پی ٹی آئی نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عمل فوری شروع کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عمل بلا تاخیر شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شفیع جان نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازت ختم ہوئے تقریباً 2 ماہ ہو چکے ہیں، وزیراعظم نئے کمشنر کی تعیناتی کے عمل کو جان بوجھ کر روک رکھا ہے۔
شفیع جان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آٸینی ادارہ ہے، نئے سربراہ کا تقرر وقت کا اہم تقاضا ہے، وزیر اعظم اور ان کے اتحادی آٸین کی پامالی اور بے توقیری کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 213 کے تحت چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عمل مکمل ہونا ہے، وزیر اعظم کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ اب تک اس معاملے میں کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط بھی لکھا گیا ہے، پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے مطالبے پر بھی تا حال جواب نہیں آیا اور اس عمل کو طول دینے سے وزیر اعظم اور اس کے اتحادیوں کی نیت صاف ظاہر ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 26ویں آٸینی ترمیم کے تحت جانب دار چیف الیکشن کمشنر کو عہدے پر برقرار رکھنا مقصود ہے، حکومت موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد پورے کرنا چاہتی ہے۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے عمل کو شروع کیا جائے، بصورت دیگر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پی ٹی آئی کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعظم کا بنوں کینٹ پر حملے کی مذمت ،شہریوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار
سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف کا بنوں کینٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
وزیرِ اعظم نے حملے کی کوشش کرنے والے خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی . وزیرِ اعظم کا واقعے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور
وزیرِ اعظم کی شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ وزیرِ اعظم کی واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا، انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی
آسٹریلیا نے کب کیا غلطی کی، مدبر کیپٹن نے اعتراف کر لیا
وزیرِاعظم نے کہا سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنایا.رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بزدل دھشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں.فتنہ الخوارج پاکستان اور اسکے معصوم شہریوں کے دشمن ہیں جن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے. فتنہ الخوارج کی مکمل سرکوبی تک اسکے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.
پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے تحریری امتحان کے شیڈول کا اعلان