمد سروہی 1988 تا 1991 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی رہے۔  جب خاوند پیشہ وارانہ طور پرمسلسل کامیابیاں...
    جنید اکبر نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا اعتراف کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا (کے پی) کے صدر جنید اکبر نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا اعتراف کرتے ہوئیکہا ہیکہ رابطوں پر کوئی شرمندگی بھی نہیں کیونکہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ عوام اور اداروں کے بیچ فاصلے نہیں بڑھنے چاہئیں، ہم کسی کے ساتھ ٹکرا نہیں چاہتے لیکن ہمیں سیاسی سرگرمیاں نہیں کرنے دی جارہیں، ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ جنید اکبر نے کہا کہ کبھی نہیں کہوں گا کہ پی...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے صنعتی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے مسائل کا حل ضروری گردانتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر سے مشاورت کے بغیر کوئی پالیسی نہیں بنائے گی۔ وزارت خزانہ میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما)کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جہاں ٹیکس، توانائی اور فنانسنگ کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپٹما کے وفد سے گفتگو کے دوران وزیر خزانہ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ٹیکسٹائل صنعت ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، صنعتی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے مسائل کا حل ضروری ہے۔ ملاقات میں اپٹما نے ٹیکس، توانائی اور فنانسنگ کے مسائل پر پریزنٹیشن...
    حکومت پی آئی اے کی نجکاری 3 ماہ میں مکمل کرلے گی، علیم خان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے تمام اقدامات آئندہ 3 ماہ میں مکمل کرلے گی۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت، نجکاری کمیشن نے اپریل 2024 میں کہا تھا کہ وہ قومی ایئر لائن کے 51 فیصد سے 100 فیصد تک حصص کی بولی لگائیں گے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو 26 فروری کو بتایا گیا تھا کہ حکومت کی پی آئی اے کی نجکاری کی پہلی ناکام کوشش...
    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر حکیم شہزاد کی کار کی ٹکر سے لودھراں کے قریب ایک شخص جاں بحق جب کہ خاتون زخمی ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر یوٹیوبر حکیم شہزاد کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ اور ان کی اہلیہ دانیہ شاہ کار میں اپنی ٹیم کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ دوسری جانب حکیم شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹکر ان کی گاڑی نے نہیں بلکہ موٹر سائیکل رانگ سائیڈ سے آ رہی تھی اور ان کی کار ٹکرا گئی۔ حکیم شہزاد کے مطابق حادثہ 4 مارچ کو لودھراں کے...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام پر وفاقی حکومت کی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 ممبران کو طلب کر لیا۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ملزمان کو نوٹس کے ذریعے کل 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک اور اظہر مشوانی کو نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں۔ محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی حسنین ملک کو بھی نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔
    آئی سی سی چیمپئںز ٹرافی 2025ء کے فائنل کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فائنل مقابلے کےلیے پال ریفل اور رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت نے باآسانی آسٹریلیا کو جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سیمی فائنلز میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان اپنا ایک بھی میچ نہ جیت سکی تھی۔
    طارق فضل چوہدری : فوٹو فائل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت صفائی اور بہتر انتظام کےلیے اسلام آباد میں نئی دہلی اور لندن کی طرز پر نیا سسٹم متعارف کروارہی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے، سندھ کے وزیر توانائی اور منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی کے حوالے سے بہتری آئی ہے لیکن مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔پروگرام میں شریک مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی خان کا کہنا تھا کہ صفائی کیلئے ہمیں بحثیت قوم کردار ادا کرنا ہوگا۔
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے صنعتی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے مسائل کا حل ضروری گردانتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر سے مشاورت کے بغیر کوئی پالیسی نہیں بنائے گی۔ وزارت خزانہ میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما)کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جہاں  ٹیکس، توانائی اور فنانسنگ کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپٹما کے وفد سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ٹیکسٹائل صنعت ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، صنعتی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے مسائل کا حل ضروری ہے۔ ملاقات میں اپٹما نے ٹیکس، توانائی اور...
    بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے اور اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ انڈسٹری کے غلط رویے کا انکشاف کیا ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنی حالیہ پوسٹ میں اس بات کا اعتراف کیا کہ ابھیشیک بچن کو بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کے نام پر بے جا تنقید اور انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ امیتابھ نے لکھا کہ ابھیشیک کو متعدد مواقعوں پر اس وجہ سے ٹارگٹ کیا گیا کہ وہ میرا بیٹا ہے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کے بگ بی کے حوالے سے مشہور ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے بیٹے ابھیشیک یا بہو ایشوریہ رائے بچن کو کام دلوانے کے حوالے سے کسی بھی ہدایت کار پر دباؤ نہیں ڈالا۔ یہ بات...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے باعث پاکستان اور افغانستان کے باشندوں کا آئندہ ہفتے سے امریکا میں داخلہ بند ہو سکتا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو عظیم بنانے کا نعرہ لگاتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں آئے تھے، ڈیڑھ ماہ سے وہ امریکہ کا تنہائی میں دھکیل دکھیل کر عظم بنا رہے ہیں۔ایک برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ بعض ملکوں میں سکیورٹی اور جانچ پڑتال کے نظام کا جائزہ لے رہی ہے، اس نظرثانی کے نتیجے میں بعض ملکوں کے شہریوں کا امریکہ میں داخلہ بند ہو سکتا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیاتھا۔ جس میں امریکی سلامتی کو خطرات کی نشاندہی...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے، جہاں 9 مارچ بروز اتوار بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے مقابلہ کریں گی۔ 4 بار آئی سی سی امپائر آف دی ایئر ایلنگ ورتھ 2023 کے حالیہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اور دونوں فائنلسٹوں کے درمیان گروپ اے کے میچ کی ذمہ داری سنبھالی، جسے انڈیا نے 44 رنز سے جیت لیا۔ بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے میں آسٹریلیا کو 4...
