گورنر خیبرپختونخوا کی بلاول بھٹو سے ملاقات، بنوں حملے کے حوالے سے بریفنگ دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی، جن میں گورنر ہاؤس میں ہونے والے زرعی و بلدیاتی کنونشن اور ضلع کرم کے متاثرین کی بحالی کے اقدامات بھی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور بنوں حملے کے حملے اور ضلع کرم میں کشیدگی پر بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال، بنوں حملے، ضلع کرم میں حالیہ کشیدگی، زرعی و بلدیاتی ترقی، اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی، جن میں گورنر ہاؤس میں ہونے والے زرعی و بلدیاتی کنونشن اور ضلع کرم کے متاثرین کی بحالی کے اقدامات بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران گورنر خیبر پختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو بنوں حملے اور ضلع کرم میں ہونے والے حالیہ پرتشدد واقعات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی تشویشناک ہے اور اس کے خلاف مربوط اور مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر خیبر پختونخوا بلاول بھٹو زرداری اور ضلع کرم بریفنگ دی بنوں حملے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات منسوخ
اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان پیر کو ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مصروفیات کے باعث اسلام آباد آنے کا پروگرام موخر کیا جس کے باعث ملاقات منسوخ کی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے 2 روز میں بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد آنے پر ملاقات کا امکان ہے۔