2025-02-28@20:58:26 GMT
تلاش کی گنتی: 1333

«کی عکاسی ہو»:

(نئی خبر)
    امریکا کو پیرس معاہدے سے باہر نکالنے، فوسل فیول کی پیداوار بڑھانے والے اقدامات کی یلغار کرنے، سب سے پہلے امریکا کے مفاد کا راستہ اختیار کرنے اور سابق صدر بائیڈن کے متعدد احکامات ختم کرکے، وائٹ ہائوس میں صدر ٹرمپ نے پہلے ہی دن جو پھرتیاں دکھائیں اس کے بعد دنیا کو یقینا سستی اور سست الوجود لوگوں کی افادیت کا احساس ہو گیا ہوگا اور غالب کا وہ بے مثل شعر بھی یاد آگیا ہوگا۔ جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دنبیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے ہم صدرٹرمپ کی پھرتیوں پر لکھنا چاہ رہے تھے لیکن بات سستی کی آجائے تو پھر سستی کے سوا کچھ اور! ناممکن۔ غالب جسے تصور جاناں میں رات دن...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لیے ڈاکوئوں سے نجات ضروری ہے، ڈاکوؤں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟ سب جانتے ہیں، عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر قومی اور صوبائی اسمبلی کی اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ یہ بات انہوں نے حقوق سندھ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کے حقوقِ پر کسی اور نے نہیں بلکہ حکمرانوں نے ڈاکا ڈالا ہے، دریائے سندھ سے عوام کو اور کاشتکاروں کو پانی نہیں مل رہا اور اب اس سے نہریں نکالنے کی بات کی جا رہی ہے،...
    اسلام آباد( نمائندہ جسارت+صباح نیوز) حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق ان کیمرہ اجلاس کی صدارت کریںگے،حکومت تحریک انصاف کے تحریری جواب میں اپنا تحریری جواب کمیٹی میں پیش کرے گی۔حکومت نے تحریک انصاف کے مطالبات پر تحریری جواب تیار کرلیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آئے گی تو تحریری جواب ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کے سپرد کیے تھے اور مذاکرات کے آج ہونے والے چوتھے دور میں حکومت کی جانب سے تحریری جواب ان کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل ہے۔حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ افراط زر میں آنے والے مہینوں میں اضافہ ہوگا۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرکے شرح سود کو ایک فی صد کم کرکے 13 سے 12 فی صد مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی ڈیٹا میں کافی مثبت ٹرینڈ ہیں، تاہم افراط زر اور کرنٹ اکانٹ بیلنس پر بہت دبا تھا ۔ افراط زر اور کرنٹ اکائونٹ میں کافی مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ افراط زر کچھ ماہ میں بہت...
    اسلام آباد: حکومتی نااہلی کے سبب چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ماہ رمضان میں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، منافع خوروں نے چینی کا اسٹاک کرنا شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے،گزشتہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عام بازار میں چینی 170روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، رمضان میں چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، ساتھ میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ایسے میں عوام کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیں سہولیات فراہم کرنے کے بجائے اپنی تجوریاں بھرنے میں لگی ہوئی ہے، حکومت کو...
    یورپی یونین کے دو اہم ممالک جرمنی اور اٹلی نے غزہ کے شہریوں کی جبری نقل مکانی کی ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ جرمنی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہریوں کو بے گھر نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے دو اہم ممالک جرمنی اور اٹلی نے غزہ کے شہریوں کی جبری نقل مکانی کی ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ جرمنی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہریوں کو بے گھر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات کے جواب میں کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اردن اور مصر کو زیادہ سے زیادہ فلسطینیوں کو اپنے ہاں پناہ دینا چاہیے،...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہےکہ بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کر دوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبوری ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہاکہ   بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، اخراجات کم کر رہے ہیں، پی ڈبلیو ڈی کرپشن کا منبع تھا جسے بند کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ   قومی ایئر لائن کو شفاف نیلامی کے عمل سے نجی شعبےکو دیں گے، یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو دور کررہی ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے غیر معمولی ملاقات، دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، عمران خان  اور وزیراعلی کے درمیان ملاقات...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے پنجاب کے تمام سینئر سول ججز کیلئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں ای پروکیورمنٹ سسٹم کے حوالے سے تعارفی اور ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔(جاری ہے) سیشن کے دوران پی پی آر اے مینیجنگ ڈائریکٹر وقار عظیم نے شرکاء کو پی پی آر اے کے قانونی فریم ورک بارے تفصیلی آگاہی فراہم کی جبکہ پی آئی ٹی بی ٹیم نے شرکاء کو ای پروکیورمنٹ سسٹم بارے تعارفی آگاہی پیش کرتے ہوئے مختلف ماڈیولز کے حوالے سے ڈیمو دیا اور شرکاء کے سوالات و خدشات کے جوابات دیئے۔ معزز ججز نے سیشن کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے ہوٹل ’مووین پِک‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنے کے لیے دن رات کوشش کررہے ہیں اور پاکستان میں ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت مہنگائی کی شرح 5 فیصد سےکم ہے، بینکوں کے پالیسی ریٹ 13 فیصد ہے، ملک کی ایکسپورٹس بڑھ رہی ہیں اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوششوں سے آئی ٹی، زراعت اور معدنیات کے شعبے میں ترقی کریں گے، صنعتوں کی ترقی کے لیے بجلی کی قیمتیں کم کرنا ضروری ہے اور اس کے لیے ہم...