    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت صفائی اور بہتر انتظام کےلیے اسلام آباد میں نئی دہلی اور لندن کی طرز پر نیا سسٹم متعارف کروارہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر توانائی اور منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی کے حوالے سے بہتری آئی ہے لیکن مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ پروگرام میں شریک مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی خان کا کہنا تھا کہ صفائی کیلئے ہمیں بحثیت قوم کردار ادا کرنا ہوگا۔
    بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بوگس مقدمات کے خاتمے تک ہم پولیس تھانے میں دھرنا دے کر بیٹھے رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی جھوٹ سےعیاں ہے، مقدمات میں بچوں اور خواتین کو بھی نامزد کیا گیا ہے، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وڈھ تھانے میں کئی روز سے گرفتاری دینے کے لیے بیٹھا ہوں لیکن پولیس کی جانب سے نہ تو گرفتار کیا جا رہا ہے اور نہ ہی مقدمات واپس کیے جاتے۔ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ایک ہی دن میں ہزاروں لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرنا دھمکانے کی ناکام...
    کراچی: شہری انتظامیہ سے مذاکرات میں پیشرفت ہونے کے بعد پولٹری دکانداروں نے ہڑتال مؤخر کردی۔ تفصیلات کے مطابق شہری انتظامیہ کے ساتھ مرغی کے گوشت کی قیمت کے معاملے پر مذاکرات کی پیش کش کے بعد پولٹری دکانداروں کی ایسوسی ایشن نے ہڑتال موخر کردی اور جمعرات کے روز کراچی میں مرغی کی دکانیں کھلی رہیں تاہم مرغی کے گوشت کی قیمت 800روپے تک پہنچ گئی۔ سندھ پولٹری ریٹیلرز اینڈ شاپ کیپرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد موخر کردی۔ کمشنر کراچی نے جمعرات کو مرغی کے گوشت کی قیمت 650روپے کلو مقرر کی تاہم شہر میں مرغی 800روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ فارمرز سرکاری نرخ کی خلاف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) پاکستان دنیا میں دہشت گردی سے متاثرہ ممالک کی سالانہ بنیادوں پر جاری کردہ فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ اس جنوب ایشائی ملک میں گزشتہ برس دہشت گردی کی وارداتوں میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار اکیاسی تک پہنچ گئی تھی، جو کہ اس سے گزشتہ برس یعن 20203ء کی نسبت پینتالیس فی صد زیادہ تعداد تھی۔ اس بات کا انکشاف انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ پیس کی طرف سے رواں برس کے لیے جاری کیے جانے والے گلوبل ٹیررازم انڈیکس دو ہزار پچیس میں کیا گیا ہے۔ سڈنی میں دو ہزار سات میں قائم کیے جانے والے دنیا کے اس ممتاز تھنک ٹینک کی تحقیق...
    اسرائیلی چینل 12 نے ایک رپورٹ میں غزہ میں دوبارہ داخل ہونے اور علاقے پر فوری قبضہ کرنے کے لیے سدرن ڈویژن کی فوجی مشقوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ فوج اگلے 10 دنوں میں آپریشن شروع کرنے کی تیاری کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اگلے ہفتے غزہ پر ایک اور حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، صیہونی فوج نتساریم سمیت بعض علاقوں پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے امریکی صدارتی ایلچی اسٹیون وائٹیکر کی تجویز پر حماس کی مخالفت کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس مخالفت کے بعد صیہونی حکومت غزہ کی جنگ دوبارہ شروع...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف سے ملاقات کی جس کے بعد نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ حارث سے پیار کا رشتہ ہے ، وہ برخوردار ہے ۔ خواجہ آصف کا کہناتھا کہ حارث رؤف مجھے بچوں اور بیٹوں کی طرح ہے، میں ہر وقت اس کیلئے دعاگو رہتا ہوں، اللہ تعالی اس کھیل میں پاکستان کا نام روش کرنے کیلئے حارث رؤف کو ترقی دے، اللہ اس کی شہرت کو چار چاند لگائے ،اس کو صحت مند رکھے جو ایک کھلاڑی کے لئے بہت اہم ہے ، حارث رؤف میرے پاس لاجز، اسلام آباد میں اور سیالکوٹ میں بھی آتا رہتا ہے، اس کا آنا...
