Daily Ausaf:
2025-03-06@19:15:24 GMT

عید الفطر پر 6 چھٹیاں ؟ اہم خبر آ گئی

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ اس حوالے سے اگر دیکھا جائے تو عید الفطر پراس بار چھ چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے گا، کیونکہ اس وقت اس کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جو چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ تو اگر ان دونوں کو مدِ نظر رکھا جائے تو عیدالفطر کے تین ایام ( پیر تا بدھ ) یعنی 31 مارچ اور یکم و دو اپریل کو عید منائی جائے گی، اور اس سے قبل ہفتہ و اتوار کو ویسے ہی سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوتی ہے، اس طرح عیدالفطر پر کم از کم پانچ دن کی تعطیلات ہوں گی۔

ایک اور بات قابلِ غور ہے کہ اگر ماہ رمضان کے 30 روزے پورے ہوتے ہیں تو پھر سرکاری ملازمین کے لیے تعطیلات میں ایک دن کا مزید اضافہ ہوجائے گا، یعنی اس بار عید الفطر پراس بار چھ چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے تحریری امتحان کےشیڈول کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی سیٹوں پر بھرتی کے لیے تحریری امتحان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں تحریری امتحان 8 مارچ کو شروع ہوگا اور یہ مرحلہ 11 مارچ تک مکمل کیا جائے گا۔ تحریری امتحان اور انٹرویو کا مرحلہ 8 سے11 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست گیارہ مارچ تک جاری کی جائے گی۔

فیصل آباد بھرتی بورڈ کے سربراہ ڈی آئی جی خرم شکور ہوں گے جبکہ فیصل آباد کے ایس ایس پی آپریشنز کو بھرتی بورڈ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ، ایس پی ہیڈکوارٹر سی ٹی ڈی پنجاب فیصل گلزار کو بورڈ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ فیصل آباد کے امیدواروں سے تحریری امتحان اقبال سٹیڈیم میں لیا جائے گا، اور فیصل آباد ضلع میں کانسٹیبل کی 193 سیٹوں کے لیے بھرتی کی جائے گی۔ یہ امتحانات پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل کا ایک اہم حصہ ہیں اور امیدواروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم موقع فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عیدالفطرکا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
  • عید الفطر پر 6 چھٹیاں ہونے کا امکان
  • عید الفطر پر کم از کم چھ چھٹیاں ہونے کا امکان
  • عیدالفطر کی چھٹیاں 9 دنوں کی، مگر کیسے؟
  • اہم سیاسی جماعت کا حکومت کو عید الفطر کے بعد سرپرائز دینے کا فیصلہ
  • پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے تحریری امتحان کےشیڈول کا اعلان
  • ملازمین کی موجیں۔۔!پاکستان میں عیدالفطرپر لمبی چھٹیاں
  • پاکستان میں عیدالفطر کب منائی جائیگی؟ ممکنہ تاریخ سامنےآگئی
  • عید الفطر کس تاریخ کو منائی جائے گی ؟ اہم پیشگوئی سامنے آ گئی