اسلام آباد: وفاقی حکومت نے   آئی ایم ایف کے مطالبے پر سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن نے ایک مسودہ تیار کرلیا ہے جو عالمی مالیاتی ادارے کو پیش کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرایا جائے گا، جس پر تمام افسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔
حکومت نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عدالتوں میں زیر سماعت ٹیکس کیسز جلد نمٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں وزیراعظم آفس معاونت کرے گا۔
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بجلی اور گیس ٹیرف، گردشی قرضہ اور نیشنل اکاؤنٹس سمیت مختلف امور پر مذاکرات جاری ہیں۔
اس ضمن میں کہا گیا کہ سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے مسودے پر مزید مذاکرات ہوں گے اور آئی ایم ایف کو حتمی ڈرافٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے ا ئی ایم ایف کرنے کے

پڑھیں:

عورت بن کر منشیات سپلائی کرنے والا ملزم پکڑا گیا؛ ویڈیو دیکھیں

لاہور:

برقعہ پہن کر خود کو عورت ظاہر کرکے منشیات سپلائی کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق برقعہ پہنے خاتون بن کر منشیات سپلائی کرنے والے ڈیلر کو نشتر کالونی پولیس نے گرفتار کرلیا۔  ملزم کو پیٹرولنگ کے دوران صوفیا آباد سے حراست میں لیا گیا۔

دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ برقعہ پہن کر خود کو خاتون ظاہر کرکے پشاور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے کے لیے آیا تھا۔ 

پولیس نے منشیات فروش کے زیر استعمال کار بھی تحویل میں لے لی اور ملزم  عطاالرحمان سے 10 کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی شرط پر سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت نے سرکاری نوکریوں کی عمر کی حد کم کر دی 
  • عورت بن کر منشیات سپلائی کرنے والا ملزم پکڑا گیا؛ ویڈیو دیکھیں
  • سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈیکلیئر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر
  • حکومت کا سینیٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ
  • سرکاری افسران کے لیے اچھی خبرآ گئی
  • سرکاری افسران کے لیے اچھی خبر
  • حکومت کی طرف سے بجلی نہ خریدنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، عاطف اکرام شیخ
  • لاہور ہائیکورٹ، سرکاری فنڈز کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنے کیخلاف درخواست دائر