     سٹی42:  بانی کے ساتھی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان داغ دیا۔ پی ٹی آئی کے بانی  کی سابق  حکومت میں مشیر برائے بحری امور  محمود مولوی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔  عمران خان کا سابق مشیر اور رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نئی سیاسی جماعت کے قیام کیلئے متحرک ہے۔ سینئر سیاستدان محمود مولوی  کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ نئی جماعت کے قیام پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔  نئی سیاسی جماعت کبنانے کے لئے محمود مولی اپنے ساتھیوں اور پی ٹی آئی کے لوگوں سے کافی عرصہ سے مشورے کر رہے ہیں۔ محمود مولوی کی اہم سیاسی رہنماؤں سے مشاورت اب بھی جاری ہے۔ پاک بحریہ کے...
    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی مستقل مزاجی اور غیر متزلزل عزم کو سراہا، پاک فوج کے سربراہ نے زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے اور عزم کی تعریف کی۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بنوں میں ہونے والے گھناؤنے حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا جبکہ مسلح افواج پاکستان کے عوام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 4 مارچ کو فتنہ الخوارج...
    VICTORIA, AUSTRALIA: آسٹریلیا کے ایوالون ایئرپورٹ پر مسلح شخص کی جہاز میں سوار ہونے کی کوشش مسافروں اور پائلٹ نے ناکام بناتے ہوئے پکڑ لیا اور اس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص نے ورکر کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور سڈنی جانے والی پرواز جے کیو 640 پر سوار ہونے کے لیے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا تو مسافروں اور پائلٹ نے پکڑ لیا۔ وکٹوریا پولیس نے مشتبہ شخص کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا اور گرفتاری کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسران مشتبہ شخص کو لے کر جا رہے ہیں، جو ورکر...
    اسلام آباد: دنیائے کرکٹ کے تیز ترین باولر  شعیب اختر کا کہنا ہے شاہین آفریدی، حارث رؤف، اور نسیم شاہ کو ریسٹ دینا پڑے گا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں اپنے 9 رتن بھی تبدیل کرنا ہوں گے۔ اسلام آباد میں سجی کیپیٹل پریمیئر لیگ کی تقریب دستخط میں شعیب اختر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اور سی پی ایل کے بطور برینڈ ایمبیسڈر معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کیوں کھلاڑیوں کو پہلے نکالا جاتا ہے اور پھر شامل کیا جاتا ہے، بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی ،...
    رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ اس حوالے سے اگر دیکھا جائے تو عید الفطر پراس بار چھ چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے گا، کیونکہ اس وقت اس کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جو چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ تو اگر ان دونوں کو مدِ...
    سٹی 42 : جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چند اہم رہنماؤں سمیت 10 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔  ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی  نے منفی پروپگینڈا کرنے والی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو طلب کرلیا ۔   یاد رہے کہ جے آئی ٹی کو بذریعہ نوٹیفیکیشن F.No.8/9/2024-FIA/، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا، جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے، جے آئی ٹی ان افراد کیخلاف تحقیقات کر رہی ہے جنہوں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عمل بلاتاخیر شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شفیع جان نے اپنے بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازت ختم ہوئے 2 ماہ ہو چکے ہیں لیکن وزیر اعظم شہباز شریف تعیناتی کے عمل کو روک رہے ہیں۔ شفیع جان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے لہٰذا نئے سربراہ کا تقرر وقت کا اہم تقاضہ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور اتحادی آئین کی پامالی اور بے توقیری کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 213 کے تحت نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عمل مکمل ہونا ہے،...
    واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور اے آئی فیچر متعارف کرا دیا، جس کی مدد سے صارفین گروپ چیٹس کی پروفائل فوٹوز تیار کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ اس فیچر کو صارفین کی پرسنل پروفائل پکچرز کے لیے متعارف کرایا جائے گا، تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صارفین میٹا اے آئی کو استعمال کرکے منفرد گروپ چیٹ پروفائل فوٹوز تیار کرواسکیں گے، یہ نیا اے آئی فیچر ان صارفین کے لیے زیادہ مددگار ثابت ہوگا جن کے لیے گروپ کے لیے موزوں تصویر تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اب یہ کام اے آئی...
    گمبہ سکردو میں مختصر جلسہ بھی کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں علماء نے ان کی رہائی کیلئے کی گئی کوششوں پر عوام اور بلتستان کے علماء کا شکریہ ادا کیا۔ علماء کرام نے اپنے خطاب میں ان کی رہائی کو اتحاد و اتفاق کا ثمر قرار دیدیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سید عباس رضوی اور شیخ ناصری کا سکردو میں شاندار استقبال کیا گیا سید عباس رضوی اور شیخ ناصری کا سکردو میں شاندار استقبال کیا گیا سید عباس رضوی اور شیخ ناصری کا سکردو میں شاندار استقبال کیا گیا سید عباس رضوی اور شیخ ناصری کا سکردو میں شاندار استقبال کیا گیا سید عباس رضوی اور شیخ ناصری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 مارچ 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ امدادی وسائل روکے جانے سے تپ دق (ٹی بی) کا خاتمہ کرنے میں کئی دہائیوں کی محنت سے حاصل ہونے والی کامیابیاں ضائع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ یہ اب بھی دنیا میں مہلک ترین متعدی بیماری ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ خاص طور پر امریکہ کی جانب سے امدادی وسائل کی فراہمی بند کرنے کے فیصلے سے اس بیماری کی روک تھام، تشخیص اور علاج معالجہ کی خدمات متاثر ہو رہی ہیں جس سے لاکھوں لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔ ان حالات میں افریقہ، جنوبی ایشیا اور مغربی الکاہل بری طرح متاثر ہو رہے ہیں...
