لاہور ہائیکورٹ کے جج چوہدری عبدالعزیز مستعفی، وجہ کیا بنی؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز عہدے سے مستعفی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم کالعدم قرار
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات کو قرار دے دیا ہے۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں انہوں نے تحریر کیا ہے کہ میں 6201 میں لاہور ہائیکورٹ کا جج مقرر ہوا، اور دوران میں نے تقریباً 40 ہزار کیسز نمٹائے۔
جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استعفے میں لکھا ہے کہ میں ذاتی وجوہات کی بنا پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استعفی آصف علی زرداری جسٹس چوہدری عبدالعزیز صدرپاکستان لاہور ہائیکورٹ مستعفی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: استعفی ا صف علی زرداری جسٹس چوہدری عبدالعزیز صدرپاکستان لاہور ہائیکورٹ مستعفی جسٹس چوہدری عبدالعزیز لاہور ہائیکورٹ
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ کے 4 نئے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
لاہور ہائیکورٹ کے 4 نئے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس)لاہور ہائی کورٹ کے 4 نئے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب لاہور ہائی کورٹ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔ ایڈیشنل جج کا حلف اٹھانے والوں میں راجا غضنفر علی خان، تنویراحمد شیخ، طارق محمود باجوہ اور عبہر گل خان شامل ہیں۔
تقریب میں سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان اورجسٹس علی باقر نجفی موجود تھے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس سید شہباز علی رضوی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے دیگرججز بھی موجود تھے۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا نے تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب ، صوبائی و وفاقی لاء افسران اور سینئر وکلاء سمیت حلف اٹھانے والے ججز کی فیملیز اور عزیز و اقارب بھی حلف برداری تقریب میں شریک تھے۔ 4 نئے ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