    اسلام آباد ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے مالیت کی 150 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس جبکہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 16 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی  میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ سندھ میں پٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 4.5...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ضلع کی معاشی صلاحیت سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے فیصل آباد سے براہ راست بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے چیمبر کے صدر ریحان نسیم بھرارہ نے کہاکہ اگر اب توسیع شدہ فیصل آباد ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے تو ہوا بازی کی صنعت کے لیے ترقی کی ایک اہم گنجائش موجود ہے اس طرح کی پروازیں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کام کر سکتی ہیںجس سے قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ضلع میں آسانی سے اترنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے.(جاری ہے) انہو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے بنچ سے الگ ہونے کا عندیہ دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 6رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس اطہر من اللہ نے بنچ سے الگ ہونے کا عندیہ دیدیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اگر یہ بنچ کارروائی جاری رکھنا چاہتا ہے تو میں الگ ہو جاؤں گا، ہمارے سامنے اس وقت کوئی کیس ہے ہی نہیں،ہمارے سامنے جو اپیل تھی وہ غیرموثر ہو چکی،اگر بنچ کارروائی جاری رکھنا چاہتا ہے تو میں معذرت کروں گا۔ آزاد کشمیر:...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جنوری 2025ء) پاکستانی نیوز ویب سائٹ دی ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی سروسز شروع کرنے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے 26 جنوری کے روز پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔ محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات پر زور دیتے ہوئے سفر اور رابطے کی سہولت کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے ارادے کا اعلان کیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین فوجی تعاون پر بھارت کو گہری تشویش انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے بنگلہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل واپس لینے کی استدعا پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ توہین عدالت قانون میں پوراطریقہ کار بیان کیاگیا،دونوں کمیٹیوں کو توہین کرنے والے کے طور پر ہولڈ کیا گیا،طریقہ کار تو یہ ہوتا ہے پہلے نوٹس دیا جاتا ہے،ساری دنیا کیلئے آرٹیکل 10اے کے تحت شفاف ٹرائل کا حق ہے،کیا ججز کیلئے آرٹیکل 10اے دستیاب نہیں،جو فل کورٹ بنے گا کیااس میں مبینہ توہین کرنے والے 4ججز شامل ہونگے،ہمیں نوٹس دے دیتے ہیں ہم 4ججز ان کی عدالت میں پیش ہوجاتے۔ مریم کونسے جھنڈے گاڑ رہی ہیں‘، تاجر رہنما عتیق میر نے وزیراعلیٰ سندھ سے متعلق بیان مذاق قرار دیدیا نجی ٹی وی چینل...
    دبئی کے گلوبل ولیج میں حالیہ تقریب کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے مداحوں سے ملاقات کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہو رہی ہیں۔  ایک ویڈیو میں شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا ’میں اس سال 60 کا ہونے جا رہا ہوں، لیکن لگتا 30 کا ہوں۔‘ ان کے اس تبصرے پر حاضرین نے پرجوش ردعمل دیا۔          View this post on Instagram                       A post shared by Global Village القرية العالمية (@globalvillageuae) شاہ رخ خان اس وقت سدھارتھ آنند کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ ان...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے جواب دیا کہ...
     (ویب ڈیسک) پاکستان میں موبائل فون اسمگل کرنے کے الزام میں پی آئی اے کی ایک اور فضائی میزبان کو معطل کر دیا گیا ہے جس کے بعد تادیبی کارروائی کا سامنا کرنے والے عملے کے ارکان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔  تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی تازہ ترین کارروائی گزشتہ ہفتے عملے کے 5 ارکان کی معطلی کے بعد کی گئی ہے جب حکام نے دبئی سے واپسی پر ان کے قبضے سے سمارٹ فونز کا ایک ذخیرہ برآمد کیا تھا، اس سے پہلے عملے کے 2 ارکان کو اسی طرح کے الزامات پر برطرف کردیا گیا تھا۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک  ترجمان پی آئی اے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ایسا انکشاف کیا ہے جس نے شوبز حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے پہلی بار اداکار فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے اپنی شادی کا اعلانیہ تذکرہ کیا ہے۔خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی مطلقہ سے اپنی شادی کا انکشاف اس وقت کیا جب وہ معروف صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ شو میں شریک تھے۔پوڈکاسٹ کے دوران ارشاد بھٹی نے خلیل الرحمان قمر سے ان کے مقبول ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘ کے حوالے سے ایک دلچسپ سوال پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں ایک عورت اپنے شوہر کو چھوڑ کر دوسرے مرد کے پاس چلی جاتی ہے، لیکن آپ کے...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین سے ملاقات کرکے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر  الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات  کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، وزیر داخلہ نے پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین الیگزینڈر گرین کا شکریہ ادا کیا۔ محسن...
    اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش  ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے جواب...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کیا عمران خان کی حکومت نے پراپرٹی ٹائیکون اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان 190؍ ملین پاؤنڈز کی وطن واپسی کے معاملے میں کوئی مدد فراہم کی تھی؟ اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سربراہ مرزا شہزاد اکبر کے دستخط شدہ ’’معاہدہ رازداری‘‘ (ڈِیڈ آف کانفیڈنشلٹی) کو دیکھیں تو اس میں حکومت کی براہِ راست مدد کی نشاندہی ہوتی ہے۔ معاہدے میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ کا ذکر ہے اور معاہدے میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ اس وقت تک خفیہ رہے گا جب تک کہ قانوناً اسے افشاء کرنے کی ضرورت نہ پیش آئے۔ اس صورتحال کے تناظر میں ٹائیکون کے ساتھ حکومت...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں وہ مختلف شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے بھی ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں کسی چین مخالف تقریب میں شرکت نہیں کی، مخالفین پروپیگنڈا کررہے ہیں، محسن نقوی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملتان میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس افسوسناک واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کی ہدایت کی اور متعلقہ حکام کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور قیمتی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیا عمران خان کی حکومت نے پراپرٹی ٹائیکون اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان 190 ملین پاؤنڈز کی وطن واپسی کے معاملے میں کوئی مدد فراہم کی تھی؟اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سربراہ مرزا شہزاد اکبر کے دستخط شدہ ’’معاہدہ رازداری‘‘ (ڈِیڈ آف کانفیڈنشلٹی) کو دیکھیں تو اس میں حکومت کی براہِ راست مدد کی نشاندہی ہوتی ہے۔ معاہدے میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ کا ذکر ہے اور معاہدے میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ اس وقت تک خفیہ رہے گا جب تک کہ قانوناً اسے افشاء کرنے کی ضرورت نہ پیش آئے۔ اس صورتحال کے تناظر میں ٹائیکون کے ساتھ حکومت کے تعاون پر...
