وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں  وزیراعظم نے سمیڈا میں مارکیٹ سے نئی ہنر مند افرادی قوت بھرتی کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ شفاف طریقہ کار اپناتے ہوئے سمیڈا میں بین الاقوامی معیار کی ورک فورس بھرتی کی جائے، ورک فورس کی تنخواہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایس ایم ای شعبے کیلئے لیبر کی پیشہ ورانہ تربیت انتہائی ضروری ہے، سمیڈا کا ہماری دیہی معیشت کی بڑھوتری میں اہم کردار ہے، تمام دیہی آبادی بشمول دیہی خواتین کو سمیڈا کے بلاسود قرض پروگرام سے مستفید کرنے کیلئے لائحہ عمل بنایا جائے۔

شہباز شریف نے وفاقی سطح پر پیشہ ورانہ تربیت کے تمام اداروں کو ایک ادارے میں ضم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز نے ملک کو ایک بڑے نقصان سے بچا لیا: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنے ملک کو ایک بڑے نقصان سے بچا لیا۔

وزیرِ اعظم نے بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کو خراجِ عقیدت اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور تمام 16 دہشتگرد ہلاک، تصاویر جاری

سیکیورٹی فورسز نے بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور تمام 16 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

وزیرِ اعظم نے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادرجوانوں نے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور تمام 16 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایس ایم ایز میں ورکس فورس کی تربیت لازمی قرار
  • نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت کی فراہمی اورافرادی قوت کی برآمد کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں. شہبازشریف
  • وزیراعظم کی نوجوانوں کو تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری
  • نوجوانوں کو مارکیٹ اور صنعتوں میں درکار ہنر، وزیراعظم نے اہم منصوبے کی منظوری دیدی
  • دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے تعاون کی تعریف پر امریکی صدر کا شکریہ، شہباز شریف
  • سیکیورٹی فورسز نے ملک کو ایک بڑے نقصان سے بچا لیا: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ: وزیراعظم شہباز شریف
  • آئی ایم ایف پروگرام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے میں اور آرمی چیف دوست ممالک کے پاس گئے، وزیر اعظم
  • آذربائیجان کی 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری، وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کمیٹی بنا دی