شریف اللہ نے پاکستانی اور امریکی حکام کے سامنے اعتراف جرم کیا، ترجمان وائٹ ہاوس
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
شریف اللہ نے پاکستانی اور امریکی حکام کے سامنے اعتراف جرم کیا، ترجمان وائٹ ہاوس WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس )ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 13 امریکی ہیروز کی فیملی کو انصاف دلوایا۔ ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان جیسے علاقائی شراکت دار سے انٹیلی جنس کا تبادلہ کیا، شریف اللہ نے افغانستان، روس اور ایران میں حملوں کا اعتراف کیا۔ ترجمان وائٹ ہاوس نے مزید کہا کہ شریف اللہ نے اعتراف جرم پاکستانی حکام کے سامنے کیا، امریکی حکام پاکستان گئے تو شریف اللہ نے ان کے سامنے بھی اعتراف جرم کیا۔
ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا کہ جو بائیڈن بھدے انخلا کے ذمہ دار تھے، ان کے پاس دہشت گرد کو پکڑنے کیلئے تین سال تھے۔ ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق بائیڈن نے کام مکمل کرنے کی کوشش تک نہ کی، صدر ٹرمپ نے گولڈ اسٹار فیملیز سے قریبی تعلق رکھا۔ ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا صدر ٹرمپ نے احتساب کا وعدہ کیا اور اسے پورا کر کے دکھایا، صدر ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب سے پہلے گولڈ اسٹار فیملیز سے بات کی۔ کانگریس سے پہلے صدر ٹرمپ نے گولڈ اسٹار فیملیز کو گرفتاری سے آگاہ کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ترجمان وائٹ ہاوس نے شریف اللہ نے اعتراف جرم کے سامنے
پڑھیں:
دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کو سراہنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا ہے
’ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان میں دہشت گردی کے انسداد کی کوششوں میں پاکستان کے کردار اور حمایت کو تسلیم کرنے اور سراہنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ‘
We thank US President Donald Trump @POTUS for acknowledging and appreciating Pakistan’s role and support in counter terrorism efforts in Afghanistan.
As is well-known, Pakistan has always played a critical role in counter terrorism efforts aimed at denying safe havens to…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 5, 2025
انہوں نے لکھا ’جیسا کہ سب جانتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جس کا مقصد ہے کہ دہشت گرد اور عسکریت پسند گروہوں کو روکنا ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے محفوظ پناہ گاہیں نہ بنا سکیں۔
یہ بھی پڑھیےڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی کانگریس سے خطاب، پاکستان کا خاص شکریہ کیوں ادا کیا؟
وزیراعظم نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم بلکہ مضبوط عزم پر ثابت قدم ہیں۔ اس کوشش میں پاکستان نے عظیم قربانیاں دی ہیں، جن میں ہمارے 80،000 سے زیادہ بہادر فوجیوں اور شہریوں کی جانیں بھی شامل ہیں۔ تاہم ہمارے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے ہماری قیادت اور ہمارے عوام کا عزم غیر متزلزل ہے۔
یہ بھی پڑھیےسی آئی اے کی معلومات پر کابل دھماکے کا ماسٹر مائنڈ شریف اللہ گرفتار
انہوں نے لکھا کہ ہم علاقائی امن اور استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈونلڈ ٹرمپ شریف اللہ شہباز شریف کابل دھماکے