پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف آئینی درخواست پر اٹارنی جنرل کو پیش ہونے کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
بلوچستان ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست پر اٹارنی جنرل کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس اعجاز احمد سواتی اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے کی۔
کیس کی ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو 27 اے کے تحت پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔
پیکا کے ترمیمی ایکٹ کو بلوچستان یونین آف جرنلسٹس، بلوچستان بار کونسل اور انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے۔
بی یو جے اور بار کونسل کی جانب سے ایڈووکیٹ راحب بلیدی نے کیس کی پیروی کی جبکہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
ہائی کورٹ میں پیکا ایکٹ کےخلاف کیس کی سماعت 3 ہفتوں کےلیے ملتوی کردی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ میں ترمیم آئینی درخواست
پڑھیں:
عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کو ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے گزشتہ روز دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وکیل فیصل فیصل چوہدری عدالت پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔
کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی