کراچی:

پاکستان میں دہشت گردی اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زیبو نے پڑوسی ملک سے مدد ملنے کا انکشاف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپریس کو حاصل گرفتار دہشت گرد کی انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق ملزم زبیر 2016 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا اور بلوچستان کے شہر تمپ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے۔

تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر زرین عرف کرنٹ ملک میں تخریب کاری کے لیے پڑوسی ملک سے اسلحہ لاتا رہا ہے، جس کے لیے بارڈر کے قریب علاقے پابلوچی کے مقام کا انتخاب کیا گیا تھا۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ تربیت کے دوران دہشت گردوں کے کیمپ پر راشن بھی پڑوسی ملک سے فراہم کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں؛ کراچی؛ بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

ملزم زبیر عرف زیبو نے دوران تفتیش اپنے 20 ساتھیوں کے نام بھی اگل دیے جن میں سے کچھ دہشتگرد بیرون ملک فرار ہیں جبکہ چند بلوچستان میں روپوش ہیں، ملزم زبیر عرف زیبو گرفتاری کے ڈر سے کراچی میں روپوش رہا اور گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا رہا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 2 مارچ کو سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ملیر میں مشترکہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کاررائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو ملیر سے گرفتار کیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خاتون سمیت قتل، دہشتگردی، فراڈ  کے 6 ملزمان یو اے ای سے گرفتار

ایف آئی اے نے این سی بی انٹرپول کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں قتل اور دہشتگردی کے 6 اشتہاری ملزموں کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور فراڈ کے مقدموں میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتارکیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت سفیان علی، عکاشہ اقبال، زوہیب شہزاد، عبدالطیف، محمد جلیل اور محمد رمیز اشرف کے نام سے ہوئی۔

ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق  گرفتار ملزمان کو یو اے ای سے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزم سفیان علی کے خلاف تھانہ وزیر آباد سٹی سیالکوٹ میں سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزم دہشت گردی اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

گرفتار ملزم زوہیب شہزاد کے خلاف ڈکیتی کی دفعات کے تحت تھانہ سترہ، سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا۔ملزم عبدالطیف قتل کے مقدمے میں تھانہ ائرپورٹ، رحیم یار خان کو مطلوب تھا۔ملزم محمد جلیل گزشتہ 9 سال سے ڈکیتی کے مقدمے میں ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم محمد رمیز تھانہ صادق آباد، راولپنڈی کو اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ملزمہ عکاشہ اقبال کے خلاف سال 2023 میں فراڈ کی دفعات کے تحت تھانہ سول لائن سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا۔ایف آئی اے گوجرانوالہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔

ملزمان کو لاہور ائرپورٹ پر پنجاب پولیس حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24 گھنٹے پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار
  • گوجرانوالہ: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث اہم ملزم گرفتار
  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار
  • لیبا کشتی حادثے میں ملوث اہم ملزم گرفتار
  • پاکستان نے سی آئی اے کی معلومات پر داعش کمانڈر کو گرفتار کیا، خبر ایجنسی
  • بھارتی تاجر کے کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
  • اہلیہ کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش، شوہر گرفتار
  • بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کے کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
  • خاتون سمیت قتل، دہشتگردی، فراڈ  کے 6 ملزمان یو اے ای سے گرفتار