منیجر آئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکیورٹی نے چیمیپئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

منیجرآئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکیورٹی ڈاکٹر ڈیومسکر نے چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے پاک آرمی ، رینجرز اور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر ڈیومسکر نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ٹیموں کو پاکستان آنے پر تحفظات تھے تاہم پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

انہوں نے کہا ’مجھے ذاتی طور پر کوئی شک نہیں کہ یہاں پروفیشنلزم شاندار تھی، ٹورنامنٹ سے پوری دنیا میں پاکستان، عوام اور سیکیورٹی اداروں کا مثبت امیج جائے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ بہت شاندار رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی سی سی پاکستان چیمپئنز ٹرافی سیکیورٹی انتظامات منیجر آئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکیورٹی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان چیمپئنز ٹرافی سیکیورٹی انتظامات چیمپیئنز ٹرافی

پڑھیں:

نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا نے قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل دیکھا

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے بدھ کو قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کا دوسرا سیمی فائنل دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، فائنل کے تمام ٹکٹس 40 منٹس میں فروخت، پاکستانی کتنے کروڑ روپے حاصل ہوئے؟

راجیو شاہ اور نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور زمبابوے سمیت دیگر ممبران کرکٹ بورڈز کے سربراہان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا۔ سیمی فائنل کے دوران ممبران بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر فاروق احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (سی ای او) کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) فولیتسی موسیکی، نائب صدر سی ایس اے ڈاکٹر محمد موسیٰجی، اور ڈائریکٹر نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) راجر ٹوسے نے پی سی بی کے چیئرمین نقوی سے ملاقات کی اور قذافی اسٹیڈیم میں دوسرا سیمی فائنل دیکھا۔

مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کی وجہ کیا ہے؟ آسٹریلوی کپتان نے بتادیا

ممبر بورڈز کے سربراہان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان کے دوران شاندار انتظامات پر مبارکباد دی اور ان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

راجیو شکلا نے اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کو اپنی کتاب ‘Scars of 1947: Real Partition Stories’ پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر فاروق احمد چیمپیئنز ٹرافی دوسرا سیمی فائنل قذافی اسٹیڈیم محسن نقوی نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا

متعلقہ مضامین

  • ٹیم کے بعد فائنل بھی ملک سے باہر! بھارتی پاکستان پر طنز کرنے لگے
  • نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا نے قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل دیکھا
  • بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کو زبردست قرار دے دیا
  • شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
  • پنجاب: 437 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 38 اشتہاری، 115 مشتبہ افراد گرفتار
  • سیمی فائنل سے قبل جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑی ٹیم کو دستیاب
  • چیمپینز ٹرافی دوسرا سیمی فائنل، لاہور میں فول پروف سیکورٹی انتظامات
  • چیمپیئنز ٹرافی 2025: کرکٹ شائقین کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مفت افطار باکس دیے جائیں گے
  • انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا: انڈیا نے آخری بار کب آسٹریلیا کو ناک آؤٹ اسٹیج میں شکست دی تھی؟