    سکھر (نمائندہ جسارت ) ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے ایک قطرے پر سمجھوتا نہیں کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مشترکہ مفادات کونسل میں اس معاملے کو اٹھایا ہے، اگر مشترکہ مفادات کونسل سے ہمارا معاملہ حل نہیں ہوا تو آئینی عدالت سے لیکر عوامی عدالت تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔ یہ بات انہوں نے آج ہفتے کے روز نارا کینال کی لائننگ اور پچنگ کے کام کا معائنہ کرنے کے بعد اسی مقام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو ، ڈائریکٹر نارا...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن، امریکہ میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ مخالفین زہریلا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کی تھی، اس کو پراپیگنڈہ کر کے غلط رنگ دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے پروپگینڈہ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا، میرے دورے کا مقصد امریکہ کے سیاستدانوں سے ملکر دہشتگردی کے خلاف ایک مؤثر پلان بنانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی صرف پاکستان کی لڑائی نہیں یہ سب کی...
    ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے ’’ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری‘‘ کے سلوگن کے تحت ملک بھرکے ریلوے اسٹیشنزپراحتجاجی ریلیوں کاآغاز کردیا۔ فیصل آباد میں بھی ریلوے ملازمین نے اسٹیشن پر چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ، میاں طاہر ایوب، یاسر کھارا ایڈووکیٹ، ظہیر الدین بابر، نور الدین، کاظم فاروق گل، بائو طاہر محمود، ساجد عمران، ملک منظور، باسط شفیق، محمد کاشف، رائے شہباز، رانا زاہد محمود ودیگر کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا۔ ملازمین نے ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدیدنعرہ بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ پاکستان کے...
    کراچی () چیئرمین ایف بی آر نے سینیٹ کمیٹی کی ہدایت مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نوجوان افسران کے لیے گاڑیاں خریدیں گے کیونکہ آپریشن کے لیے ضرورت ہے، سیلز ٹیکس کے لیے وزٹ ضروری ہوتا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایفبی آر چیئرمین راشد لنگڑیال نے کہا کہ سینیٹ کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے تسلی بخش جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے جوتشی کا کام شروع نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ قیمت کے معاملے پر مسابقتی کمیشن کو کام کرنا چاہیے۔ کراچی میں سب سے زیادہ ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑی کمپنیز کے ہیڈکوارٹرز ہیں اور...
    ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیرِِ خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغان طالبان کی تحویل میں مزید امریکی شہری ہوئے تو امریکہ ان کی اعلیٰ قیادت کے سر وں کی قیمت مقرر کرے گا۔ ہفتے کو وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے سوشل پر ایک بیان میں کہا کہ ’’ سننے میں آیا ہےکہ طالبان کے پاس مزید امریکی یرغمال ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اگر یہ سچ ہے تو ہم فوری طور پر ان کے رہنماؤں پر بڑے انعام کا اعلان کریں گے جو ممکنہ طور پر اس سے بھی زیادہ ہوگا جس کا اعلان ہم نے بن لادن کے لیے کیا تھا۔‘‘ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کچھ روز قبل...
    واشنگٹن: اسٹار لنک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان 500 بلین ڈالر کے منصوبے کے معاملے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹار لنک کے سی ای او ایلون مسک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 500 بلین ڈالر کے مصنوعی ذہانت (AI) اقدام کے اعلان کے بعد ایک اہم دراڑ پیدا ہو گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والی دستایز کے مطابق منصوبے کا مقصد امریکا میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز کا قیام ہے تاکہ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں امریکا کی پوزیشن مضبوط کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت آریکل، اوپن اے آئی، سافٹ بینک بھی سرمایہ کاری کریں گے جس کے بعد...
    کراچی: برطانیہ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کے لیے آج پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پیر سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی، برطانوی ٹیم سی اے اے کے لائسنسنگ، ائیروردینیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا آڈٹ کرے گی۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کی صدارت پاکستان سی اے اے کی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ دی جائے گی،27 جنوری سے 6 فروری تک برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی۔ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر 2020 سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم...
    ایرانی صدر کے معاون برائے سائنس و ٹیکنالوجی مجتبی علی زادہ نے تہران میں اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس قومی پارک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ دو سالوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز اسلامی جمہوریہ ایران نے تیز رفتار انفراسٹرکچر سے لیس نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس پارک کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی صدر کے معاون برائے سائنس و ٹیکنالوجی مجتبی علی زادہ نے تہران میں اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس قومی پارک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ دو سالوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ مہر خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے...
    دوران عدت نکاح کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس اعظم خان نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی اپیل پر کل (بروز پیر) سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔ 13 جولائی 2024 کو اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے سزاؤں کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور کی تھی۔ جج نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ...
    معروف فلم ساز ایس ایس راجامولی نے اپنی نئی فلم SSMB29 کی تیاری شروع کر دی ہے، جس میں پہلی بار سپر اسٹار مہیش بابو اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جوناس ایک ساتھ نظر آئیں گے۔  فلم کے آغاز کے ساتھ ہی، راجامولی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو پوسٹ کی، جس نے مداحوں کے درمیان زبردست تجسس پیدا کر دیا ہے۔ ایس ایس راجامولی نے ایک مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اشارہ دیتے ہیں کہ انہوں نے مہیش بابو کو "قید" کر لیا ہے۔ ویڈیو میں مہیش بابو کو ایک شیر کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو فلم "دی لائن کنگ" میں ان کے موفاسا کے ڈبنگ کردار سے متاثر ہے۔  راجامولی نے...
    چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے اپنی کارکردگی کو جدید بنانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں پاکستان سنگل ونڈو ( پی ایس ڈبلیو) اور فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کا نفاذ شامل ہے ان اقدامات سے تجارتی عمل تیز، شفاف اور آسان ہو گیا ہےجس کے نتیجے میں محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ تقریب میں عمان، انڈونیشیا، کویت کے قونصل جنرلز، روس اور متحدہ عرب امارات کے قونصل خانوں کے نمائندوں، چیف کمشنرز، چیف کلکٹرز، کلکٹرز، کسٹمز کے دیگر سینئر افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ، کاروباری اور سماجی شخصیات شریک  ہوئے۔  ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات...
    ویب ڈیسک : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سب نے مل کر پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے کام کرنا ہے۔  گورنر پنجاب سے مہمند لوئر جرگہ کے نمائندہ وفد سے ملاقات ہوئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر  نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مہمند لوئر جرگہ کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، حکومت کو چاہیے تھا صحافیوں سے مشاورت کے بعد پیکا قانون بناتے۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک گورنر سلیم حیدر نے کہا کہ صدر آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں ، وہ مفاہمت...
    GUJRAT: دیونہ منڈی میں  رفع حاجت کے بہانے گھر میں داخل ہوکر ایک عورت نے شیمپو کی بوتل چرالی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ گجرات کے تھانہ رحمانیہ میں ایک انوکھی ایف آئی آر درج کی  گئی جس کے مطابق موضع دیونہ منڈی کے رہائشی  اسد اشفاق کے گھر میں رفع حاجت کے بہانے نامعلوم عورت  داخل ہوگئی اور واش روم میں رکھی ہوئی  پانچ سو روپے مالیت کی شیمپو کی بوتل چراکر لے گئی۔ پولیس نے ہمسائے توقیر لیاقت کی مدعیت میں  اسد اشفاق کے گھ ہونے والی چوری کا مقدمہ 380 ت پ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔  شیمپو کی بوتل چوری ہونے کا مقدمہ درج کرنے کی خبر عام ہونے...
    سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے)  کے نئے سربراہ نے کورونا کے چین کی لیب سے پھیلنے کا دعویٰ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کے بارے میں اپنا سرکاری مؤقف تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے  کے چینی لیبارٹری سے لیک ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ یہ نیا دعویٰ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے دوران وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے تحت سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے طور پر جان ریٹکلف کی تصدیق کے بعد سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ کی پہلی مدت صدارت کے دوران 2020-2021 تک قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے طور پر...
    صدر جمہوریہ ہند نے 76ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر قومی پرچم لہرایا، اسکے بعد قومی ترانہ اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم جمہوریہ پریڈ کا آغاز 300 فنکاروں کے ایک گروپ کیطرف سے دیسی سازوسامان کیساتھ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت آج اپنا 76واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب دہلی میں کرتویہ پتھ پر منعقد کی گئی جو ملک بھر میں توجہ کا مرکزی رہی۔ تقریب میں ملک کی ثقافت اور عسکری طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس سال یوم جموریہ کی تقریبات میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ صدر دروپدی مرمو پریڈ نے تقریب کی صدارت کی اور پریڈ میں حصہ لینے والی...
    اسلام آباد: بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، بھارتی ہائی کمشین کے سامنے آل پارٹیز حریت کانفرنس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں کشمیری مرد و خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بازو پر سیاہ پٹیاں اور ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے تھام رکھے تھے۔ کشمیری مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک فاشسٹ ملک ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی سلوک صلب کر رکھے ہیں، بھارت کا جمہوریت کا راگ الاپنا دوہرے معیار کا ثبوت ہے۔ مظاہرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اقلیتوں اور کشمیریوں سے زندہ ہونے کا حق بھی چھین رکھا ہے، بھارت سیکولر نہیں...
    قومی ائیر لائن کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 2  پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 17 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈیول کے مطابق کراچی لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور 307 منسوخ ہو گئیں جبکہ کراچی اسلام آباد کی 6 پروازوں میں ایک سے دو گھنٹے تاخیر کردی گئی۔ اسی طرح کراچی لاہور کی قومی ائیر کی پرواز پی کے 304 میں ایک گھنٹے کی تاخیر کی گئی۔اسلام آباد اور پشاور سے مسقط کی پروازوں پی کے 287، 286 اور 285 میں بھی تاخیر ہوئی جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ ملتان سے مسقط کی پروازوں کی روانگی میں غیر یقینی صورتحال ہے۔لاہور...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا مستقبل داؤ  پر نہیں لگانا چاہتا۔ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاسٹر اتر جائے گا، میں خود صائم کی انجری کو مانیٹر کر رہا ہوں۔چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں روزانہ کی بنیاد پر صائم ایوب سے رابطہ کرتا ہوں اور ان کی صحت کے حوالے سے معلومات لیتا ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے...
    ہیوسٹن(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتا۔ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاسٹر اتر جائے گا، میں خود صائم کی انجری کو مانیٹر کر رہا ہوں۔ چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں روزانہ کی بنیاد پر صائم ایوب سے رابطہ کرتا ہوں اور ان کی صحت کے حوالے سے معلومات لیتا ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتے۔ ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاسٹر اتر جائے گا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میں خود صائم کی انجری کو مانیٹر کر رہا ہوں۔ چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں روزانہ کی بنیاد پر صائم ایوب سے رابطہ کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے وفد نے اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈ ویلپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) کے تحت جاری پائیدار پروگرام کے کاروباری ترقیاتی گرانٹس سے متعلق آگاہی سیشن میں صدر چیمبر سلیم میمن کی ہدایات پر سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان کی قیادت میں شرکت کی۔ اس سیشن کا انعقاد چیمبر اور یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈیلوپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) کے کلسٹر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایٹ، حفیظ جتوئی سے چیمبر سیکرٹر یٹ میںتفصیلی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ نیشنل پروگرام آفیسر یونیڈو اینڈ پائیدار بدر الاسلام نے پروگرام کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے 11 ہزار یورو سے لیکر 2 لاکھ...
    لاہور + شکر گڑھ (نیوز رپورٹر + نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا کی قیادت میں فلاحی تنظیم یو ایس اے تنظیم کے سربراہ پریسٹن مائیکل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ حکومت پیپلز پارٹی کی سپورٹ کی وجہ سے چل رہی ہے۔ اتحادی ہونے کے باوجود ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے اتحادی ہونے کا تجربہ بڑا مایوس کن رہا۔ اگر اس دفعہ تجربہ ناکام ہوگا تو ہمیشہ کے لئے راہیں جدا کر لیں گے۔ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک کے ذمہ دار دونوں ہیں۔ پاکستان...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 30 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 8 دہشت گرد زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع لکی مروت میں آپریشن کیا، اس دوران 18 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر دوسرا آپریشن ضلع کرک میں کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں تیسری کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 خوارج...
    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران 18 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی نے ضلع کرک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران 8 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر کے علاقے باغ میں خوارج سے جھڑپ ہوئی، خوارج سرغنہ عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور خوارج مخلص سمیت 4 ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ہتھیاروں اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔ علاقے...
