سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟جانیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت700روپے فی تولہ کے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کے اضافے سے2 لاکھ 63 ہزار203 روپے ہو گئی ہے۔صرافہ مارکیٹ میٰں چاندی کی قیمت 3430 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونا5 ڈالرمہنگا ہوکر2921 ڈالرفی اونس کی سطح پرآگیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی
پڑھیں:
ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود گزشتہ ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں مزید کمی واقعہ ہوگئی ہے اور حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.69 فیصد تک مزید کم ہوگئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.72 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔
ادارہ شماریات کی طرف سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا مہنگی جبکہ 18 سستی ہوئیں اور 17 اشیا کے دام مستحکم رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی فی کلو 54 روپے 42 پیسے سستی ہوئی، گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 16 روپے 29 پیسے سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 41 روپے 76 پیسے سستا ہو گیا۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے پیاز فی کلو 6 روپے 15 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 29 روپے 75 پیسے سستا ہوا، اسی طرح گندم کا آٹا، آلو، گھی، چینی، دالیں، گڑ سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے دال چنا فی کلو 3 روپے 19 پیسے مہنگی ہوئی ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران جلانے کی لکڑی، سگریٹ سمیت چائے کی پتی، تازہ دودھ اور چاول مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح 0.80 فیصدکمی کے ساتھ منفی3.35 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح 0.80 فیصد کمی کے ساتھ منفی 3.53 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح 0.72 فیصدکمی کے ساتھ منفی 3.01 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح 0.73 فیصدکمی کے ساتھ منفی 2.70فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح 0.64 فیصد کمی کے ساتھ منفی 2.11 فیصد رہی ہے۔