    کراچی: موچکوکے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا ، ایک بھائی جاں بحق جبکہ 2 بھائی زخمی ہوگئے۔  ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق لکی چڑھائی  کے قریب تین سگے بھائی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ان پر تیز رفتار ڈمپر چڑھ دوڑاجس کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دو بھائی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے اسپتال پہنچایا۔   پولیس نے موقع پر پہنچ کرڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، متوفی کی شناخت راحب ولد افغان جبکہ زخمیوں کی شناخت سعد افغان اور ملیر افغان کے نام سے ہوئی ہے،  زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر  ہے۔ پولیس نے  متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے سابق کرکٹرز کو متنبہ کیا ہے کہ اپنے الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں اگر پلٹ کر کسی نے جواب دیا تو شاید وہ برداشت نہ کر پائیں۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بابر اعظم کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا ’Boss is ALways RiGHT آئی سی سی کی ٹوئنٹی 20 آف دا ائیر ٹیم کا رُکن اور کیپ ملنے کے باوجود ڈراپ ہو اکوئی بات نہیں نیشنل ٹی 20 میں اور پی ایس ایل میں انشاء اللہ پرفام کر کے جلد دوبارہ آجائے گا ٹیم میں ‘۔ انہوں نے لکھا ’جو محترم بہت بڑےسابقہ کھلاڑی ہیں اُن سے درخواست ہے کہ اپنے...
    پی آئی اے کی نیلامی میں خریدار کمپنیوں کی خواہش پر تبدیلیاں لانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کے تمام تحفظات دور کر دیے گئے ہیں اور حکومت نے پی آئی اے کی فروخت کے لئے خواہش مند پارٹیوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے. جمعرات کو یہاں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کو زیادہ سے زیادہ پرکشش بنانے کے لئے نیا لائحہ عمل دے رہے...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی ایک بار پھر بیٹے کی حمایت میں سامنے آگئے، انہوں نے سابق کرکٹرز کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بابراعظم کے والد نے لکھا ’بابر اعظم کو آئی سی سی کی ٹی20 ٹیم آف دا ائیر کا رُکن منتخب کرنے اور کیپ ملنے کے باوجود مختصر فارمیٹ سے ڈراپ کیا گیا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا کوئی بات نہیں، وہ نیشنل ٹی20 اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اچھی کارکردگی دکھا کر دوبارہ ٹیم میں واپس آجائے گا۔ View this post on Instagram A post shared by Muhammad...
    نوٹیفکیشن کے مطابق تمباکو نوشی سے متعلق تمام مصنوعات بشمول ای سگریٹ سکولز ایجوکیشن کے دفاتر اور سکولز کی حدود میں استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ٹوبیکو کنٹرول ایکٹ 2020ء کے تحت سیکریٹری سکولز ایجوکیشن نے محکمہ تعلیم کے تمام دفاتر میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی۔ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ  تمباکو سے پاک دفتری ماحول اور تمباکو نوشی سے صحت کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمباکو نوشی سے متعلق تمام مصنوعات بشمول ای سگریٹ سکولز ایجوکیشن کے دفاتر اور سکولز کی حدود میں استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ سکولز...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے طلبی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرولز ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے، آرمی چیف وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی  نے منفی پروپگینڈا کرنے والی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد ٓاصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اورعلی حسنین ملک کو طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ان تمام افراد کو بذریعہ  نوٹس 7 مارچ 2025 دوپہر 12 بجے جے آئی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) موٹر وے پولیس نے زیادہ تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے، اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنا اور گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ طریقہ زیادہ دیرپا اور مؤثر نہیں ہو گا۔ پاکستان: باراتیوں کی بس حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک پاکستان: دو مختلف حادثات میں 34 افراد ہلاک تفصیلات کے مطابق، موٹر وے پولیس نے اوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا شروع کر دی ہیں، خاص طور پر ان ڈرائیورز کے خلاف جو اپنی گاڑیاں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار پر چلا رہے ہوں۔ پاکستان میں موٹرویز اور ہائی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر نے آج بنوں کا دورہ کیا جہاں انہیں جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 4 مارچ کوبنوں کینٹ پر خوارج کے ناکام دہشتگرد حملے کے تناظر میں بنوں کادورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی ہمت اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے حملے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے اہلخانہ سےگہرے افسوس اور تعزیت کا اظہاربھی کیا۔اس...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں  وزیراعظم نے سمیڈا میں مارکیٹ سے نئی ہنر مند افرادی قوت بھرتی کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ شفاف طریقہ کار اپناتے ہوئے سمیڈا میں بین الاقوامی معیار کی ورک فورس بھرتی کی جائے، ورک فورس کی تنخواہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ ایس ایم ای شعبے کیلئے لیبر کی پیشہ ورانہ تربیت انتہائی ضروری ہے، سمیڈا کا ہماری دیہی معیشت کی بڑھوتری میں اہم کردار ہے، تمام دیہی آبادی بشمول دیہی خواتین...