    شہید ملت روڈ ٹیپوسلطان سنگل پرسروس برج کی ایک طرف حفاظتی دیوار ٹوٹی ہوئی ہے جوکہ کسی بھی سانحے کاباعث بن سکتی ہے
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) 7سالہ صارم قتل کیس میں واقعاتی شواہد اور ابتدائی پوسٹ مارٹم کے نکات غیر تسلی بخش ہونے کا شبہ ہے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں پرسرارطور پر 7سالہ صارم کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں واقعاتی شواہد اور ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بہت کم مماثلت سامنے آئی ہے ، خصوصی تفتیشی ٹیم کو ابتدائی پوسٹ مارٹم کے نکات غیر تسلی بخش ہونے کا شبہ ہے۔تحقیقاتی ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل لیگل آفیسر کو سوالا نامہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ، سوالنامہ ڈی این اے،کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد بھیج دیا جائے گا۔ تحقیقاتی ٹیم کو ٹینک سے صارم کی مدرسہ کی ٹوپی اورگیند بھی مل گئی ہے ، ٹیم کو ملنے...
    بختیار آباد میں سیاسی رہنماء سے ملاقات کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مسلح ڈاکو پولیس کی سربراہی میں روزانہ لوگوں کو اغواء کرکے بھتہ طلب کرتے ہیں جو کہ سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ڈاکو اس قدر طاقتور ہوچکے ہیں کہ مغوی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے بھتہ وصول کر رہے ہیں۔ فوج اور رینجرز ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے۔ یہ بات انہوں نے وزیرانی ہاؤس بختیار آباد ڈومکی میں پاک وطن پارٹی کے سربراہ میر سیف اللہ خان ڈومکی سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ اس...
    حب آٹو کراس ریلی میں کارکے ڈرائیور نے ریلی کے انتظامی کارکن کو کچل کر مار ڈالا۔ انتظامیہ نے حادثہ کے بعد ریلی منسوخ کر دی۔حب آٹو کراس ریلی میں گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والا انتظامی کا رکن ہفتہ کے روز انتقال کرگیا۔ ٹریک کے کنارے ڈیوٹی پر کھڑا  انتظامی رکن دانش ریس میں شریک ایک کار  کی زد میں آکر زخمی ہوا تھا۔ اس کار کو طارق خان چلا رہا تھا۔  دانش کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ دانش کے زخمی ہونے کے بعد ریلی جاری رکھی گئی تھی لیکن ہسپتال میں اس کے فوت ہو جانے کے بعد  ریلی کی انتظامیہ نے آٹو کراس...
    سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 30 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 8 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع لکی مروت میں آپریشن کیا، اس دوران 18 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 6 خوارج زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے نتیجے میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 خوارج مارے گئے، جن میں رنگ لیڈر خارجی رہنما...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جنوری 2025ء) ناطق محض حرف و حکایت کی دنیا میں نہیں فن تعمیر میں بھی انقلاب برپا کر رہے ہیں۔ سرخ اینٹوں سے بنی دلفریب عمارتیں جن میں اے سی کی ضرورت ہے نہ ہیٹر کی۔ بظاہر معمولی پس منظر رکھنے والا ایک فنکار پاکستان کی زرخیز مٹی اور بے پناہ ٹیلنٹ کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔ مطالعے اور مشاہدے کی عادت جو طاقت ثابت ہوئی اگر آپ ناطق کی خود نوشت ' آباد ہوئے، برباد ہوئے‘ پڑھیں تو اس میں پدی، اچھو، جیدا اور ماکھی جیسے لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے، جن کے نام سے ان کے سماجی پس منظر کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہیں میں سے ایک...
    کراچی: اسلامی جمعیت طالبات پاکستان، سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت میں سندھ اسمبلی سے طلبہ یونین کی بحالی کی قرار داد مسترد ہونا آمرانہ سوچ کی عکاس ہے۔ ناظمہ حلیمہ سعدیہ کا کہنا تھا کہ تاریخی سندھ اسمبلی کو انگریز سرکار کو مسترد کرنے کا اعزاز حاصل ہے، سندھ اسمبلی نے 1943 میں قرارداد پاکستان منظور کی تھی اور قیام پاکستان کی جدو جہد میں بھرپور حصہ لیا تھا۔ مگرآج افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسی سندھ اسمبلی سے جمہوریت کی بحالی کی قرارداد مسترد کرکے ایک بدنما داغ لگا دیا گیا۔ یہ بدنما داغ نام نہاد جمہوریت کے علمبرداروں کی آمرانہ سوچ کی عکاس ہے۔ جو گزشتہ دو دہائیوں سے سندھ پر...
        بیجنگ : سری لنکا کے صدر  انورا کمارا ڈیسنائیکے نے  عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کے اپنے پہلے دورے کے دوران  چائنا میڈیا گروپ  کو  خصوصی انٹرویو  دیا ۔انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ  وہ سائنس و ٹیکنالوجی، معاشرے  میں بہتری اور معیشت جیسے کئی شعبوں میں چین کی تیز رفتار ترقی کو خلوص دل سے سراہتے ہیں۔سری لنکن صدر کا ماننا   تھا کہ چینی عوام نے  انتھک کوششوں کے ذریعے    بہت شاندار  کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سری لنکا کی ترقی میں مدد کے لیے مستقبل میں  چین کے ساتھ مزید عملی تعاون کے خواہاں ہیں۔ ڈیسا نائیکے نے کہا کہ  سری لنکا بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کا خیرمقدم کرنے...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث ایئرہوسٹس پکڑی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام نے دعویٰ کیا کہ لاہور ایئرپورٹ پر ابوظہبی سے آنے والی ایئرہوسٹس سے موبائل برآمد کرلیے گئے۔  ذرائع کسٹمز نے الزام لگایا کیا کہ ایئرہوسٹس پرواز پی کے 264 پر درجنوں قیمتی موبائل اسمگلر کرکے لائی۔ حکام نے کہا کہ ابوظہبی سے لاہور آنے والے ائیرہوسٹس کے سامان کو شک کی بنیاد پر چیک کیا تو موبائل برآمد ہوئے۔  ذرائع کے مطابق کسٹمز نے تمام موبائل ضبط کرکے ائیرہوسٹس کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کردی۔  
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے۔  یہ بات انہوں نے امریکا میں یو ایس چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران امریکن پاکستان بزنس کونسل کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب حوصلہ افزا، پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی، محسن نقوی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کے ساتھ پاکستان میں کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور تعاون پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے امریکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کی کان کنی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )پاکستان کو کم کاربن والی معیشت کی طرف منتقلی کو آسان بنانے کے لیے کلین ٹیکنالوجیز کے لیے موزوں حل اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے توانائی کے ماہر ڈاکٹر خالد ولیدنے ویلتھ پاک کو بتایاکہ کم کاربن والے مستقبل کی طرف منتقلی سے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی جو کم پیداواری، تجارتی خسارے اور توانائی کے غیر پائیدار اخراجات کے چکر میں الجھی ہوئی ہے.(جاری ہے) انہوں نے خاص طور پر کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم جیسے بین الاقوامی ریگولیٹری فریم ورک کی روشنی میں توانائی کے روایتی طریقوں سے پائیدار حل کی طرف فوری منتقلی کی وکالت...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو بچوں کے جاں بحق ہونےکے  واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 9 ایم ایم پستول برآمد کر لی ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام نے کہا کہ فائرنگ باراتیوں کی جانب سے کی گئی تھی جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ کراچی، شادی کی تقریب میں فائرنگ، دوسرا زخمی بچہ بھی دم توڑ گیاکراچی کے علاقے سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور چھ سال کا بچہ اسپتال میں دوران علاج چل بسا، واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 2 ہوگئی،...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے تعلیمی نظام میں یونیورسٹی کے اہم کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر اپنے کیریئر کا آغاز کرنا ان کے لیے باعث فخر تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اس ادارے سے فارغ التحصیل طلباء آج ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستان کی ترقی میں ان کا کلیدی حصہ ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کی...
