Daily Mumtaz:
2025-03-06@18:49:37 GMT

حارث روف سے پیار کا رشتہ ہے‘ خواجہ آصف  

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

حارث روف سے پیار کا رشتہ ہے‘ خواجہ آصف  

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف سے ملاقات کی جس کے بعد نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ حارث سے پیار کا رشتہ ہے ، وہ برخوردار ہے ۔
خواجہ آصف کا کہناتھا کہ حارث رؤف مجھے بچوں اور بیٹوں کی طرح ہے، میں ہر وقت اس کیلئے دعاگو رہتا ہوں، اللہ تعالی اس کھیل میں پاکستان کا نام روش کرنے کیلئے حارث رؤف کو ترقی دے، اللہ اس کی شہرت کو چار چاند لگائے ،اس کو صحت مند رکھے جو ایک کھلاڑی کے لئے بہت اہم ہے ، حارث رؤف میرے پاس لاجز، اسلام آباد میں اور سیالکوٹ میں بھی آتا رہتا ہے، اس کا آنا اچھا لگتا ہے، اس کی مہربانی، یہ اس کی نیاز مندی ہے ، حارث رؤف کے ساتھ ٹیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد، رشتہ داروں سے ملاقات

ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد، رشتہ داروں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز

شانگلہ(آئی پی ایس ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد، ملالہ یوسفزئی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے گاں برکانہ شاہ پور پہنچیں۔ملالہ یوسفزئی کے والد ضیا الدین یوسفزئی اور والدہ بھی ساتھ تھیں، ملالہ یوسفزئی شانگلہ میں اپنے آبائی گھر گئیں،رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ڈی آئی جی ملاکنڈ شیر اکبر خان کے مطابق ملالہ نے یتیم بچیوں کیلئے تعمیر شدہ ملالہ یوسفزئی سکول کا دورہ بھی کیا، ملالہ یوسفزئی شانگلہ سے اسلام آباد کیلئے واپس روانہ ہو گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • کرکٹر حارث رؤف کی خواجہ آصف سے مُلاقات، میڈیا کو چکما دے کر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے
  • کرکٹر حارث ر ئوف کی خواجہ آصف سے ملاقات، میڈیا کو چکما دے کر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے
  • ’ملاقاتوں پر تو زور ہے مگر پرفارمنس زیرو‘، حارث رؤف کی خواجہ آصف سے ملاقات پر صارفین برہم
  • جنرل باجوہ، فیض حمید اور عمران خان نے دہشتگردوں کو واپس بسایا،خواجہ آصف
  • تاریخ اسلام کا انسائیکلوپیڈیا مرتب کرنے والے امام ذہبی رحمتہ اللہ علیہ
  • پاک امریکا انٹیلیجنس تعاون جاری رہتا ہے، شریف اللہ کی گرفتاری اور حوالگی کوئی الگ واقعہ نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد، رشتہ داروں سے ملاقات
  • سحر و افطار کے لاتعداد طبی و روحانی فوائد ہیں، ڈاکٹر حسین قادری
  • شہید کا لخت جگر بھی شہید (دوسرا حصہ)