    فائل فوٹو۔ چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایک ہی سیاسی جماعت ہے جو 17 سال سے صوبہ سندھ میں حکومت کر رہی ہے، امن و امان سے لیکر خراب سڑکوں اور دیگر مسائل کو حل کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔کراچی میں طلبہ کو ٹیکنیکل تعلیم کے کورسز کرانے کے لیے ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور نظیر حسین یونیورسٹی کے درمیان دوطرفہ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل ٹریننگ کورس کرنے والے طلباء سے ملک کو فائدہ ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ملک اکیلے...
    بلوچستان ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست پر اٹارنی جنرل کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔بلوچستان ہائی کورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس اعجاز احمد سواتی اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے کی۔کیس کی ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو 27 اے کے تحت پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔پیکا کے ترمیمی ایکٹ کو بلوچستان یونین آف جرنلسٹس، بلوچستان بار کونسل اور انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے۔بی یو جے اور بار کونسل کی جانب سے ایڈووکیٹ راحب بلیدی نے کیس کی پیروی کی...
    فوٹو: فائل کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک بھائی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی آپس میں بھائی ہیں، تینوں بھائی ماربل فیکٹری میں ملازم ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں بھائی فیکٹری سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے، زخمیوں کے بیان کے مطابق ڈمپر غلط سمت سے آرہا تھا۔دوسری جانب کورنگی سنگر چورنگی پر ٹینکر  نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔  
    کراچی (نیوز ڈیسک) جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی، جرمن قونصلیٹ کراچی نے اوقات کار تبدیل کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں جرمن قونصل خانے کراچی نے پاسپورٹ کلیکشن کے اوقاتِ کار تبدیل کردیے۔ جرمن قونصلیٹ کراچی نے ایک ماہ کے لیے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی، جس کے تحت پیر تا جمعرات قونصلیٹ کراچی سہ پہر ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے تک پاسپورٹ کلیکشن کی سروسز فراہم کے گا۔ قونصل خانے نے رمضان المبارک میں پاسپورٹ کلیکشن کے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، اس کا مقصد روزے کے مہینے کے دوران زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ توقع ہے کہ رمضان کے بعد باقاعدہ اوقات کار دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔...
    کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 300 یونٹ تک فری بجلی دینے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والا سولر توانائی کا منصوبہ اہم اقدام ہے، کم آمدنی والے 2 لاکھ گھروں کو سستے سولر ہوم سسٹم کٹس فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جولائی 2025 کے اختتام تک 2 لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس کی تقسیم مکمل کریں گے ، ہرضلع میں ہفتہ وار 400 سولر ہوم سسٹم کٹس تقسیم کرنے کا ہدف مقررکیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عالمی برادری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسان اتحاد نے سستی گندم دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کا ریٹ 4200 روپے من ہوگا۔ چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا گندم کا ریٹ کسان خود طے کریں گے، اور ریٹ 4200 روپے من ہوگا، حکومت کھاد اور بجلی سستی دے تو ہی گندم سستی دے سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کسان کو صرف ریٹ اچھا چاہیے، حکومت نے گندم کا اچھا ریٹ نہیں دیا تو عید کے بعد احتجاج کے لیے نکلیں گے۔ خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ کسانوں کو 50،50 لاکھ روپے کے بجلی کے بل بھیجے گئے ہیں، اور کسانوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ چیئرمین کسان اتحاد...
    ایس ایچ او لوہی بھیر سہیل اشرف کی کامیاب کاروائی، 10 موٹر سائیکلز برآمد،4رکنی گینگ گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )تھانہ لوہی بھیر کاروائی/10 موٹر سائیکلز برآمد ،وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں کے خلاف کاروائی،تھانہ لوہی بھیر وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنے میں کامیاب،4 رکنی چھوٹو گینگ کو چوری شدہ موٹرسائیکلز سمیت گرفتار کر لیا گیا،چھوٹو گینگ سے 10 موٹر سائیکلز اور اسلحہ برآمد، کاروائی ایس ایچ او لوہی بھیر سہیل اشرف کی جانب سے کی گئی،ڈی آئی جی آپریشنز کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت،حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ شہر میں امن کی ضمانت ہے۔
    راولپنڈی میں کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے جمعے سے سرکاری نرخ پر چینی، مٹن، بیف اور چکن کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پرویز بٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم 163 روپے فی کلو چینی خرید کر 164 روپے فی کلو میں فروخت نہیں کرسکتے کیونکہ ایک کلو چینی پر 10 روپے ٹرانسپورٹ، شاپنگ بیگ اور لوڈنگ کا خرچہ بھی ہوتا ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی ہول سیل قیمت پر کریانہ فروش کو دس روپے کلو منافع دیا جائے، چینی کی 164 روپے کلو سرکاری قیمت مسترد کرتے ہیں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جو چینی 164 روپے سے زائد فروخت کرے وہ دکان سیل دکاندار خلاف...
