Express News:
2025-03-06@00:58:03 GMT

ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

کراچی:

پاکستان کو درپیش 29.85 ارب ڈالر کی قلیل مدتی ادائیگیوں کے دباؤ، ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کے چیلنجز کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ تیکنیکی مذاکرات ختم ہونے کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہونے اور وزیرخزانہ کی اگلی قسط منظور ہونے امید کی خبر سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10 پیسے کی کمی سے 279 روپے 56 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

بعدازاں سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی اختتامی لمحات میں مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 279 روپے 86 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ 

اسی طرح  اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 07 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر پیسے کی

پڑھیں:

فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے مہنگا، نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار روپے سے بھی بڑھ گئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت نے ایک بار پھر بڑی چھلانگ لگا دی، سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے کی سطح پر جا پہنچا، 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 115 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کے اضافے کے بعد 2 ہزار 916 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، جس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے اور سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر جاپہنچی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ 24 قیراط خالص سونے کے فی تولہ نرخ ایک ہزار 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے تک جاپہنچے تھے۔
جس کے بعد آج مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت 4 ہزار 800 روپے فی تولہ بڑھ گئی، مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں۔

وزیراعظم کی آذربائیجان کیساتھ معاہدوں، ایم او یوز پر جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟جانیں
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں چار روز کی مندی کے بعد تیزی، 100 انڈیکس 756 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مہنگا ہوگیا
  • رمضان میں مہنگائی کے بے قابو ہوتے طوفان نے مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی
  • سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ
  • فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے مہنگا، نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار روپے سے بھی بڑھ گئی
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپر143پوائنٹس کا اضافہ