راولپنڈی میں کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے جمعے سے سرکاری نرخ پر چینی، مٹن، بیف اور چکن کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پرویز بٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم 163 روپے فی کلو چینی خرید کر 164 روپے فی کلو میں فروخت نہیں کرسکتے کیونکہ ایک کلو چینی پر 10 روپے ٹرانسپورٹ، شاپنگ بیگ اور لوڈنگ کا خرچہ بھی ہوتا ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی ہول سیل قیمت پر کریانہ فروش کو دس روپے کلو منافع دیا جائے، چینی کی 164 روپے کلو سرکاری قیمت مسترد کرتے ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جو چینی 164 روپے سے زائد فروخت کرے وہ دکان سیل دکاندار خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

چینی کے علاوہ مٹن، بیف، اور چکن ریٹیلرز نے بھی قیمتوں کی وجہ سے ہڑتال پر جانے کا اعلان کر دیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مرغی کے گوشت کی قیمت نےعوام کے ہوش اڑادیئے

رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر بھی منافع خور باز نہ آئے اور مرغی کا گوشت 850 سے 900 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے تیسرے روزے ہی برائلر مرغی کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں، پرچون زندہ برائلر مرغی 490 روپے فی کلو اور مرغی کا گوشت 850سے 900 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کی قیمت فی من 18 ہزار آٹھ سے تجاوز کر گئی، آج ہول سیل مرغی منڈی میں فی من 18800 میں فروخت ہورہی ہے۔

ہول سیل منڈی میں 12 سے 14 ہزار فی من میں فروخت ہونے والی مرغی کی قیمتوں میں 4 ہزار 8 سو روپے فی من اضافہ ہو گیا۔بکرے اور گائے بھینس کا گوشت غریب عوام کی پہنچ سے پہلے ہی دور تھا ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کمیٹیاں اور اقدامات کارکردگی پر سوالیہ بن گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد پولٹری دکانداروں کی ہڑتال مؤخر
  • کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان
  • سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس؛ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے معروضات جمع کرا دیں
  • مرغی کا گوشت سرکاری ریٹ پر نہیں بیچ سکتے‘ دکانداروں کا بڑا اعلان
  • کراچی؛ ’ سرکاری ریٹ پر مرغی کا گوشت نہیں بیچ سکتے‘ دکانداروں کا کل ہڑتال کا اعلان
  • رمضان میں دکانداروں کی من مانیاں، مرغی 105 روپے مہنگی فروخت
  • مرغی کے گوشت کی قیمت نےعوام کے ہوش اڑادیئے
  • مذاکرات کامیاب، پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی کال واپس
  • پٹرولیم ڈیلرز سے مذاکرات کامیاب، ہڑتال کی کال واپس لے لی