    کراچی: اہل وطن ماہ رمضان 1446ھ کی برکات سے فیض یاب ہورہے ہیں، ماہرین فلکیات نے اس بار ماہ صیام 29  دن کا ہونے اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائے جانے کی پیش گوئی کی ہے۔  ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے گا، کیونکہ اس وقت اس کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جو چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل مقابلے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر احسن رضا کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔ نو مارچ کو دبئی میں شیڈول ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا کے پال رائفل اور انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کے جول ولسن تھرڈ امپائر ہوں گے۔ سری لنکا کے کمار دھرماسینا چوتھے امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ صوبائی قوانین اور وزارت صنعت کے درمیان روابط بہتر ہونے کی ضرورت ہے، کاروباری طبقے کو احساس ہوگیا ہے کہ حکومت اُن کے ساتھ ہے۔ کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی لانچ پیڈ سافٹ لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میرا تعلق کاروباری خاندان سے ہے اور میری نظر میں لانچ پیڈ کی تشکیل خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کو صنعتی علاقوں کے اطراف اچھا اور امن و امان والا ماحول چاہیے،  صوبائی قوانین اور وزارت صنعت کی کوارڈینیشن بہتر ہونی ضروری ہے۔ کاروباری طبقے کو احساس ہو کہ حکومت ان کے ساتھ ہے تو معیشت زیادہ تیزی سے آگے بڑھے گی۔ گورنر سندھ نے...
    چیف ٹریفک آفیسز لاہور نے ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ روزہ افطار کیا ہے۔ جمعرات کے روز چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاھور ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے ٹریفک وارڈنز  کے ہمراہ کینال مال چوک پر روزہ افطار کیا، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈویژںل ایس پی اور سرکل آفیسر بھی ہمراہ تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہریوں کی سہولت کے لیےڈرائیونگ اسکول کھول دیا سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر ڈویژنل اور سرکل افسران کی ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ چوکوں میں افطاری  کا اہتمام کیا گیا تھا، ہمارے جوان آپ کی خدمت کے لیے حاضر رہتے ہیں اور افطار سڑکوں پر کرتے ہیں۔ رمضان میں بھی لاہور پولیس مستعد! جوانوں کے ساتھ افطار، عوام کے تحفظ...
    بنگلادیش سے 5 دہائیوں بعد تجارت بحال، پہلا پاکستانی جہاز چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (سب نیوز )پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارت کا آغاز ہونے کے بعد ایک اور پیشرفت سامنے آئی ہے۔26 ہزار ٹن چاول کی کھیپ لے جانے والا پاکستانی کارگو پی این ایس سی کا جہاز 53 سال بعد چٹاگانگ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔ پاکستانی جہاز ایم وی سبی بنگلا دیش کی بندرگاہ پہنچا۔ جس کے بعد براہ راست تجارت اور رابطے 5 دہائیوں بعد بحال ہوگئے۔بنگلادیش پہنچنے پر پاکستانی بحری جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا، بنگلہ دیش کی وزارت خوراک کے اعلی حکام اور بنگلہ دیش میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ اینڈ...
    موٹروے ایم فور میں لوکیشن 34 پر انسپکٹر محمد صفدر اور سب انسپکٹر تیمور عباس علوی نے سپیڈ چیکنگ کے دوران گاڑی نمبرBDB/583 جو کہ 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے آ رہی تھی، ڈرائیور رحیم خان ولد ظریف خان کے خلاف تھانہ بدھلہ سنت مقدمہ نمبر 228/25 درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس راجہ رفعت مختار کے ویژن کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹروے سنٹرل 2 زون دار علی خٹک اور سیکٹر کمانڈر ایم فور حمیداللہ خان نیازی کے حکم پر اوور سپیڈ کنٹرول کرکے عوام الناس کو جانی و مالی نقصان سے بچانے کیلئے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے زیادہ گاڑی...
    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز عہدے سے مستعفی۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم کالعدم قرار لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات کو قرار دے دیا ہے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں انہوں نے تحریر کیا ہے کہ میں 6201 میں لاہور ہائیکورٹ کا جج مقرر ہوا، اور دوران میں نے تقریباً 40  ہزار کیسز نمٹائے۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استعفے میں لکھا ہے کہ میں ذاتی وجوہات کی بنا پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) امریکی حکومت کی جانب سے ہوا کے معیار سے متعلق ڈیٹا کے اشتراک کی سہولت بند کرنے کے اعلان نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں سائنسدانوں اور ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس امریکی اقدام کو عالمی سطح پر ہوا کے معیار کی نگرانی اور صحت عامہ کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی اہم اور ضروری سمجھا جاتا رہا ہے۔ اس سہولت کے تحت مختلف ممالک میں امریکی سفارت خانوں اور کونسل خانوں میں نصب جدید آلات کی مدد سے ہوا کے معیار کا ڈیٹا اکٹھا کر کے مختلف ممالک کے ساتھ شیئر کیا جاتا تھا۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی...