    آج بروزہفتہ،25 جنوری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل سمندری آگ وقت کے ساتھ ساتھ دباؤ اور چیلنجز کی نشاندہی کرتا ہے۔ صبر و تحمل سے کام لیں اور حسن سلوک پر قائم رہیں۔ عزیز و اقارب کی رہنمائی اور مشورے کا احترام کریں۔ سسٹمز کی تعمیل پر زور دیں۔ قواعد و ضوابط کے ساتھ ہم آہنگی میں پیشرفت۔ مالی لین دین میں شفافیت کو برقرار رکھیں۔ عاجزی سے رہیں۔ صحت کو نظر انداز کرنے سے گریز کریں۔ معاہدوں میں جلدی نہ کریں۔ باہمی ہم...
    ڈیووس اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی قیادت کے تحت ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف چار دن میں وہ فیصلے کیے جو بائیڈن انتظامیہ چار سال میں نہیں کر سکی۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 4 دن میں ایسے بڑے فیصلے کیے ہیں جو سابقہ امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ 4 برس میں بھی نہ کر سکی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو اپنی انتظامیہ کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی قیادت نہ ہوتی تو یہ معاہدہ ممکن نہ ہو پاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی...
    اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک جامع روڈ میپ تیار کرنے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔  انہوں نے سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک 24۔2020 پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں انہوں نے حالیہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے نئی تجاویز کا جائزہ لیا۔ یہ اجلاس اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح سٹرٹیجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
    محراب پور(جسارت نیوز)جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم، سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول مورو کی عدالت کے جج مدد علی کھوسو نے ساتھیوں سمیت اپنے باپ پر حملہ، جھگڑے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم شاہد نجمی، محمد عاطف، محمد آصف، عارف علی، محمد راجو، محمد ارمان اور ہمایوں نجمی کو 2، 2 سال قید اور 10، 10 ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے یاد رہے کہ دستگیر کالونی مورو کے رہائشی غلام سرور نجمی نے اپنے بیٹے شاہد نجمہ اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مورو پولیس تھانہ پر ان پر حملے کیساتھ جھگڑے کا مقدمہ نمبر 538 سال 2023 ء درج کرایا تھا جس کا جرم ثابت ہونے پر عدالت...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ہاشمانی گروپ آف اسپتالز کراچی میں اپنی ساتویں جدید آنکھوں کی بیماریوں پر ہونے والی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے،بعنوان “ریٹینا اور تشخیصی طریقوں میں نئی پیش رفت” اتوار، 26 جنوری کو ہونے والی یہ کانفرنس دنیا بھر کے نامور ماہرین چشم کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا ایک شاندار موقع فراہم کرے گی۔ اس تقریب میں ماہرین کو آنکھوں کے امراض کے جدید رجحانات اور علاج کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔اس کانفرنس کی قیادت معروف ماہر چشم ڈاکٹر شریف ہاشمانی کر رہے ہیں، اور اس میں امریکہ، سعودی عرب، پیرو، کولمبیا، برازیل، تیونس اور متحدہ عرب امارات کے ماہرین شرکت کریں گے۔
    کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے پولیس ہراسگی اور بھتہ خوری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ پولیس ہراسگی اور بھتہ خوری سے ان کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں وہ لاہور یا اپنے وطن چین واپس جانے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ایئرپورٹ سے رہائش تک رشوت طلب کی جاتی ہے اور بلٹ پروف گاڑیوں کے نام پر گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے۔ درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ رہائش گاہ پر سیکورٹی کے نام پر نقل و حرکت محدود کر دی جاتی ہے اور کاروباری میٹنگز منعقد کرنا...
    کانگریس کمیٹی کے لیڈر جے رام رمیش نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ بی جے پی حکومت نے گزشتہ 10 برسوں میں صرف اپنے امیر دوستوں کا خیال رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے ایک بار پھر مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالے سے مودی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ پارٹی کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی مہنگائی اور بے روزگاری نے نچلے اور متوسط طبقات کے خاندانوں کے لئے زندگی کو بہت مشکل کر دیا ہے۔ جے رام رمیش نے مزید کہا کہ ملک کو اب ایسے بجٹ کی ضرورت ہے جو بڑھتی مہنگائی سے راحت دے۔ جے رام رمیش کے سوشل...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین نے ٹیکنالوجی اور مالی امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ علوم کی منتقلی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان سرسبز و طویل مدتی شراکت داری قائم ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر چینی میڈیا میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے پر خیال چینی قیادت سے ہمیشہ سیکھا ہے، سی پیک کے دوسرے فیز میں باہمی کاروباری شراکتوں کے ثمرات نمایاں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ انہوں نے کہاکہ سی پیک فیز ٹو میں چینیی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہوگی، اور...
