اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسان اتحاد نے سستی گندم دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کا ریٹ 4200 روپے من ہوگا۔

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا گندم کا ریٹ کسان خود طے کریں گے، اور ریٹ 4200 روپے من ہوگا، حکومت کھاد اور بجلی سستی دے تو ہی گندم سستی دے سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کسان کو صرف ریٹ اچھا چاہیے، حکومت نے گندم کا اچھا ریٹ نہیں دیا تو عید کے بعد احتجاج کے لیے نکلیں گے۔ خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ کسانوں کو 50،50 لاکھ روپے کے بجلی کے بل بھیجے گئے ہیں، اور کسانوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

چیئرمین کسان اتحاد نے خبردار کیا کہ اگلے سال 50 فی صد سے بھی کم گندم کاشت ہوگی، اور پیداوار 25 سے 30 فی صد کم ہوگی، کسانوں کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔

انھوں نے کہا وزیر خزانہ کہہ رہے ہیں ایک ارب کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، لیکن ہمارے اعداد و شمار کے مطابق 10 سے 15 ارب کی درآمد کرنا پڑے گی، گندم کرپشن میں کسی کو بھی نہیں پکڑا گیا۔

خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ شوگر مافیا نے چینی ایکسپورٹ کی اور آج چینی 170 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:ثانیہ مرزا کا ’محبت بھرا خط‘ سوشل میڈیا پر وائرل

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کسان اتحاد گندم کا

پڑھیں:

پولیس کیلئے 700 روپے ماہانہ یونیفارم الاؤنس دینے کی منظوری

یونیفارم الاؤنس کی منظوری 28 فروری کو خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ یونیفارم الاؤنس کا فیصلہ پولیس کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز، اے ایس آئی اور سب انسپکٹرز پر لاگو ہوگا، یونیفارم الاؤنس کی مد میں پولیس اہلکاروں کو مجموعی طور پر سالانہ 8,400 روپے ملیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کے لئے 700 روپے ماہانہ یونیفارم الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔ فیصلے کے تحت خیبرپختونخوا پولیس کے ایک لاکھ 23 ہزار 845 پولیس اہلکاروں کو الاؤنس دیا جائیگا، یونیفارم الاؤنس کی منظوری 28 فروری کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ یونیفارم الاؤنس کا فیصلہ پولیس کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز، اے ایس آئی اور سب انسپکٹرز پر لاگو ہوگا، یونیفارم الاؤنس کی مد میں پولیس اہلکاروں کو مجموعی طور پر سالانہ 8,400 روپے ملیں گے۔ یہ اقدام پولیس فورس کے سہولت کے لئے اٹھایا گیا، اہلکاروں کو یونیفارم خریدنے کی آزادی حاصل ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بھر میں بجلی قیمتوں میں کمی، نوٹیفیکیشن جاری
  • نیپرا نے ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی
  • کراچی کیلئے بجلی 3 روپے، باقی ملک کیلئے 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی
  • راولپنڈی میں دکانداروں کا چینی، گوشت اور مرغی سرکاری ریٹ پر دینے سے انکار، جمعے سے ہڑتال کا اعلان
  • مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ بے بنیاد، آگے گندم کا بحران آ رہا ہے: عمر ایوب
  • پولیس کیلئے 700 روپے ماہانہ یونیفارم الاؤنس دینے کی منظوری
  • بھارتی ریاست پنجاب میں حکومت کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری
  • اتحاد حکومت پر مثبت تنقید کرے تو فائدہ ہوتا ہے ، علی گوہر
  • فیملی وی لاگنگ کی مخالفت پر رجب بٹ کا فہد مصطفیٰ کو پہچاننے سے انکار