    شریف اللہ نے پاکستانی اور امریکی حکام کے سامنے اعتراف جرم کیا، ترجمان وائٹ ہاوس WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 13 امریکی ہیروز کی فیملی کو انصاف دلوایا۔ ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان جیسے علاقائی شراکت دار سے انٹیلی جنس کا تبادلہ کیا، شریف اللہ نے افغانستان، روس اور ایران میں حملوں کا اعتراف کیا۔ ترجمان وائٹ ہاوس نے مزید کہا کہ شریف اللہ نے اعتراف جرم پاکستانی حکام کے سامنے کیا، امریکی حکام پاکستان گئے تو شریف اللہ نے ان کے سامنے بھی اعتراف جرم کیا۔ ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا کہ جو بائیڈن بھدے انخلا کے ذمہ دار...
    پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے بالواسطہ اور بلاواسطہ رابطے ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے اپنے ملک کے سپہ سالار کو خط لکھا، اس میں غلط کیا ہے، جنید اکبر نے سوال اٹھا دیا بدھ کو اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ میں یہ کبھی نہیں کہوں گا ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہوتے کیوں کہ اداروں سے رابطوں پر ہمیں کوئی شرم نہیں اس لیے کہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں۔ جنید اکبر نے کہا کہ حکومت عدالتی فیصلوں کی توہین کر رہی ہے لیکن ہم ایسے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک جنریشن کے...
    دیامر ڈیم سائٹ پر کام کرنے والی تمام تعمیراتی کمپنیوں کو کام بند کرنے کی وارننگ دے دی گئی۔ متاثرین نے واپڈا کی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ بیس روز سے دھرنے میں بیٹھے دیامر بھاشا ڈیم متاثرین نے شنوائی نہ ہونے پر واپڈا آفس چلاس اور تعمیراتی کمپنی کے دفاتر کو تالے لگا دیئے۔ دیامر ڈیم سائٹ پر کام کرنے والی تمام تعمیراتی کمپنیوں کو کام بند کرنے کی وارننگ دے دی گئی۔ متاثرین نے واپڈا کی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق متاثرین دیامر ڈیم کا دھرنا بیسویں روز میں داخل ہو گیا ہے تاہم وزارتی کمیٹی کا متاثرین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے ایس ایم ایز میں ورکس فورس کی تربیت لازمی قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) میں عالمی معیار کی ورک فورس بھرتی کی جائے اور مارکیٹ کی سطح پر تنخواہیں مقرر کی جائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جہاں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے سمیڈا میں مارکیٹ سے نئی ہنر مند افرادی قوت بھرتی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شفاف طریقہ کار...
    ویب ڈیسک : رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور  عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ اس حوالے سے اگر دیکھا جائے تو عید الفطر پراس بار چھ چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔  ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے گا، کیونکہ اس وقت اس کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جو  چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور  عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ تو اگر ان دونوں کو مدِ...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 06 مارچ 2025ء ) ماہر معیشت ڈاکٹرز حفیظ پاشا نے مہنگائی کم ہونے کے حکومتی اعداد وشمار غلط قرار دے دیے۔ تفصیلات کے مطابق آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اور ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا نے انکشاف کیا کہ ملک میں بجلی اور آٹا مہنگا ہو رہے ہیں لیکن حکومت اپنے جاری اعداد و شمار میں کہتی ہے کہ بجلی 15 فیصد سستی ہو گئی۔ نہوں نے کہا کہ حکومت کے جاری اعداد وشمارغلط ہیں، ملک میں بجلی اورآٹا کے نرخ بڑھے ہیں، حکومت اس میں کمی بتا رہی ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمت ہونے سے پاکستان اور باقی ملکوں کو فائدہ ہوگا، اس سے ملک میں...
    کراچی: عید الفطر پراس بار چھ چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور  عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے  کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے گا، کیونکہ اس وقت اس کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جو  چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔ یوں عیدالفطر کے تین ایام ( پیر تا بدھ ) یعنی 31 مارچ اور یکم و دو اپریل کو عید منائی جائے  گی، تاہم تیس روزے پورے ہونے کی صورت میں عید...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن نے ایک مسودہ تیار کرلیا ہے جو عالمی مالیاتی ادارے کو پیش کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرایا جائے گا، جس پر تمام افسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔ حکومت نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عدالتوں میں زیر سماعت ٹیکس کیسز جلد نمٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں وزیراعظم آفس معاونت کرے گا۔ آئی ایم ایف وفد...