    بنگلہ دیشی عبوری حکومت نے جمعرات کو 16 سال سے قید  178 سابق نیم فوجی اہلکاروں کو جیل سے رہا کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے پاکستان سے پھل درآمد کرنے کے امکانات روشن ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق یہ فوجی اہلکار 2009 کی پرتشدد بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں قید تھے۔ بغاوت کے خاتمے کے بعد اس میں شامل ہونے کےالزام میں ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر 150 سے زیادہ افراد کو موت کی سزا سنادی گئی تھی۔ ان مقدمات کی کارروائی کے طریقہ کار اور ان میں ہونے والی مبینہ کوتاہیوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سوالات اٹھائے اور تنقید بھی کی تھی۔ جمعرات 23 جنوری کو ضمانت...
    اسلام آباد : دہشت گردوں کی جانب سے بلوچ خواتین کے استحصال سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آگئے. جس میں کہا عدیلہ ، شاری بلوچ، ماہل بلوچ کو سماجی اور نفسیاتی دباؤ پر خودکش بمبار بننے پر مجبور کیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ادارے ولسن سینٹر نے کالعدم بی ایل اے کا گھناؤنا کردار بے نقاب کر دیا. بین الاقوامی ادارہ ولسن سینٹر واشنگٹن کا مستند تھنک ٹینک ہے۔ولسن رپورٹ میں بتایا گیا کہ بی ایل اے دہشت گرد کارروائیوں میں بلوچ خواتین کا استحصال کرنے کے شواہد ہیں۔بلوچ دہشت گرد تنظیمیں بالخصوص کالعدم بی ایل اے جنسی استحصال میں ملوث ہے. بی ایل اے عدیلہ بلوچ جیسی خواتین کو بلیک میل کر کے مفادات کیلئے بھرتی کرتی ہے۔رپورٹ...
    سال 2025 کے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا شائقین کو بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث اس اعلان کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی تھرلر فلم ’ایمیلیا پیرز‘ نے 13 نامزدگیوں کے ساتھ دیگر تمام فملں پر سبقت حاصل کی ہے، جبکہ فلم ’ویکیڈ‘ 10 نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر نمایاں ہے۔ نامزد فلموں میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں فلمائی گئی شارٹ فلم ’انوجا‘ بھی شامل ہے، جو بے حد پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔ یہ بھارتی فلم ہالی ووڈ کی مشہور فلموں ’ایلین‘، ’آئی ایم ناٹ اے روبوٹ‘، ’دی لاسٹ رینجر‘ اور ’دی مین ہو کُڈ ناٹ ریمین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت کا اظہار کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کشمیر یکجہتی کے لیے تیسرے بین وزارتی اور بین الصوبائی رابطہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کشمیری شہید اور ہزاروں بھارتی جیلوں میں قیدہیں اور ہزاروں کی تعداد بچے یتیم ہوگئے ہیں ۔ کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائے گی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک ریاض نے دولت کے زور پر ملک بھر میں زمینیں خریدیں، ان کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک ریاض نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک سے باہر جاکر کاروبار کرنا حرام سمجھتا ہوں، لیکن اب وہ فخر سے کہتے ہیں کہ وہ دبئی میں کاروبار کررہے ہیں اور وہاں چھا گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کراچی سے کتنے کھرب روپے کمائے؟ دنگ کردینے والی تفصیلات سامنے آگئیں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مال و...
    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر منسوخ، جنید اکبر کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا ،اندرونی کہانی سب نیوز کی زبانی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن )حکومت اور اپوزیشن کی درمیان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس بلوانے پر اتفاق ہوا تھا ،، جس کے بعد جمعے کے روز پارلیمنٹ کی کمیٹی روم ٹو میں اڑھائی بجے اجلاس طلب کرلیا گیاتھا ؕ۔ اجلاس سے قبل تحریک انصاف نے پانچ ارکان کے نام بھیجے تھے جن میں عامر ڈوگر ، جنید اکبر ،، شیخ وقاص ، عمر ایوب ، خواجہ شیراز کے نام بھیجوائے گئے تھے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے جنید اکبر کے نام کو بطور چیئرمین پی اے سی فائنل...
    اسلام آباد: بین الاقوامی ادارے ولسن سینٹر نے کالعدم بے ایل اے کے گھناؤنا کردار کو بے نقاب کرتے دہشت گردوں کی جانب سے بلوچ خواتین کے استحصال سے متعلق ہوش ربا انکشافات کیے ہیں۔ ولسن سینٹر واشنگٹن کا ایک مستند تھنک ٹینک ہے جس کی رپورٹ کے مطابق بی ایل اے کی جانب سے دہشت گرد کارروائیوں میں بلوچ خواتین کا استحصال کرنے کے مستند شواہد موجود ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق بلوچ دہشتگرد تنظیمیں بالخصوص کالعدم بی ایل اے بلوچ خواتین کےجنسی استحصال میں ملوث ہے،  بی ایل اے عدیلہ بلوچ جیسی خواتین کو بلیک میل کر کے اپنے مفادات کے لیے بھرتی کرتی ہے، بی ایل اے نے عدیلہ بلوچ کو نفسیاتی اور ذہنی دباؤ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حلیم سیاست تیز کردی، راشد سومرو کے بعد شاہی سید کی بھی حلیم دعوت کردی۔(جاری ہے) کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ حلیم تو بہانا ہے، چاہتا ہوں مہاجر ثقافت پروان چڑھے، حلیم کے بہانے سیاسی جماعتوں میں محبت اور ہم آہنگی کا فروغ چاہتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی دعوت دی تھی، ایمل ولی خان کو بھی دعوت دیتا ہوں گورنر ہاؤس آئیں، حلیم کھائیں۔جے یو آئی رہنما راشد سومرو کی طرح شاہی سید بھی گورنر سندھ کی بنائی حلیم کے گرویدہ ہوگئے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بچے کی حوالگی سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مجھے لگتا ہے ، ماں باپ دونوں کو سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیجنا چاہئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے نوعمر بچے کو اپنے ساتھ کرسی لگوا کر بٹھا لیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ بچوں یا ماں باپ کوعدالتوں میں نہیں آنا چاہئے،فیصلہ آسان ہے، لیکن کسی کے اندر محبت نہیں ڈال سکتے،بچوں کو ہینڈل کرنا بہت آسان ہے، ماں کرے، باپ یا کوئی تیسرا، بچہ جس کے ساتھ بھی ہو دوسرے کیخلاف ہوجاتا ہے۔ بچے کی حوالگی سے متعلق...
    معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے سوشل میڈیا سے وقتی طور پر کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں صبا قمر نے لکھا کہ ’زندگی میں کبھی کبھار پیچھے ہٹنا ضروری ہوتا ہے تاکہ خود کو وقت دے کر دوبارہ بہتر محسوس کیا جا سکے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہیں، اور ان کے چاہنے والوں نے اس بات کو محسوس کیا، جس پر وہ ان کی شکر گزار ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman) اداکارہ نے مداحوں کی محبت اور فکر مندی پر ان کا...
    دنیا بھر میں تعلیم کا عالمی دن ہر سال 24 جنوری کو منایا جاتا ہے تاکہ تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور ہر فرد تک اس کی رسائی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا جا سکے۔ یہ دن عالمی سطح پر اس بات کو تسلیم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ تعلیم ایک بنیادی حق ہے اور ہر انسان کو معیاری تعلیم تک رسائی ہونی چاہیے۔ اس دن کا مقصد نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے بلکہ تعلیمی فرق کو کم کر کے ایک مساوی اور انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کا وہ اسکول جہاں بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ پیسہ بھی کماتے ہیں کاروان مدبر ایک...
    کوٹری: جماعت اسلامی جامشورو کے ضلعی عہدیداران طبی کیمپ اور پریس کلب کا دورہ کرتے ہوئے
    اسلام آباد:عالمی بینک نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کرتے ہوئے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جس سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ وفاقی دارالحکومت اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے تعاون سے 10 سالہ شراکت داری منصوبے کا آغاز کیا۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی جائے گی، جس کا مقصد ملک میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبوں میں ترقی کو فروغ دینا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی بینک کی مستقل حمایت کو سراہا اور کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان کے...
    کراچی(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنمائوں کے ساتھ ایک انٹرایکٹیو سیشن کیلئے اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔سیشن میں معاشی استحکام اور پاکستان میں کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ سیشن کے دوران احسن اقبال نے حکومت کی اقتصادی ایجنڈے کا جامع جائزہ پیش کیا اور اڑان پاکستان ۔5ایزنیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حکومت کی اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا جن کا مقصد سرمایہ کاروں کے درپیش چیلنجزسے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دیناہے۔ اس موقع پراحسن اقبال نے کہاکہ حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں...
    کراچی(کامرس رپورٹر) سندھ حکومت نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کاروائی اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کی دکانیں سربمہر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے. ڈائریکٹرجنرل بیورو آف سپلائی پرائسز ڈاکٹر شاکر قیوم خانزادہ کے زیر صدارت قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کراچی سمیت سندھ کی تمام ڈویڑنوں کے افسران شریک ہوئے. ڈائریکٹر جنرل سندھ نے ہدایت دی کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں اور کالابازاری کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، وزیراعلی سندھ کے معاون خاص عثمان غنی ہنگورو کی ہدایت پر سندھ بہر میں قیمتوں کی سخت چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ...
    کراچی (کامرس رپورٹر)دنیا بھر میں مسلسل آٹھ برسوں سے 100ملین سے زائد یونٹس کی فروخت کے ساتھ نمبر ون الیکٹرک ٹو وہیلر لیڈر یادی (Yadea) نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چار جدید الیکٹرک وہیکلزماڈلز متعارف کرائے ہیں،جبکہ اس موقع پر GT 30 کی قیمت اور خصوصیات سے متعلق اہم تفصیلات بھی سامنے لائی گئیں۔پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) مارکیٹ کی ترقی کے انتہائی روشن امکانات ہیں، جہاں ماحولیاتی خدشات کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری، ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، اور سبز نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے معاون حکومتی اقدامات کی وجہ سے ای وی مارکیٹ کا مستقبل روشن ہے۔انڈسٹری کا تخمینہ ہے کہ پاکستان میں ای وی مارکیٹ 80 فیصد سے زیادہ بڑھے...
    منیلا:فلپائن کے ایک شخص نے مذاق ہی مذاق میں اپنے ہونٹوں پر سپر گلو لگانے کی کوشش کی، لیکن یہ حرکت اس کے لیے اتنی خطرناک ثابت ہوئی، یہ آپ وڈیو دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس وڈیو کو 4.7 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے، جس میں یہ شخص سپر گلو کی ٹیوب کیمرے کے سامنے دکھا کر اسے اپنے ہونٹوں پر لگاتا ہے اور چند ہی لمحوں کے اندر ہی اس کے ہونٹ مضبوطی سے جُڑ جاتے ہیں۔ ابتدا میں وہ اس صورتحال پر ہنستا ہے، لیکن جلد ہی گھبراہٹ میں مبتلا ہو جاتا ہے جب اسے محسوس ہوتا ہے کہ ہونٹ الگ کرنے کی ہر کوشش...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2025ء)وزیرِ اعلی سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے گزشتہ روز ڈیووس سوئٹزر لینڈ میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں پینل ڈسکشن کے دوران کہا کہ توانائی کے ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی ہی دنیا میں فوسل فیول کی پیدا کردہ ماحولیاتی تباہ کاریوں سے بچاؤ کا راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی کیلئے دنیا بھر کی حکومتوں کو ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا۔ سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب پاکستان اور بالخصوص سندھ صوبہ بہت بری طرح متاثر ہوا ہے تاہم سندھ حکومت نے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں، یہ لوگ عمران خان کے ساتھ بھی مخلص نہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذاکرات والوں کو خود بھی معلوم تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، تحریک انصاف والے کسی بھی معاملے میں مخلص نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات ختم کیوں کیے؟ آپشنز کیا ہیں؟ انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور خود اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کے لوگ گمراہ ہوئے، اب جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے، 9 مئی کو جن ملزمان کو سزائیں ہوئی ہیں انہوں نے اعتراف جرم کیا۔...
    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ  مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔  علی امین گنڈاپور نے خود ہی...