     پی ٹی آئی ویمن ونگ جنوبی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، حالیہ واقعات میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے کا قتل اور بنوں کینٹ میں دہشت گردی شامل ہیں، جو انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ ملتان کے حلقہ این اے 148 کی امیدوار و تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ اشتہاری حکومت صرف تشہیری مہم چلارہی ہے، جبکہ مہنگائی بالکل کم نہیں ہوئی، رمضان المبارک میں قیمتیں کم ہونے کی بجائے آسمان پر پہنچ چکی ہیں، پھل اور دیگر اشیائے خوردونوش غریب کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں، سحر اور افطار کی ان مشکلات کو حکومت ماننے کو بالکل تیار نہیں ہے...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے   آئی ایم ایف کے مطالبے پر سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن نے ایک مسودہ تیار کرلیا ہے جو عالمی مالیاتی ادارے کو پیش کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرایا جائے گا، جس پر تمام افسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔ حکومت نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عدالتوں میں زیر سماعت ٹیکس کیسز جلد نمٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں وزیراعظم آفس معاونت کرے گا۔ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بجلی اور گیس...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تبادلے کے بعد ٹرانسفر ہو کر ساتھ آئے اسٹاف کی سائلین سے مبینہ رشوت وصولی کی شکایات سامنے آ گئیں، جسٹس بابر ستار کے سیکرٹری نے ان کی ہدایت پر شکایات کے ازالے اور انکوائری کے لیے رجسٹرار کو خط لکھ دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر ان کے سیکرٹری نے مبینہ رشوت ستانی کے ازالے کے لیے رجسٹرار کو خط لکھ دیا،۔جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر لکھے گئے خط کی نقول تمام ججز کے سیکرٹریز کو بھی ارسال کر دی گئیں۔ خط میں کہا گیا کہ انکوائری کرکے ملوث اسٹاف کے خلاف کارروائی کرکے اس برائی کو جڑ سے اکھاڑا جائے ، خط میں کہا گیا ہے...
    ویب ڈیسک : اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اب ورک فورس کی تربیت لازمی اور عالمی معیار پر کی جائے گی، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز نے ہدایت کی ہے کہ سمیڈا میں عالمی معیار کی ورک فورس بھرتی کی جائے اور مارکیٹ کی سطح پر تنخواہیں مقرر کی جائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔ جس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے اجلاس میں وزیراعظم...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں ، باصلاحیت نوجوانوں کی کابینہ میں شمولیت سے حکومت کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف دوست، ان سے اچھی کیمسٹری ملتی ہے، معاون خصوصی حذیفہ رحمان وزیراعظم ہاؤس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی حذیفہ رحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے معاون خصوصی حذیفہ رحمان کی ملاقات • وزیرِاعظم کی حذیفہ رحمان کو وفاقی کابینہ میں شمولیت پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار • نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں اور باصلاحیت نوجوانوں کی کابینہ میں شمولیت سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں یہ کبھی نہیں کہوں گا ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں، رابطے ہوتے ہیں بالواسطہ اور بلاواسطہ بھی ہوتے ہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کی توہین کی جا رہی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جنریشن کے لیڈر بھٹو کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن نہیں ہوا۔ بانی پی ٹی آئی تین جنریشنز کے لیڈر ہیں کیسےختم کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنوں کو سات سات، آٹھ آٹھ ایف آئی آرز میں ڈالا گیا ہے، ہماری کسی ادارے سے...
     ویب ڈیسک :ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے،اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور  نوافل ادا کیے۔ سعودی عرب کے دورے کے پہلے مرحلے میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی نوافل ادا کیے اور پاکستان کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اس موقع پر سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق نے بھی  ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی ۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کل اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے یہ...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے میو ہسپتال کے سی ای او، ایم ایس (سی او او) کو عوامی شکایات پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میو ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مریضوں نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے سامنے ادویات نہ ملنے، گندگی اور دیگر امور کے بارے میں شکایات کے انبار لگا دیئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میوہسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کیا اللہ کو جواب نہیں دینا، میوہسپتال کے حالات بہت برے ہیں۔ لوگ ہسپتال میں...
    ویب ڈیسک : بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد زرداری ہاؤس میں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں  ہوئیں ، بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ہیومن رائٹس سیل کے سربراہ فرحت اللہ بابر نےملاقات کی ، ملک میں انسانی حقوق سے متعلق صورت حال اور پارٹی کے انسانی حقوق سیل کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ بلاول بھٹو زرداری سے سابق گورنر و وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کی بھی ملاقات  کی ،قمر زمان کائرہ سے پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا  پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے  بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد کی بھی ملاقات ...
    نئی دہلی(ویب ڈیسک )مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے روزہ نہ رکھنے پر شامی کو شریعت کے تحت “مجرم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک لازمی فریضہ ہے اور اسے خدا کو جواب دینا چاہیے۔ آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی کےبھارتی کرکٹر محمد شامی کو رمضان کے دوران روزہ نہ رکھنے پر ’مجرم‘ قرار دینےسے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ بھارتی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے کہا کہ روزہ نہ رکھ کر اس نے جرم کیا ہے، اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے، وہ شریعت کی نظر میں مجرم ہے، اسے خدا کو جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ فرض فرائض میں سے ہے اور...